گھر کو خوبصورت بنانے کیلئے چھوٹے باغیچے کی 18 تجاویز

M Usman M Usman
Small Contemporary Courtyard, Gardenplan Design Gardenplan Design Modern Bahçe
Loading admin actions …

ایک چھوٹا باغیچہ آپکے گھر کو خوشبو اور رنگوں کی بہار سے چار چاند لگا سکتا ہے۔ یاد رکھیے قدرتی ماحول کسی بھی جگہ کی تازگی اور خوبصورتی میں اضافہ کر دیتا ہے اس کیلئے پودوں کی قسم، سائز یا انکی جگہ اہمیت نہیں رکھتی۔ 

آج کے مضمون میں ہم بات کریں گے ان 18 شاندار باغیچوں کی جو اپنے سائز اور جگہ کی وجہ سے گھر کے داخلے اور راہداریوں کیلئے لاجواب ہیں۔

1۔ راہداری میں بنا باغیچہ

گھروں کے داخلی دروازے اور اندرونی دیوار کے درمیان ایک راہداری موجود ہوتی ہے، ایسی جگہوں کو سجانا مشکل کام ہوتا ہے اس لئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ایسی جگہ کو چھوٹے سے باغیچے سے سجا لیا جائے۔ اس تصویر کو دیکھتے ہوئے ان پتھروں اور شیشے کے ٹکڑوں سے آپ ایسا ماحول بنا سکتے ہیں۔

2​۔ مختلف عناصر کو ملا کر

گھر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے آپ کوئی بھی کونا استعمال کر سکتے ہیں۔ حالانکہ جگہ تنگ ہے لیکن آپ ٹیراکوٹا یا پتھروں اور کنکریوں کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

3۔ جگہ کو کیسے استعمال کیا جائے

دلکش پودے اور کنکریاں آپ کے باغیچے کی خوبصورتی میں بیش بہا اضافہ ہیں۔ مختلف قسم کے پودوں کا انتخاب کریں اور اپنے باغیچے کی رونق کو دوبالا کریں۔

4۔ محفوظ طریقہ کار

اگر آپ کچھ نیا کرنے کا خطرہ نہیں مول لینا چاہتے تو روایتی انداز کے پودوں کے ساتھ پتھروں کا اضافہ کریں، اس طریقہ کار سے آپ اپنے باغیچے کی سجاوٹ سے مطمئن رہیں گے۔

5۔ کسی چیز کی کمی نہ رہ جائے

تصویر میں دکھایا گیا باغیچہ کسی طور بھی کسی بڑے باغیچہ سے کم نہیں کیونکہ اس میں تمام اشیا موجود ہیں، تھوڑے سی جگہ میں اسکے اندر پودے، پتھر، کنکریاں حتی کہ فوارہ بھی موجود ہے۔

6۔ جگہ کا صحیح استعمال

ممکن ہے کہ آپ کے گھر میں کوئی ایسا کونہ ہو جو آپ کے زیر استعمال بالکل بھی نہ ہو، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کو استعمال کرنے کے لامتناعی طریقے ہیں۔ اس منظر میں ایسے ہی ایک کونے میں راستے کے ارد گرد پودے لگا کر اس منظر کو جادوئی بنا دیا ہے۔

7۔ باغیچے میں فنکاری

ہم پہلے ہی آپ کو پودوں اور پتھروں کے ملاپ سے بننے والے مسحورکن منظر کے متعلق بتا چکے ہیں، اس تصویر کے مطابق آپ اپنے باغیچے میں گھڑے یا صراحیاں رکھ کر اسے مزید دلچسپ اور فنکاری کا نمونہ بنا سکتے ہیں۔

8۔ گملوں سے سجایئے

جگہ کا بہانہ بنا کر گھر میں پودے نہ رکھنا کوئی وجہ نہیں ہے، گملوں میں اگے مختلف قسم اور سائز کے پودے کسی بھی جگہ کو فطرتی ماحول بخش سکتے ہیں۔

9۔ فرنیچر کا اضافہ کیجئے

اپنے باغیچے میں فرنیچر کا اضافہ کرنے سے بہتر تجویز ہو ہی نہیں سکتی، اس طرح آپ اپنے باغ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکتے ہیں۔ مناسب فرنیچر لگا کر آپ اس جگہ آرام بھی کر سکتے ہیں۔

10۔ عمودی باغیچہ

جو لوگ پودے کھلے آسمان تلے اگانا چاہتے ہوں مگر فرش پر مناسب جگہ نہ ہو تو وہاں عمودی باغیچے کا آئیڈیا آزمایا جا سکتا ہے۔ دیوار کا اس سے بہتر استعمال ممکن نہیں ہے۔

11۔ خوبصورت منظر

زین(Zen) قسم کا پُروقار باغیچہ بنانا نہایت آسان ہے۔ پتھر، پودے اور پانی کا کوئی چھوٹا سا ذریعہ ہو تو آپ یہ سب کر سکتے ہیں۔ اس باغیچے سے آپ اپنے گھر میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

12۔ نفاست سے بھرپور

چھوٹی جگہوں کیلئے ایسا باغیچہ بہترین حل ہے، اسے نہ صرف بنانا آسان ہے بلکہ اس کی صفائی ستھرائی بھی آسان ہے۔ سادہ اور قدرتی انداز کے پودوں کا انتخاب کریں تاکہ ہم آہنگی برقرار رہے۔

13۔ چھوٹا اور رنگین

 کسی بھی بڑے دروازے کے آگے یا کھڑکی کے سامنے ایسے پھول پودے اگانا ایک بہترین عمل ہے۔ یہ پھول اور پودے نہ صرف اس جگہ میں رنگوں کا اضافہ کریں گے بلکہ آپ کے گھر میں ایک عجب سی بہار بھی آ جائے گی۔

14۔ مختلف رنگ

متنوع رنگ اور مختلف اقسام کے پودے ایسی چیزیں ہیں جو آپکے باغیچے کو منفرد اور خاص بناتی ہیں، لیکن ان مختلف قسم کے پودوں اور رنگوں کو کیسے نمایاں کرنا ہے یہ آپ کو سوچنا ہو گا، باغیچے کی دیوار کا خاکستری رنگ بھی اسے نمایاں کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

15۔ مستبقل کا باغیچہ

جدیدیت، نفاست، پانی کا استعمال اور لٹکتا باغیچہ آپ کے داخلی دروازے کو ایسا شاندار بنا سکتا ہے جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ اس دلکش جگہ میں سیدھی لائنیں اور ہلکے رنگ نمایاں ہیں۔

16۔ روشنی کو کبھی مت بھولیں

دن کی طرح رات کو بھی آپ اپنے باغیچے سے پورا پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ پودے یا پودوں کو نمایاں کرنے کیلئے بلبوں کا استعمال ضرور کریں۔ اس تجویز میں موجود کشش سے آپ بھی حیران ہونگے۔

17۔ بانس

اوپر موجود کئی مثالوں میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ بانس ایک جدید اور پُروقار باغیچے کیلئے لازمی عنصر بن چکا ہے، یہ کسی بھی دوسری چیز جیسے پتھروں کے ساتھ گھل مل جاتا ہے اور خاص بات یہ کہ اسے حفاظت کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

18۔ جدید اور رنگین

 اس مضمون کا اختتام ہم ایک خاص قسم کی تجویز سے کرنے جا رہے ہیں۔ جدید قسم کے رنگین گملوں میں بنا یہ چھوٹا سا باغیچہ گملوں کی صاف شفاف بناوٹ اور رنگ کی وجہ سے خاص نظر آ رہا ہے۔ 

اگر آپ ہماری تجاویز کو دیکھ کر اپنے باغیچے میں کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تو عام رائج غلطیوں سے بچنے کیلئے یہ تجاویز ضرور دیکھیں

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler