۵ مصنوعی طور پر تیار کردہ گھر باہر اور اندر سے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Daha fazla oda
Loading admin actions …

ہر دن مصنوعی طور پر تیار کردہ گھروں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ کوئی ایسا میلا یا تعمیراتی نمائش نہیں جس میں کوئی اس قسم کے گھروں کا معمار موجود نہ ہو۔ اس کے فرائد میں وقت اور رقم کی بچت اور متاثر کن نتائج نمایان ہیں۔ یہ زیادہ تر پائیدار اور توانائی بچانے والے گھر ہوتے ہیں۔

مرکزی ڈھانچے میں استعمال کیا جانے والا مواد عموما کنکریٹ اور لکڑی ہوتا ہے۔ کچھ منصوبوں میں اسٹیل اور دوسری دھاتوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ اسے مختلف حصوں کی صورت میں تیار کیا جاتا ہے اور پھر زمین پر منتقل کیا جاتا ہے جہاں یہ چند گھنٹوں میں نصب ہو جاتا ہے۔ یہ بہترین انداز میں جڑ جاتا ہے اور الگ الگ ٹکڑوں میں ہونا پریشانی کا باعث نہیں بنتا کیوں کہ ہر چیز کا پہلے سے اچھے سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس مضمون میں ہم آپ کو چند مثالیں دکھائیں گے تا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ اس قسم یکی تعمیر میں بھی آرام اور عام گھروں والے سامان کی کوئی کمی نہیں۔ چلیے انہیں اندر اور باہر سے دیکھتے ہیں۔

۱۔ جو باہر ہے…

اس ڈیزائن کا پہلا تاثر ایک چھوٹے سے ایک خاندان کے لیے بنائے گئے گھرکا ہے جو روایتی انداز رکھتا ہے۔ اعلی معیار کی لکڑی سے ماڈیولر انداز میں تعمیر کیا گيا یہ گھر ماحولیاتی حالات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اپنے پاس موجود ذرا‏ئع کا فائدہ اٹھائیں اور ماحول پر ان کا اثر کم کریں۔

… وہ اندر بڑھ گیا ہے

روایتی ڈھانچے پر بنا یہ گھر ایک بڑی جگہ میں تین خواب گاہوں، ایک لاؤنج، ایک سٹڈی اور ایک کھلے کچن پر مشتمل ہے۔ ستونوں اور چھت کے تختوں کے گہرے رنگ دیواروں کے سفید رنگ کے ساتھ مل کر دیہی انداز بناتے ہیں جسے ضرورت کے مطابق حرارتی نظام اور موسم کا مقابلہ کرنے کی اہلیت حاصل ہے۔

۳۔ پہاڑوں پر بنی پناہ گاہ…

پہاڑیوں سے گھری ایک وادی میں میں لگا پیشہ واران کا بنایا گیا یہ شاندار گھر اونچی پاڑیوں میں بنی روایتی پناہ گاہوں جیسا ہے جسے جدید انداز دے کر خاندان کے رہنے والے گھرون جیسا بنایا گیا ہے۔ ۱۴۰ میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ ہر موسق کے لیے اچھا ہے، خاص کر سردیوں کے لیے کیوں کہ یہ حرارت جمع کر لیتا ہے۔ کچھ انوکھی کھڑکیاں بیرونی حصے کا اندرونی حصے سے رابطہ کرواتی ہیں۔

… گرم اور گھریلو اندرونی حصے کے ساتھ

اندرونی حصے میں داخل ہوتے ہی پہاڑیوں میں بنے گھر کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ لکڑی واضح اور مختلف شیڈز میں موجود ہے۔ چھت کے تختوں اور دیوارون میں چاروں طرف اس کی موجودگی جگہ کو بڑا دکھاتی ہے جو پہاڑیوں میں کھلتی بڑی بڑی کھڑکیون سے مزید پھیل جاتی ہے۔ لاؤنج کی اس تصویر میں ہم سوفوں اور آتش دان کے ساتھ سارا سامان دیکھتے ہیں جو خاص کر سردیوں کے لیے آرام دہ ہے اور گھر کا خوشگوار احساس دیتا ہے۔

۳۔ ایک لکڑی کا ڈبا…

یہ ماڈل سرمئی سیمنٹ کو لکری کے چپ بورڈ اور ۱۲ سینٹی میٹر موٹی حرارتی تنصیب کے ساتھ ملا کر بنایا گيا ہے۔ یہ سارا مواد ایک ٹکڑی کی صورت میں گھر کے بیرونی حصے اور چھت کو ڈھکے ہوئے ہے۔ اندرونی و بیرونی لکڑی کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے خاص مراحل سے گزارا گیا ہے۔ بڑے بڑے شیشوں سے بنے دروازے شفاف ہیں جبکل فرنیچر ایلومینیم اور پی وی سی سے بنا ہے۔ حرارتی نظام کے ساتھ گھر میں حرارت کی کمی سے بچا گیا ہے۔

… بہت پیارا اور آرام دہ

اندرونی وضع اور سجاوٹ بیرونی حصے جیسی بالکل نہیں۔ بند بیرونی حصہ ایک گرم، خاموش، پر سکون اور سفید دیواروں والے ماحول میں بدل گیا ہے۔ ۸۰ کیوبک میٹر اور ۳۰ اسکوائر میٹر کا فرش ایک کچن، لاؤنج، باتھ روم اور بیڈ روم میں بٹ کر ان لوگون کے لیے بہترین منصوبہ بن گیا ہے جو اپنے شریک حیات کے ساتھ سکون سے چھٹیوں کے دن گزارنا چاہتے ہیں۔

۴۔ زمین پر…

اس گھر کے ڈیزائنرز نے اس کے ماڈیولر دیزائن کے لیے مصنوعی لکڑی کو چنا۔ پہلے فیکٹری میں مختلف ماڈیول اور ان کا اندرونی سامان بنایا گیا اور گاہک کی ضرورت کے مطابق اسے ایک قلیل عرصے میں یہاں منتقل کر کے نصب کر دیا گيا۔ ماڈیولر فن تعمیر اپنی شمسی سطح اور شکل تبدیل کر سکنے کی صلاحیت کے باعث لچکدار ہے۔

… ہر ضرورت کے لیے ایک حصہ

اندرونی حصہ بھی بیرونی حصے جیسا ہی ہے۔ قدرتی لکڑی چھائی ہوئی ہے، یہاں تک کہ شیشے کا فریم بھی لکڑی کا ہے جو مختلف حصوں کو جوڑتا ہے اور بیرونی حصے کا اندرونی حصے سے رابطہ قائم کرتا ہے۔ ہر ماڈیول کے درمیان رہنے کے لائق جگہ موجود ہے اور گرمیں میں اسے ٹیرس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہر ماڈیول مختلف کام سرانجام دیتا ہے۔

۵۔ باہر سے فعال…

ہم اپنا سفر اس ماڈل کے ساتھ اختتام پزیر کرتے ہیں۔ یہ بڑے بڑے گھر ۱۰۰ سے ۱۵۰ میٹر تک وسیع ہوتے ہیں۔ انہیں پہلے سے لگی سطح پر لگایا جاتا ہے، قدرتی مواد سے ڈھکا جاتا ہے اور جدید انتظامات سے آراستہ کیا جاتا ہے تا کہ ایک ماحول دوست گھر کا لطف اٹھایا جا سکے جو عام گھروں سے کہیں بہتر ہے۔

… اندر سے محفوظ اور آرام دہ

اندر سارے ضروری سامان کے ساتھ بچلی سے چلنے والے شٹر موجود ہیں جو بہترین حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ اس ماڈل میں اندرونی ترتیب میں کچن ایک بڑے سے ڈائننگ روم میں جھانکتا ہے جس کے بائیں جانب بنی راہ داری کمروں اور باتھ روم میں لے جاتی ہے۔ فرش بیرونی حصے کی طرح مصنوعی لکڑی سے بنا ہے جو سفید رنگ کی بادشاہت میں اس سادہ اندرونی حصے کو گرمی بخشتا ہے۔

دیکھیے: ۱۰ سائبان جو آپ کے ٹیرس کو شاندار بنائیں گے۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler