5 متاثر کن کچن کی الماریاں

Namra Farman Namra Farman
kitchen ​custom-made, edictum - UNIKAT MOBILIAR edictum - UNIKAT MOBILIAR Rustik Mutfak
Loading admin actions …

کچن میں الماریاں اور شیلفیں لگانا، سامان رکھنے کی جگہ بڑھا نے کا بہترین طریقہ ہے، خاص طور پر تب جب آپ ایک بڑے خاندان کا حصہ ہوں۔ کسی بھی پاکستانی گھر میں سب سے ضروری چیز سامان رکھنے کی جگہ کا ہونا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ ہمارے پکوان اوراس میں استعمال ہونے والے اوزار ہیں۔ لیکن ایک ایسا ڈیزائن ڈھونڈنا جو نہ صرف سامان رکھنے کی جگہ میں اضافہ کرتاھو بلکہ در حقیقت کارآمد بھی ہو، اس میں ھماری مدد صرف پیشہ ورلوگ ہی کر سکتے ھیں۔

لیکن ان 5 متاثر کن ڈیزائنوں سے آپ اپنے باورچی خانے کو اپنی پسند سے سجا سکتے ہیں

1۔ کونے میں لگائ جانے والی الماریاں

اگر آپ ایک ایسے کچن کی تلاش میں ہیں جو پوری طرح سے کارآمد ہو تو تمام موجودہ جگہ کا استعمال انتہائ ضروری ہے۔ ایسا کرنے کا بہترین طریقہ ترچھی الماریوں کا استعمال ہے، جنہیں موجودہ جگہ کے حساب سے ڈھالا جا سکتا ہے، جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ حالانکہ یہ الماریاں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں لیکن سامان رکھنے کے لیے بے حد کارآمد ہیں

2-کھلی الماریاں

کچنمیں سامان رکھنے کی جگہ زیادہ کرنے کا ایک اور بہترین طریقہ دیوار پر خالی جگہ کا استعمال کرنا ہے۔ اس سے ھماری مراد، ایسی کھلی الماریاں استعمال کرنا ہے۔ ان کو استعمال کرنے سے نہ صرف سامان رکھنے کی جگہ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کو صاف کرنی بھی بے حد آسان ہے۔ ان کی بہترین بات یہ ھے کہ یہ محض لکڑی کے ایک پھٹے سے بنائ جا سکتی ہیں

3- کشادہ الماریاں

اگر آپ ایسی الماریاں چاہتے ہیں جو استعمال کرنے میں آسان ہوں تو یہ الماریاں آپ کے لیے بہترین ہیں۔ خوشنما دکھنے کے ساتھ ساتھ یہ اپنی جگہ سے اتار کر کہیں بھی لگائ جا سکتی ہیں۔ اور ایسا کرنا کچھ مشکل بھی نہیں۔ ان الماریوں کو مختلف رنگوں میں استعمال کر کے باورچی خانے کو مزید دلکش بنایا جا سکتا ہے.

4- لٹکنے والی الماریاں

اگر آپ کم پیسوں میں سامان رکھنے کی جگہ میں اضافہ کرنا چاھتے ہیں تو یہ الماریاں آپ کے لیے بہت عمدہ رہیں گی۔ یہ الماریاں تقریبا کسی بھی مواد سے بنائ جا سکتی ہیں اور آپ کے باورچی خانے کی دیواروں پر لگائ جا سکتی ہیں۔ ان الماریوں میں اضافی ہک لگا کر ان میں پودے بھی لٹکایے جا سکتے ہیں۔ برتن دھونے کے بعد سکھانے کے لیے ایسی الماریاں بیسن کے اوپر بھی لگائ جا سکتی ہیں

5- کاؤنٹر کے نیچے شیلفیں

باورچی خانہ ڈیزائن کرتے ہوۓ سب سے زیادہ کی جانے والی غلطی کاؤنٹر کے نیچے الگ الگ الماریاں بنانا ہے۔ الماریوں کی بجاۓ کھلی شیلفیں لگانے سے، ان کی علیحدگی کی وجہ سے جو جگہ ضائع ہوتی ہے وہ بچائ جا سکتی ہے۔ اس میں اضافی جگہ کے لیے ٹوکریاں بھی رکھی جا سکتی ہیں.

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler