نوجوان جوڑے کے لئے سنگل خوابگاہ کا 48 میٹر سکوئر کا اپارٹمنٹ

usranaz usranaz
私宅-綠溢, 思為設計 SW Design 思為設計 SW Design İskandinav Yatak Odası
Loading admin actions …

آج کے اس مضمون میں ہم ٹائی پی شہر کے ایک انتہائی شاندار اپارٹمنٹ کو پیش کرنے جا رہے ہیں۔ یہ 48 میٹر سکوئر کے احاطے پر محیط ایک تنگ ڈیزائن کا اپارٹمنٹ ھے۔اس کے تنگ ڈٰیزائن کی بجائے کھلے منصوبہ کا رہائشی کمرہ،سوچ بچار کی روشن لائٹوں کا انتظام،اور شاندار مواد کی سلیب اس اپارٹمنٹ میں کشادگی اور آرام دہ احساس پیدا کرتی ہیں۔یقینی طور پر اس کی ہر جگہ پر توجہ دی گئی ھے۔ہم خاص طور پر پتھر سے مزین باورچی خانہ اور رہائشی کمرہ کی نمائشی دیوار کو بہت پسند کرتے ہیں۔

اگر آپ اس اپارٹمنٹ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو اس مضمون کو تفصیل سے پڑھیں۔

رہائشی کمرہ

گھر میں داخل ھونے کے بعد پہلی جگہ رہایشی  کمرہ کہلاتی ھے۔یہ محدود سی جگہ خاکستری اور سرمئی رنگ کے غلبے کے ساتھ آراستہ ھے۔ایک خوبصورت سرمئی رنگ کا صوفہ لگایا گیا ھے جو تین افراد کے لئے بہت آرام دہ اور موزوں ھے۔مزید کھڑکی کی مدد سے قدرتی روشنی کو اندر داخل کیا گیا ھے جو پورے ماحول کو روشن اور کشادگی کا احساس فراہم کرتی ھے۔

کھلی ترتیب کی منصوبہ بندی

رہایشی کمرہ اور باورچی خانہ ایک ہی جگہ کے دو مختلف حصے ہیں۔ کھلی ترتیب کا منصوبہ باورچی خانہ اور رہائشی کمرہ کے درمیان ربط پیدا کرنے اور اس جگہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ھے۔اس طریقہ سے آپ اپنے ساتھی سے گپ شپ کرنے کے ساتھ ساتھ، کھانا پکانے اور ٹی۔وی دیکھنے جیسے مصروفیات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

مرکزی دیوار

رہائشی کمرہ کی مرکزی دیوار کو سرمئی اور خاکستری رنگ کے قدرتی پتھروں سے مزین کیا گیا ھے۔عام طور پر اس بڑی جگہ کے اندرونی حصے کا خوبصورت انتظام فنِ تعمیر کے ماہرین کے حق میں جاتا ھے جنہوں نے اس چھوٹی سی جگہ کو بہت خوبصورت طریقے سے سجایا ھے۔رہائشی کمرہ میں شیشے کی دو میز استعمال میں لائی گئی ہیں اور مرکزی دیوار کے جیسے رنگ کا پتھروں سے مزین کاؤنٹر کمرے میں خوشگوار ماحول پیدا کر رہا ھے۔۔

داخلہ

ہم رہائشی کمرہ کے ذریعے گھر میں داخل ھوتے ہیں جیسا کہ بہت سے سٹوڈیو اپارٹمنٹ میں مخصوص ھوتا ھے۔اس جگہ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی خاطر،فنِ تعمیر کے پیشہ ور ماہر نے داخلی دروازے کے ساتھ کتابوں کے لئے ایک دیوار میں مزین الماری تخلیق کی ھے، جو کم جگہ گھیرنے کے ساتھ رہائشی کمرہ میں خوبصورت اضافہ پیش کرتی ھے۔

خواب گاہ

خواب گاہ میں بھی بھورے اور خاکستری رنگ کی سلیب استعمال کی گئی ہیں،جو کہ شاندار ڈیزائن کے ساتھ خوبصورت رنگوں کا مجموعہ ھے۔اس چھوٹی جگہ کے مطابق فرنیچر کا انتخاب کیا گیا ھے تا کہ اس میں رہنے والے کمرے میں خوبصورتی کے اضافے کے ساتھ اس کے استعمال سے مستفیض بھی ھو سکیں۔اس جگہ کو مزید ایک چھوٹی سی کھڑکی سے آراستہ کیا گیا ھے تا کہ یہ خواب گاہ کے ماحول میں قدرتی روشنی اور مناظر تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

مطالعے کی جگہ

خواب گاہ کو ایک سادہ سی میز اور دیوار کے رخ رکھی کرسی پر مشتمل ایک مطالعے کی جگہ سے آراستہ کیا گیا ھے، مطالعے کی جگہ میں میز کے کے اوپر چمکدار ٹیبل لیمپ لگایا گیا ھے جو کہ پڑھنے کے دوران روشنی مہیا کرنے کے ساتھ کمرے میں  روشن ماحول فراہم کرتا ھے۔ 

کپڑوں کی الماریاں

اس الماری کو مطالعاتی میز کے پیچھے تنصیب کیا گیا ھے،اس کے صاف اور چمکیلےمکمل اونچائی تک دروازے اور دیوار میں تنصیب شدہ شیلفیں ایک خوبصورت انتظام کے ساتھ بنائی گئی ہیں۔یہ الماریاں کپڑوں اور دیگر اشیاء کو سٹور کرنے کے لئے وافر جگہ فراہم کرتی ہیں۔

کام کرنے کی دوسری جگہ

دونوں صارفین کے کام کی نوعیت کو ذہن میں رکھتے ھوئے اس گھر میں کام کرنے کے لئے ایک اور جگہ بھی فراہم کی گئی ھے جو کہ حقیقت میں پہلی والی جگہ کے مقابلے میں کافی کشادہ اور زیادہ پُرآسائش ھے۔اس دوسری جگہ کی خصوصیات میں دیوار کے ساتھ مزین ایک بڑی میز لگائی گئی ھے، فنِ تعمیر کے ماہر نے اس جگہ میں کرسی کے لئے بھی وافر جگہ چھوڑی ھے جس میں ایک سے زیادہ افراد آسانی سے بیٹھ کر اپنا کام کر سکتے ہیں۔اس جگہ کو مزید آرام دہ اور پُر آسائش بنانے کے لئے میز کے اوپر دیوار میں الماری نصب کی گئی ھے جس میں اپنے کام کی نوعیت کے اعتبار سے اشیاء کو سٹور کیا جا سکتا ھے۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler