ایسی آرائش و زیبائش جو آپ کو ضرور پسند آئے گی!!!

M Usman M Usman
老舊房屋新改造, 坤儀室內裝修設計有限公司 坤儀室內裝修設計有限公司
Loading admin actions …

گھر کی تزئین و آرائش اگر توقعات کے مطابق نہ ہو تو دماغ کے ساتھ جیب پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔ لیکن درست مشورے اور بہترین ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے بعد یقینناً نتیجہ بھی درست اور بہترین ہوتا ہے۔

اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہمارا آج کا مضمون 100 مربع فٹ پر پھیلے ایک ایسے ٹوٹے پھوٹے اور نظرانداز اپارٹمنٹ کے بارے میں ہے جسے ماہرینِ فن کی مدد سے حیرت انگیز طور پر شاندار اور دلکش انداز میں آراستہ کیا گیا ہے۔ یقین کرنے کے لئے آپ کو اسے دیکھنا ہوگا۔

باورچی خانہ۔۔۔۔پہلے

سورج کی مناسب روشنی ہونے کے باوجود باورچی خانہ اپنی سیم زدہ دیواروں اور نا مکمل فرش کی وجہ سے تاریک نظر آرہا ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات باورچی خانے کی جگہ کا صحیح استعمال نہ ہے، اس کی بناوٹ ایسی ہے کہ ساری توجہ کا مرکز ایک کونہ ہے جس میں کھانا بنانا یقیناً تھکا دینے والا عمل ہے۔

باورچی خانہ۔۔۔بعد میں

اس باورچی خانے میں سب سے زبردست تبدیلی مہیاشدہ جگہ کا مکمل استعمال ہے۔ باورچی خانے کی لمبائی پر پھیلی کھانا بنانے کی جگہ کھانے پکانے اور اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لئے کافی ہے۔ فرنیچر کو شاندار طریقے سے رنگ و روغن کیا گیا ہے جو سادہ ہونے کے باوجود نفیس نظر آرہا ہے۔

ٹی وی لاؤنج۔۔۔۔پہلے

تنگ جگہ اور کم روشنی کی وجہ سے یہ ٹی وی لاؤنج تاریک اور چھوٹا نظر آرہا ہے۔ اس میں خوبصورتی کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے  جبکہ دیواریں اور فرش بد ترین حالت میں ہیں۔

ٹی وی لاؤنج۔۔۔۔بعد میں

سب سے پہلے تو فنِ تعمیر کے ماہرین(architects) نے غیر ضروری دیوار کو ختم کیا ہے۔ موجودہ ٹی وی لاؤنج کو ممکنہ حد تک بڑا اور سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ رستہ فراہم کیا ہے۔ فرش پر پُرانے انداز کی ٹائلوں کی جگہ جدید وضع کی سُچی ٹائلوں کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہلکے سفید رنگ کی دیواریں اس اپارٹمنٹ کی دلکشی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ شاندار قسم کے صوفے کے پیچھے موجود پتھر سے متاثرشدہ دیوار لاجواب اور سب سے بڑھ کر ہے۔

غسل خانہ۔۔۔پہلے

پُرانی وضع قطع کی ٹائلیں اور ایلومینیم کی سستی کھڑکی اس غسل خانے کو معمولی بناتے ہیں۔ نامناسب روشنی اور سنیٹری کا عام سا سامان اس جگہ کو مزید کوفت زدہ بناتے ہیں۔

غسل خانہ۔۔۔بعد میں

پُرانے انداز کی ٹائلوں کی جگہ نئی بڑی اور صاف شفاف ٹائلیں لگائی گئیں ہیں جنہیں مہارت سے جوڑا گیا ہے۔ ایلومینیم کی جگہ لکڑی کی کھڑکی لگائی گئی ہے، جسے بانس سے بنے پردے کے ساتھ نفاست سے سجایا گیا ہے۔ پھٹیچر قسم کے باتھ ٹب کی جگہ شاندار اور سُندر شاور لگایا گیا ہے جو اس غسل خانے کو شاہانہ انداز دیتا ہے۔

غسل خانہ۔۔۔بعد میں

نئے اندازکے بلب اور لائٹس نے اس غسل خانے کی دلکشی میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ حسین قسم کی سیلنگ کے ساتھ پیچھے کی طرف کر کے لگی روشنیاں غسل خانے کو چارچاند لگاتی ہیں۔ غسل خانے کی ہر شے اپنی جگہ کے حساب سے بہترین نظر آرہی ہے، جبکہ واش بیسن کے نیچے بنا دراز لاجواب ہے۔

بیڈروم

بیڈروم جو سائز میں اتنا بڑا نہیں ہے مگر سادہ ڈیزائن، نفیس فرنیچر اور ہموار روشنی اس کو آرام دہ بنانے کے لئے کافی ہیں۔ ہرے اور سفید رنگ کا ملاپ دیکھنے کے قابل ہے جبکہ سیلنگ کے ساتھ روشنی کا اضافہ کمرے کی خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے۔

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا اور اس سلسلے کے مزید آئیڈیاز دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler