اپنے باغ کی خود آرائش کرنے کے 11 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify
Loading admin actions …

کیا کبھی اپنے باغ کو دیکھ کر آپ کو خیال آیا ہے کہ اسکی رعنائی اوردلکشی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ خیال تقریباً ہم سب کو ہی آتا ہے۔ اسلیئےہم نے آپ کے لئے کچھ سادہ مگر حیران کن طور پرموثرطریقے ڈھونڈے ہیں جو آپ نا صرف خود آزما سکتے ہیں بلکہ ایک ہی ہفتہ وارچھٹی میں اِن پر مہارت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکے لئے آپ کو باغبانی کا ماہر ہونا ضروری نہیں۔ آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ کِسطرح یہ سادہ مگر شاندارطریقے گھر سے باہر کسی بھی جگہ کو زندگی اوردلکشی سے بھر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو آرٹ سے تھوڑی سی دلچسپی ہے تو آیئے دیکھئے اِن طریقوں میں سے آپ کون سے آزمانا چاہیں گے؟

ایک ہی رنگ کا استعمال

پرانے کنستروں اورڈبوں کو سفید رنگ سے پینٹ کر کےاسمیں پودے لگادیئے جائیں تو آپ کے باغ میں سفید اور سبزرنگ کا ایک حسین امتزاج پیدا ہو جائے گا۔ اسکے لئے آپ کو صرف ایک  نم روک (واٹر پروف) سفید پینٹ کے ڈبے اور پینٹ برش کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ کو سفید اورسبزرنگ کا امتزاج پسند نہیں تو آُپ کوئی بھی شوخ رنگ استعمال کر سکتے ہیں۔

نامیاتی کھاد کا ڈبہ بنائیں

homify

اسکے لئے آپ کو صرف کچھ پتلی لکڑیاں، چند پیچ اورلکڑی پر ہوجانے والاپینٹ درکار ہوگا اور آپ کے پاس ایک کارآمداورہمہ وقت دستیاب کچرا دان دستیاب ہو جائے گا جس میں آپ باغ میں گرے فالتو پتے اور بچاہوا کھانا وغیرہ ڈال سکتے ہیں ۔ اِن سے بننے والی نامیاتی کھاد سے آپ کے باغ کے پھل پودے خوب پھلیں پھولیں گے۔

چھٹائی/تراشی کی کِٹ تیار کریں

homify

چھٹائی، تراشی کے آلات کی کِٹ تیار کر کے آپ باغ کی صفائی ستھرائی کے کام کو آسان بنا سکتے ہیں۔ گھر میں پڑے کسی بھی پرانے ڈبےکو خوبصورت سا رنگ کریں اور اسمیں اپنے دستانے، جھاڑیاں وغیرہ کاٹنے کی قینچی اوردوسرے آلات جو آپ استعمال کرتے ہوں اسمیں رکھ دیں تاکہ جب بھی آپ کو اپنے باغ کی صفائی کرنی ہو تو آپ کو ڈھونڈنا نہ پڑے اور وہاں سے اُٹھا کراستعمال کرلیں۔

دیوار پر گملے لگائیں

homify

آپ اپنے باغ کی دیواروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال اسطرح کر سکتے ہیں کہ کسی بھی تار کی مدد سے اُن پر گملے لگادیں۔ آپ پرانے، بد حال گملوں کو پینٹ کر کے بھی انکا خوبصورت اور قدیمی تاثر دے سکتے ہیں۔

متروک/پارینہ چیزوں کو باغ کی سجاوٹ کے لئے استعمال کریں

homify

کبھی کبھار کباڑخانوں اور پرانے سامان کی خرید وفروخت والی جگہوں پر جایا کیجئے۔وہاں سے آپ کو کچھ ایسی نایاب چیزیں مل سکتی ہیں جو آپ کے باغ کو مزید دلکش بنا سکتی ہیں۔  جیسا کہ پرندوں کے پرانے پنجرے یا کوئی بھی ایسی چیز جسمیں آپ ایک چھوٹی لائٹ یا موم بتی رکھ سکیں۔اِس سے آپ کے باغ کو ایک جادوئی اور شاندارتاثرملے گا اور کوئی بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔

اپنے میز کے لئے سینٹر پیس تیار کیجیئے

homify

اگر آپ کے باغ میں کوئی میز پڑا ہے تو کیوں نہ اسمیں کوئی سینٹر پیس رکھ دیں۔ کسی بھی پرانی ناکارہ بوتل یا ڈبے کو استعمال کریں اور اسمیں اپنے باغ کے ہی پھول سجائیں۔ دیکھنے والے آپکے سلیقے کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

مرکزی دروازے پر لگے گول گلدستے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

homify

جب ہم باغ کی چیزیں استعمال کرنے کے بارے میں بات کرہی رہے ہیں تو زمین پر گرے جھاڑیوں، درختوں کی ٹہنیوں اور سوکھے پھولوں سے بنےگول گلدستے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ایسا گول گلدستہ بنا کر آپ اپنے گھر کےمرکزی دروازے پرلگا سکتے ہیں۔ اسکابازار میں دستیاب گول گلدستوں جیسا خوبصورت ہونا ضروری نہیں کیونکہ بے ترتیبی سے اسکے ہاتھ سے بنے اور قدرتی ہونے کا احساس ہوگا۔

پرانے ٹائروں سے گملے بنائیں

homify

لوگ ہمیشہ اپنے پرانے ٹائروں سے چھٹکارا پانا چاہتےہیں ۔ لیکن جب آپ کو یہ معلوم ہوگا وہ پینٹ ہوکر کتنے خوبصورت لگتے ہیں تو آپ انکوانوکھے اورمنفرد گملوں کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔ آپ مختلف اُونچائیوں کا تاثر دینے کے لئے انکو ایک دوسرے کے اُوپربھی رکھ سکتے ہیں۔

لکڑی کی پٹیوں سے سجاوٹ

homify

باغ کی ازِسر نوآرائش کے لئے لکڑی کے پتلی پٹیوں کا استعمال ایک سادہ اور بہت ہی جلد ہونے والا طریقہ ہے۔ لکڑی کی پٹیاں لیں۔ انکو پینٹ کریں اور لٹکنے والے ڈبہ گملے اُن میں لگادیں۔ یہ بہت ہی خوبصورت لگے کا اور اگر پٹیاں مفت میں مِل جائیں توآپ کا کوئی خرچہ بھی نہیں آئے گا۔

کیک کے پرانے سانچوں میں خود افزائش باغ تیار کریں

homify

اپنے کیک کےپرانے سانچوں کو پھینکے کی بجائے انکو ایک بارچیک کر لیں کہ آیا وہ استعمال کے قابل ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تواسمیں ناگ پھنی( کیکٹس) لگادیں۔ یہ آپ کے آنگن میں پڑے میز کی سجاوٹ کے لئے بالکل ٹھیک رہے گا ۔ نا صرف یہ خوبصورت لگے گا بلکہ اسکو آپ کی زیادہ توجہ اور دیکھ بھال بھی درکار نہیں ہوگی۔

بجلی کے پرانے بلب استعمال کریں

homify

اورآخر میں ہمارے پاس آپ کے لئے ایک روشن آئیڈیا ہے۔  بجلی کےکسی پرانے بلب کولیں اسمیں سے فتیلے( برقی ریشے ) کو نکالیں ، پانی سے بھریں اور بس!خوبصورت بلب گلدان تیار ہیں۔ اسکے پیندے میں ربڑ کا حلقہ گوند سے چپکادیں تاکہ اسکو مضبوطی اورتوازن مل سکے۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler