شیشے کے دروازوں اور کھڑکیوں کو صاف کرنے کے ۹ دلچسپ طریقے

Shahtaj Shahtaj
best interior design, Fedisa Interior Fedisa Interior Asyatik Evler
Loading admin actions …

اگر آپ پورے گھر کی صفائی کریں اور اس میں دروازے اور کھڑکیاں چھوڑ دیں تو آپ کی کی گئی صفائی مکمل نہیں کہلائے گی۔ بلکہ اصل صفائی گھر کے کونوں کے صاف ہونے سے ہی مانی جاتی ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بھی صاف ہوں۔ اگر دیکھا جائے تو لکڑی کے دروازے صاف کرنا بھی اتنا آسان نہیں ہے لیکن شیشے کے دروازے اور کھڑکیاں چمکانا وہ بھی احتیاط کے ساتھ اور بھی مشکل کام ہوتا ہے۔ آج ہم اس مراسلے میں آپ کو ۹ ایسے طریقے بتائیں گے جس سے آپ کے گھر میں موجود تمام شیشے کی کھڑکیاں اور دروازے صفائی سے چمک اٹھینگے، تو آئیں ہمارے ساتھ اس مزیدار سفر کے لئے تیار ہوجائیں!

۱۔ دھول مٹی ہٹائیں

سب سے پہلا کام دھول مٹی ہٹانا ہوتا ہے ورنہ اس پر کسی بھی قسم کا آمیزہ یا پانی لگے گا تو اثر نہیں کریگا۔ جب تک مٹی کی تہہ اس پر سے ہٹ نہیں جاتی صفائی کا نہ ہی آغاز ہوتا ہے اور نہ ہی صفائی مکمل ہوتی ہے۔ اس کام کے لئے ایک نرم اور پرانہ کپڑا جو بہت بار استعمال ہو چکا ہو وہ سب سے بہترین ہے۔

۲۔ فریم اور سل کی صفائی

شیشے کی دھول مٹی جھاڑنے کے بعد اگلا قدم کھڑکیوں اور دروازوں کی سل اور فریم پر سے دھول ہٹانا ہے۔ اس کام میں آپ اسی نرپ اور پرانے کپڑے کا استعمال کرسکتے ہیں جس سے آپ نے شیشے کی مٹی صاف کی تھی۔

۳۔ سل کو محفوظ رکھیں

homify PVC pencereler Ahşap-Plastik Kompozit

کسی بھی قسم کی پانی کی صفائی سے پہلے سل کی حفاظت بہت ضروری ہے اور اس کے لئے سل پر پرانہ اخبار یا کوئی جذب کرنے والا کپڑا لگائیں جس سے پانی یا کوئی بھی پانی والا آمیزہ سل پر گرنے سے پہلے اس کپڑے یا اخبار میں جذب ہو جائیگا اور سل محفوظ رہیگی۔

۴۔ صفائی کے لئے آمیزہ بنائیں

صفائی کے لئے آمیزہ گھر میں بھی بنایا جا سکتا ہے اور کوئی بازار سے خریدا ہوا سرف یا صابن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گھر میں بنانے کے لئے سب سے بہترین ٹوٹکا سفید سرکہ اور پانی کا ہے۔ دونوں کو برابر مقدار میں لے کر ان سے شیشوں کی صفائی ایک شاندار طریقہ ہے۔

۵۔ آمیزہ چھڑکیں اور صاف کریں

homify Cam kapılar

اب پانی اور سرکے کا حل ایک اسپرے بوتل میں بھریں اور شیشے کی کھڑکیوں اور دروازوں پر چھڑکیں اور پھر اسے ایک نرم کپڑے سے پونچھ لیں جس سے آپ کی شیشے والی کھڑکیاں اور دروازہ چمک اٹھینگے!

۶۔ وائپر سے صاف کریں

کپڑے سے صاف کرنے کے بعد فوراََ ہی ایک چھوٹے وائپر نما اوزار سے شیشے کو صاف کرلیں جس سے شیشے پر نشانات رہنے کا خدشہ نہیں رہیگا۔

۷۔ خشک کپڑے سے پونچھیں

اس کے بعد ایک خشک کپڑے سے شیشے کو پونچھ کر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ اس پر کسی قسم کا حل یا نشان باقی نہ رہے۔

۸۔ شیشے کو ہموار کریں

شیشے کو ہموار کرنے کے لئے ایک نرم کپڑا یا اخبار بھی مناسب رہیگا لیکن اگر آپ چاہیں تو کسی پیشہ ور سے بھی مدد طلب کرسکتے ہیں جو شیشوں کو ہموار اور نشانات سے پاک کرنا جانتا ہو۔

۹۔ شیشے کے کناروں کو صاف کریں

شیشے کے دروازوں یا کھڑکیوں کی صفائی تب تک مکمل نہیں ہوتی جب تک آپ ان کے کناروں کو بھی صاف نہ کرلیں اور اس کے لئے آپ کو ایک نرپ کپڑے سے ان کے کناروں پر بھی پھیرنا ہوگا جس سے صفائی کو یقینی بنایا جائے اور آپ کا گھر ایک نیا اور جدید گھر لگے!

صفائی کے مراسلوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے دیکھیں: فرش کی صفائی کے ۵ دلچسپ اور آسان طریقے

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler