باورچی خانے کے ڈیزائن کو ترتیب کیسے کیا جائے ؟ بہترین تجاویز

usranaz usranaz
homify Modern Mutfak
Loading admin actions …

ہر شخص دن بھر کی تھکان کے بعد آرام اور سکون حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے باورچی خانے کا رُخ کرتا ھے۔ باورچی خانہ کو گھر کے دوسرے کمروں کی طرح خاص اہمیت حاصل ھوتی ھے۔لیکن اپنی چھوٹی جگہ اور بہت سی اشیاء کے ذخیرہ کرنے پر اس میں گندگی اور بے ترتیبی پھیلنے کے مواقع ذیادہ ھوتے ہیں۔

اگر آپ اپنے باورچی خانہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو باورچی خانہ کے ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں، مزید برآں ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کے لئے ایسی شاندار اور دلچسپ تجاویز اور ڈیزائن پیش کریں گے جس کی مدد سے آپ اپنے باورچی خانہ کو صاف ستھرا اور سلیقے سے ترتیب دے سکتے ہیں۔

1۔ کھلی شیلفوں کا انتخاب

Kitchen A2studio Modern Mutfak kitchen sink,wood shelf

باورچی خانے میں کھلی شیلفوں کا رجحان عام پایا جاتا ھے۔ اس کا فائدہ یہ ھے کہ جلد کام کو نمٹانے کے دوران کھانا پکانے میں استعمال ھونے والی چیزوں تک رسائی میں آسانی رہتی ھے۔ اس کے علاوہ آپ سجاوٹی اشیاء کو باورچی خانے کی زینت بنانے کے لئے کھلی شیلفیں بہترین جگہیں فراہم کرتی ہیں۔

2۔ چھوٹی جگہ میں شاندار باورچی خانہ

اگر آپ کے گھر میں باورچی خانے کے لئے زیادہ جگہ نہیں ھے تو اس کے لئے آپ چھوٹی سی جگہ کو بھی منتخب کر سکتے ہیں، جیسا کہ ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔ آپ  کاؤنٹر کے لئے دیوار کے ساتھ ملحقہ جگہ کو منتخب کریں۔ ایک ہی کاؤنٹر پر چولہے کے ساتھ سنک کو بھی نصب کریں اس سے آپ تھوڑی سی جگہ پر ذیادہ چیزوں کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔

3۔ الماریوں کی صحیح جگہ

باورچی خانہ میں گندگی سے بچنے کے لئے اور اسے سلیقے سے صاف ستھرا برقرار رکھنے کے لئے الماریوں کا استعمال نہائت ضروری ھے۔ اس میں آپ غیر ضروری چیزوں کو ذخیرہ کر کے اپنےباورچی خانہ کو نفاست سے صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں۔ آپ  کو الماریوں کے لئے کسی خاص اضافی جگہ کی ضرورت نہیں ھے۔ اس کے لئے آپ کاؤنٹر کے نیچے بچ جانے والی جگہ کو بھی استعمال میں لاسکتے ہیں۔مزید الماریوں کی جگہ کے لئے آپ دیوار کے اوپر کاؤنٹر کے اوپری جگہ کو شاندار انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ 

4۔ باورچی خانہ میں روشنی کا معقول انتظام کریں۔

homify Minimalist Mutfak

باورچی خانہ میں کھانا پکانے اور دیگر سرگرمیوں کے لئے روشنی کا انتظام نہائت ضروری ھوتا ھے۔ اس کے لئے آپ بجلی کے بلب کے علاوہ قدرتی روشنی کے لئے کھڑکی کا استعمال لازمی کریں۔ کھڑکی نہ صرف قدرتی روشنی فراہم کرتی ھے بل کہ باورچی خانہ کے ماحول کو  باہر کے ماحول کے ساتھ مطابقت پیدا کراتی ھے جس سے باورچی خانے کا ماحول نہائت خوشگوار ھو جاتا ھے۔

5۔ برقی آلات کا استعمال

Apartament Dąbie, Q2Design Q2Design Modern Mutfak

باورچی خانہ کو جدید طرز پر ڈیزائن کرنے کے لئے اس میں برقی آلات کا استعمال کریں۔ اگر آپ کے باورچی خانے میں مناسب جگہ موجود ھے تو اس میں فریج کو رکھیں۔ کاؤنٹر کے اوپر جُوسر مشین اور مائکرو ویو اوون کے لئے لکڑی کی شیلف کا انتخاب کریں۔ ان آلات کی موجودگی سے آپ کے باورچی خانہ میں جدت اور دلکشی پیدا ھو گی۔

6. بہترین رنگوں کا انتخاب

homify Modern Mutfak

باورچی خانہ کے لئے رنگوں کے انتخاب میں خاص احتیاط کرنا پڑتی ھے۔ کہا جاتا ھے کہ بھڑکیلا سرخ رنگ بھوُک کو بڑھا دیتا ھے۔ اس لئے ہم آپ کو باورچی خانے کے لئے سرخ رنگ کا مشورہ دیں گے۔ یہ آپ کے باورچی خانہ میں بہت دلکشی اور خوبصورتی پیش کرے گا۔ باورچی خانے کی دیواروں اور کھانے کی میز کے لئے سرخ رنگ استعمال کریں جب کہ کاؤنٹر اور فرش کے لئے سفید رنگ اس میں جدت کے ساتھ دلکشی لاتا ھے۔

7۔ چمنی کی صحیح جگہ

homify Modern Mutfak

پرانے زمانے میں چمنیوں کو دیوار کے ساتھ  چولہے کے اوپر بنایا جاتا تھا، اور ظاہر ھے چولہے کو بھی اسی طرح دیوار کے ساتھ نصب کیا جاتا تھا، لیکن اب جدید دور میں باورچی خانہ کے تقاضے بھی تبدیل ھو چکے ہیں۔ اس نئے دور میں حرارتی چولہے باورچی خانہ کی زینت بننے لگ گئے ہیں۔ ان چولہوں کو آپ کسی بھی جگہ نصب کر سکتے ہیں حتیٰ کہ اس کا کاؤنٹر درمیان میں بھی بنا سکتے ہیں۔ چمنی کی صحیح جگہ چولہے کے اوپر ھے۔ آپ چولہا جہاں بھی نصب کریں اسی کے اوپر چمنی بھی نصب کریں اس سے باورچی خانہ کی تپش اور گرمی چمنی کے ذریعے آسانی سے باہر نکل جائے گی۔ 

8۔ سفید رنگ نفاست کی علامت

سفید رنگ کو نفاست کی علامت سمجھا جاتا ھے۔ اگر آپ باورچی خانہ کو صاف ستھرا رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں سفید رنگ کا اضافہ کریں۔ اس کی الماریوں اور دیواروں پر سفید روغن کریں۔ مزید رنگوں کے امتزاج کے لئے سیاہ رنگ کے کاؤنٹر استعمال کریں یہ سفید اور سیاہ رنگ رنگ کا حسین ملاپ ھوگا اور آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا ،نفیس اور دلکش نظر آئے گا۔

9۔ باورچی خانہ کی دلکشی کے لئے لکڑی کا استعمال

باورچی خانہ لکڑی کے استعمال کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا ھے ۔لکڑی کا دلکش انداز باورچی خانہ میں خوبصورتی اور نفاست کو پیش کرتا ھے۔ جیسا کہ اس ماڈل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لکڑی کے دلکش انداز کی وجہ سے بارچی خانہ میں نفاست اور خوبصورتی بھر چکی ھے۔ لکڑی کا فرش، الماریاں ،درازیں اور کاؤنٹر ایک حسین منظر پیش کر رہے ہیں۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler