غیر متوقع زائرین؟ گھر کو پانچ منٹ میں کیسے صاف کریں!

usranaz usranaz
Cocina lacada alto brillo crema con terminaciones curvas, COCINAS CASTILLO COCINAS CASTILLO Modern Mutfak Orta Yoğunlukta Lifli Levha
Loading admin actions …

ہم سب چاہتے ہیں کہ جب ہم لوگوں کا استقبال کریں تو ہمارا گھر صاف اور منظم نظر آئے،لیکن کبھی ایسا بھی ھوتا ھے کہ ہمارے دوست اور رشتہ دار غیر اعلانیہ طور پر یا وقت سے پہلے آ جاتے ہیں۔اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم مہمانوں کا خوشگوار طریقے سے استقبال کریں اور اندر آنے کی دعوت دیں۔عام طور پر رجحان یہی ھے کہ جب گھر کی ترتیب خوشنما اور آرام دہ ھو، تب ھی لوگوں کو بلایا جائے۔مالک مکان کی سستی اورکاہلی کی وجہ سے گھر میں کاغزات، کتابیں اور روز مرہ کی اشیا بکھری پڑی ھوں تو کوئی بھی اس گندے گھر میں مہمانوں کو مدعو نہیں کرنا چاہے گا۔

لیکن جب ایسا واقعہ ھو جاتا ھے تو ہم اکثر گھر کو مناسب حالت میں پیش کرنے کے لئے بکھری ھوئی چیزوں کو سمیٹنے کی کوششش کرتے ہیں۔عام طور پر گھر کا ایک فرد مہمانوں کی توجہ کو اپنی طرف مشغول کراتا ھے جب کہ باقی افراد کم سے کم ٹائم میں گھر کی بکھری چیزوں اور گندگی کو سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں الماری میں سامان پھینکنے اور اسے بند کرنے، کاغزات اور رسالہ جات کو لپیٹنے اور شیلف میں رکھنے، گندے کپڑوں اور استعمال شدہ تولیؤں کو واشر میں اور گدیلوں کو صوفہ پر سیدھا کرنے میز کا کپڑا سیدھا کرنے اور کمبل کو فولڈ کرنے جیسی سرگرمیاں شامل ھوتی ہیں۔اگر گندے برتن پڑے ھوں تو ان کو سنک میں ڈالا جا سکتا ھے اور اگر کھانا بچا پڑا ھے تو اسے کوڈے دان میں پھینکا جا سکتا ھے۔

یہ سرگرمیاں جلدی سے سرانجام دی جاسکتی ہیں اگر گھر کے دوسرے لوگ بھی شامل ھو جائیں۔یہاں پر ہمارے ماہرین اس آئیڈیا بک کے ذریعے آپ کے گھر کو مہمانوں کے کئے پیش کرنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کر رہے ہیں ، جب مہمان آپ کے گھر کسی آرام دہ اور سستی سے بھرے دن میں آ جائیں۔

1۔ تمام سطحوں کو چمکدار بنائیں۔

سب سے پہلا قدم ان چیزوں کی نشاندہی کریں جو مہمانوں کی نظر میں سب سے نمایاں ھیں،جیسے رہائشی کنرے کا فرنیچر، کھانے کا کمرہ اور باورچی کھانہ اور اس کی اشیا اگر یہ تمام کمرے کھلے فرشی ڈیزائن کے مطابق بنے ھوئے ہیں۔اسی طرح غسل خانہ جو رہائشی کمرہ سے متصل ھے کو نظر میں رکھیں۔ تمام ملبہ کو صاف کرنے سے پہلے آپ کی پہلی ترجیح میز اورکاؤنٹر بکھری تمام غیر ضروری چیزوں کو سمیٹنا ھونی چاہیے۔ مہمانوں کے آنے سے پہلے بجائے آپ پورے گھر کی صفائی اور گرد مٹی ہٹانے میں مشغول ھو جائیں ،آپ عملی طور پر میز کی جگہ اور ضروری اشیا کو کپڑے سے صاف کرلیں۔ 

2۔ رہائشی کمرہ کی ہر سطح پر گرد مٹی

چیزوں پر گرد مٹی کا جمع ھو جانا دنیا بھر کے مالک مکانوں کے لئے پریشانی کا سبب ھے، اور رہایشی کمرہ پہلی وہ جگہ ھے جہاں مہمانوں کواندر مدعو کیا جاتا ھے۔ہماری پہلی ترجیح شیشے کی اشیا جیسے ٹیلی وژن اور کافی کی میزکو صاف کرنا ھونی چایئے جس پر دھول مٹی بہت واضح طور پر نظر آتی ھے۔ روز مرہ گھر کی صفائی کے دوران اس چیز کو عادت بنا لیں کہ باقی گھر کی صفائی سے پہلے رہائشی کمرہ کے فرنیچر اور تمام شیشے کی سطحوں کی دھول مٹی صاف کر لی جائے۔ جب غیر متوقع مہمان آ جائیں تو سب سے پہلی ترجیح جھاڑن لے کر رہائشی کمرے کی دھول مٹی صاف کرنا جبکہ انکو گپ شپ میں مشغول رکھتے ھوئے فرنیچر کو ترتیب دیتے ھوئے گدیلے ان کے سیدھی طرف رکھیں اور یہ تمام سر گرمی اس طرح انجام دیں کہ ان کو محسوس بھی نہ ھو کہ آپ صفائی کر رھے ہیں۔

3۔ غسل خانہ کی صفائی

غسل خانہ ایک بہت ہی عام سی جگہ ھے جہاں مہمان کچھ دیر آرام کرنے کے بعد جانا چاہیں گے خاص کر اگر وہ بہت لمبا سفر طے کر کےآپ سے ملنے آئے ھوں ۔اگر آپ اس کوشش میں ھیں کہ آپ کا غسل خانہ ہر وقت خشک اور صاف ھو تو یہ مشکل ھے اگر آپ کے بچے بھی ھوں۔لیکن یہاں کچھ آسان تراکیب پیش کی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ غسل خانہ کو صاف اور حفظانِ صحت کو بھی برقرار رکھ پائیں گے۔ اگر آپ کے گھر غیر متوقع مہمان آ جائیں تو ریائشی کمرے کی گرد مٹی کی جھاڑ پونچھ کے بعد پہلا کام جلدی سے اس علاقہ سے تمام گندے اور گیلے کپڑوں کو ہٹانے کے بعد  تمام گندی جگہ کو کھرچ کر اور پانی سے دھو کر صاف کریں۔ مہمانوں کو اس جگہ جانے کی اجازت دینے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ غسل خانہ  میں کافی مقدار میں ٹشو پیپر، صابن اور صاف خشک تولئے موجود ھوں،

4۔ گندے برتن نظروں سے اوجھل کردیں

Cuisine | Intégration façon loft | IDF, LUSIARTE LUSIARTE Modern Mutfak

باورچی خانہ گھر کا مصروف ترین حصی ھے جہاں صبح سے رات گئے تک ہر قسم کے،ہر سائز اور ہر شکل کے برتن کھانا پکانے، سرو کرنے اور کھانے کے لئے استعمال ھوتے ہیں۔کچھ لوگوں میں برتنوں کو اس وقت دھونے کا رجحان پایا جاتا ھے جب  گندے برتنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ھو جائے۔بد قسمتی سے  اگر مہمان آ جائیں تو ڈش بار میں میں گندے برتنوں کا ایک ڈھیر دھلنے کے انتظار میں پڑا ھوتا ھے۔

جیسے ہی آپ کو پتہ چلے کہ مہمان آپ کے دروازے پریا رہائشی کمرے میں ھیں تو آپ کا یہ کام بنتا ھے کہ آپ برتن دھونے کی بجائے ان کا دل بہلائیں،اسلئے بہتر طریقہ یہ ھے کہ آپ ان برتنوں کو سنک میں ڈال دیں۔اور ان کو نظروں سے اوجھل رکھنے کے لئے الماری کا سہارا لیں۔ ایک جدید اور چمکدار کچن کو ظاہر کرنے کے لئے الماری،کاؤنٹر اور سنک پر نمدار برتنوں کا کپڑا ڈال دیں۔

5۔ پالتو جانوروں کے بال ہٹائیں۔

آپ کے پیارے بلی / کتے، شائد یہ پالتو پورے گھر کے ممبران کے لئے پیارے ھوں ،لیکن ان کے شیڈ اوربالوں کی صفائی ایک محنت طلب کام ھو سکتا ھے۔ آپ کے کچھ مہمان جانوروں کے بالوں سے الرجک ھو سکتے ہیں اسلئے حتیاطی طور ہرجب آپ کے پالتو جانور رہائشی کمرہ میں ھوں تو ان جانوروں کو فرنیچر پر یا ان کے کوروں کے اوپر چڑھنے سے روکئے۔ پاتو جانوروں کو کارپٹ اور قالین پر کھیلنے سے باز رکھیں کیوں کہ یہ جانوروں کے بال کھینچتے ہیں۔اور ان کے کھیلنے کے بعد فرنیچر اور قالین کو بالوں سے پاک کرنے کے لئے ویکیوم کریں۔

6۔ روشنی کی اھمیت

اچھے طریقے سے لگائی گئی لائٹیں آپ کے کمرے اور گھر کو صاف اور بہتر منظم کرنے کے بہتر کردار ادا کرتی ہیں۔ دن کو زائرین کو آسانی فراہم کرنے کے لئے کھڑکیوں کو کھلا رکھیں۔اور تازہ ھوار اور قدرتی روشنی کو اندر آنے دیں جو کہ ذائرین کی توجہ باہر کی جانب مبذول کراتے ہیں۔

مصنوئی روشنیوں کا استعمال کریں تا کہ وہ کمرے کی بہترین خصوصیات کو نمایاں کریں،جیسا کہ ڈسپلے کیس ، دیواروں پر آرٹ ورک اور چھت کے مصنوئی ڈیزائن تا کہ زائرین کی نظریں گرد آلود میزوں اور گندے گدیلوں پر نہ پڑیں۔

7۔ چھوٹی چیزوں پر توجہ دیں

چیزوں کو اپنی جگہ پر رکھنا اتنا ہی اہم ھے جتنا چیزوں کی سطحوں کی صفائی، یہ زائرین میں ایسا بصری احساس پیدا کر دیتی ہیں کہ ہر چیز اپنی مناسب جگہ پر ھے۔ گدیلوں کی ترتیب صوفہ  کی صفائی کو ظاہر کرتی ھے،جب کہ ایک لائن میں کاغزات اور کتابیں شیلف کی صفائی کو ظاہر کرتی ہیں۔ایسی سر گرمیاں صرف چند منٹ لیتی ہیں اور افرا تفری اور صاف ستھرائی میں واضح فرق پیدا کر دیتی ہیں۔

8۔ خوشبو کے ساتھ احساسات کو بحال رکھیں

ایک گھر پیاری مہک کے ساتھ جیسے لیوندر، لیموں اور تازہ پھولوں کی مہک سے معطر زیادہ خوشگوار جگہ کے طور پر یاد رکھا جاتا ھے بنسبت ایک گھر جس میں بہت سخت ایر فریشنر چھڑکا گیا ھو۔تیز بوُ  خوشگوار اور ناخوشگوار دونوں مہمانوں پہ ایک سخت تاثر پیدا کرتے ہیں اس لئے ان کے لئے خوشگوار ماحول پیدا کرنے کا بہترین طریقہ کمرے کے کونوں میں خوشبودارموم بتیوں کا استعمال ھے۔

9۔ سب سے قابلِ اعتماد عزر

کیا آپ دروزے کے پیپ سوراخ سے مہمانوں کو دیکھتے ہیں؟ بہتر ھے آپ فرنیچر کے آس پاس صفائی کے آلات بکھیر کے، صفائی کا کپڑا ھاتھ میں تھامے اور صٖفائی والا ایپرن پہنے دروازہ کھولیں۔ یہ مہمانوں پر واضح  کر دے گا کہ آپ صفائی کے مراحل میں تھے اور فرنیچر پر جمی گرد اور مٹی جائز ھے۔ کیا پتہ وہ آپ کے ساتھ صفائی کرنے میں شامل ہی ھو جائیں۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler