جدید خوابگاہ میں استعمال ہونے والی الماریوں کے ۶ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
homify Modern Yatak Odası
Loading admin actions …

جدیدت اور پائیداری ایسی دو چیزیں ہیں جو ہر زمانے میں قائم رہتی ہیں اور یہ دونوں چیزیں اکثر فرنیچر میں پائی جاتی ہیں خصوصی طور پر الماریاں! الماریاں ہمارے گھروں میں خوابگاہ، باورچی خانہ، باتھ روم، باغ اور بالکنی وغیرہ میں پائی جاتی ہیں۔ لیکن اگر ہم خوابگاہ کی بات کریں تو اس میں اکثر بڑی الماریاں دیکھنے میں آتی ہیں جس میں لوگ اپنے ذاتی استعمال کا سامان، کپڑے، جوتے، زیورات اور ضروری کاغذات اور اشیاء رکھتے ہیں۔ لیکن الماریوں کو باسہولت اور کارآمد بنانے کے لئے بڑھئی الگ الگ تکنیک لگا کر اپنی کاریگری دکھاتے ہیں اور پائیداری کو قائم رکھتے ہوئے اس میں جدیدیت بھی شامل کرتے ہیں۔ آج ہم انھی باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ کے لئے لے کر آئیں ہیں جدید خوابگاہ میں استعمال ہونے والی الماریوں کے ۶ آئیڈیاز!

۱۔ دیوار میں نصب شدہ

دیوار میں نصب شدہ الماری کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہم جتنی بڑی جگہ چاہیں حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی سہولت اور پسند کے مطابق الماری تعمیر کروا سکتے ہیں۔ جیسے اس تصویر میں لکڑی کی الماریاں بنا کر چھت سے لے کر فرش تک کی دیوار کا بڑی خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے۔ ایک طرف گہرے بھورے رنگ کی لکڑی استعمال کی گئی ہے اور دوسری طرف سفید رنگ کی چھوٹے دروازے اور تین دروازوں پر مشتمل الماری بنائی گئی ہے جو اس پوری دیوار کو انتہائی خوبصورتی سے فعال بنا رہی ہے۔

۲۔ دلکش سلائڈنگ الماری

جدیدیت اور فعالیت کی شاندار مثال ہے یہ سیاہ رنگ کی سلائڈنگ الماری جو نہ صرف دکھنے میں دلکش ہے بلکہ استعمال کے لئے بہت وسیع اور باسہولت بھی ہے۔ اس الماری کو فرش سے لے کر چھت تک بنایا گیا ہے اور اس میں اتنی وسیع جگہ ہے کہ اس میں داخل ہو کر سنگھار کے کمرے کا احساس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس الماری میں سیاہ شیشے باہر سے اندر کا سامان نظر آنے نہیں دیتے لیکن اندر سے باہر کا ماحول باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بے ترتیبی اور پھیلاوا باہر منظرِ عام پر نہیں آتا۔

۳۔ سادہ لکڑی سے بنی

اس طرح کی الماری ایک انسان کے رہنے والے کمرے کے لئے بالکل کامل ہے، اگر دیکھیں تو یہ چھوٹی سفید رنگ کی لکڑی کی الماری نہ صرف پائیدار ہے بلکہ ایک شخص کے سامان جتنی جگہ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ اس الماری میں اسکے استعمال کرنے والے کی مرضی کو دھیان میں رکھتے ہوئے درازیں اور شیلف بھی بنائی گئی ہیں۔ اس الماری کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کمرے کے ایک کونے میں اس طریقے سے رکھا گیا ہے کہ کمرے کی وضع بالکل بھی متاثر نہیں ہو رہی اور ساتھ ہی کمرے کی کشادگی اور وسعت پر کوئی  سمجھوتا نہیں ہو رہا۔

۴۔ کونے کا بخوبی استعمال

اس وسیع و عریض خوابگاہ میں اس الماری کو کونے میں بنایا گیا ہے تا کہ کمرے کی ترتیب قائم رہے اور اس الماری میں جس مواد کا استعمال کیا گیا ہے وہ جالی یا پلاسٹک ہے اور اس سے الماری میں رکھا گیا سامان بہت آسانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور اسکی ترتیب باہر سے واضح طور پر نمایاں نظر آتی ہے۔ یہ الماری اس انداز سے بنائی گئی ہے کہ دیکھنے والے کو یہ ایک سنگھار کے کمرے نما وضع فراہم کرتا ہے جس میں داخل ہوتے ہی ہینگر پر ٹنگے کوٹ، شرٹ، پینٹ وغیرہ نظر آتے ہیں اسکے علاوہ تہہ کیے کپڑے، جوتے اور نفاست سے رکھی کتابوں پر بھی نظر پڑتی ہے۔

۵۔ مکمل دیوار

اس تصویر میں بنائی گئی الماری انتہائی منفرد اور فعال نظر آ رہی جس میں بڑھئی نے اپنی کاریگری کو بہت معقول انداز میں اس الماری کی شکل میں ظاہر کیا ہے، اس الماری میں ایک طرف بڑی الماری بنائی ہے اور انکے اوپر چھت تک چھوٹے دروازے والی الماریاں بنائی ہیں اور بڑی الماریوں کے تسلسل میں چھوٹی الماریاں بنائی ہیں جو بیٹھنے یا سامان رکھنے کئے بینچ کے طور پر بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

۶۔ پائیداری اور جدیدیت

لکڑی کی پائیداری اور سلائڈنگ دروازوں کی جدیدیت! ہے نا قابلِ تعریف جوڑ؟ اس الماری کو بڑے دروازوں والی الماری بنا کر یہ بات صاف ظاہر کر دی ہے کہ اس کی وسعت پر کوئی شک و شبہ نہیں کیا جا سکتا، اس میں اتنی جگہ بہت آرام سے حاصل کی جاسکتی ہے کہ دو عورتوں کے سامان اس میں با آسانی سما سکیں۔ اس میں نہ صرف سلائڈنگ بلکہ کھلنے والا دروازہ، درازیں اور آئینہ بھی لگایا گیا ہے تا کہ ہر طرح سے اسے سہولت بخشی جاسکے۔

خوابگاہ کے مناظر سے متاثر ہونے کے لئے دیکھیں: خوبصورت اور متاثرکن خوابگاہوں کی ۱۰ تصاویر

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler