آپ کےکپڑوں اور جوتوں کے لیے انوکھی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Modern Giyinme Odası
Loading admin actions …

ہومی فائی آپ کو صرف گھر کی تعمیر و سجاوٹ کے بارے میں نہیں بتاتا بلکہ اس پر ہر قسم کے لوگوں کے لیے ہر قسم کی تجاویز موجود ہیں۔جیسا کہ آپ ہم آپ کو کپڑوں اور جوتوں کے بارے میں نت نئی تجاویز سے آگاہ کرنے والے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

۱۔ کپڑوں پر سے بر مٹانا

homify Modern Giyinme Odası

کپڑوں پر اور خاص کر سویٹرز پر بر آ جانا بہت تنگ کر دیتا ہے۔ تو کیا کیا جائے اگر آپ کا پسندیدہ سویٹر بر کی نظر ہو گیا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ آپ اسے پھینکنا نہیں چاہتے، سو اس بر کو ریزر کی مدد سے اتاریں۔ ریزر کے استعمال کے بعد کپڑوں پر لگی رہ جانے والی بر پر ٹیپ لگا کر اتاریں اور وہ مکمل طور پر صاف ہو جائے گی۔

۲۔ بٹن ٹانکیں

اپنے کپڑے صرف ایک بٹن ٹوٹ جانے کی وجہ سے ضائع نہ کر دیں۔ اس کے بجائے بٹن لگانا سیکھیں۔ یہ کچھ ایسا مشکل کام نہیں اور عادت ہونے کے بعد تو ایک منٹ کا کام لگتا ہے۔ آپ اپنے گھر کی کسی بھی بڑی خاتون سے یہ کام سیکھ سکتے ہیں۔

۳۔ بلیچ کے داغ چھپائیں

ہم جانتے ہیں کہ بلیچ کے داغ مٹانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں مگر آپ ان کو چھپا تو سکتے ہیں۔ ان نشانات تر کپڑے کے رنگ کا ہی شارپی مارکر پھیر دیں۔

۴۔ کالر استری کرنے کا آسان طریقہ

Hatstand Valet in oak with dark bronze skull hat rest homify Eklektik Giyinme Odası Ahşap Ahşap rengi Aksesuarlar & Dekorasyon

اگر آپ وقت پر اپنے کپڑے استری نہیں کر پائے تو آپ شرٹ پر سویٹر پہن سکتے ہیں، مگر اس سے جھانکتے کالر کا کیا کریں گے؟  اس کے لیے آپ ہیئر سٹریٹنر کو استری کی طرح استعمال کریں۔اسے بہت تیز نہ رکھیں اور کپڑے پر بہت دیر تک نہ چھوڑیں ورنہ کپڑا جل سکتے ہے اور یہاں تک کہ آگ بھی لگ سکتی ہے۔

۵۔ میک اپ کے داغ مٹائیے

شیونگ فوم کی مدد سے میک اپ کے داغ با آسانی مٹائے جا سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ کپڑوں پر شیونگ فوم لگانے کے بعد آپ کو انہیں دھونا بھی پڑے گا۔

۶۔ آزار بند کھونے سے بچائیے

کافی بار آپ کا آزار بنداپنے سوراخ میں کھو جاتا ہے اور اسے نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے اس کے کنارے پر کچھ لگائیں۔ اگر جلدی میں ہوں تو سیفٹی پن بھی لگا سکتے ہیں مگر بہتر یہی ہو گا کہ کوئی بٹن یا موٹا ہیئر بینڈ لگائیں۔

۷۔ جوتے کھلے کریں

اگر آپ کا نیا جوتا آپ کو کاٹ رہا ہے اور آپ کو ڈر ہے کہ آپ اسے اگلی تقریب میں نہیں پہن سکیں گے تو پلسٹک کے شاپروں میں پانی بھر کر انہیں جوتوں میں رکھیں اور جوتے راپ بھر کے لیے فریزر میں رکھ کر چھوڑ دیں۔ صبح تک آپ کے جوتے کھلے ہو جائیں گے۔

۸۔ اپنی ہوڈی کے تسمے گمنے سے بچائیں

homify Modern Giyinme Odası Elbise Dolabı & Komodinler

ہوڈی کے تسموں کے نیچے والے حصے سٹرا کے چھوٹے سے ٹکڑوں میں گھسا دیں۔ اس طرح یہ گمنے سے بچے رہیں گے۔

۹۔ چمڑے کی جیکٹ کی وضع تبدیل کریں

کیا آپ کو اپنی چمڑے کی جیکٹ کی چمک دمک پسند نہیں آ رہی اور آپ چاہتے ہیں کہ یہ تھوڑی پرانی دکھے؟ تو اس کو بارش میں پہن کر باہر جائیے۔

۱۰۔ جینز ٹرائی کیے بغیر خریدیے

جینز خریدنا اور یہ پتا کرنا کہ کون سی والی آپ کے ناپ کی ہے دنیا کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ تو ہر چینز پہن کر دیکھنے کے بجائے دیکھیے کہ یہ آپ کی گردن کے گرد فٹ آئے گی یا نہیں۔ اگر یہ فٹ آ گئی تو کمر کے گرد بھی پوری آ جائے گی۔

یہاں دیکھیے: گھر کے کام – اب ہو گئے آسان۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler