لکڑی کے تختوں کی ۴۳ تجاویز جنہیں آپ نقل کرنا چاہیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Das Sofa Hermann, palettenmoebel.at palettenmoebel.at Endüstriyel Balkon, Veranda & Teras
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے گھر کی سجاوٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ فرنیچر کا چناؤ گھر کی سجاوٹ کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے کیوں کہ یہ نہ صرف ماحول کی وضع میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ سجاوٹ پر آنے والی لاگت کا ایک اہم حصہ بھی ہوتا ہے۔
ایک نہایت دلچسپ متبادل جس کے پیرو کاروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لکڑی کے تختوں کو دوبارہ استعمال میں لا کر ان سے ہر قسم کا فرنیچر تیار کرنا ہے۔ اس قسم کے مواد سے آپ پائیداری حاصل کرنے کے علاوہ فرنیچر کی تعداد بھی کم کر سکتے ہیں۔ انٹیریئر ڈیکوریٹر اور ڈیزائنر جانتے ہیں کہ آج کل اس قسم کا سامان ملنا کوئی حیرت کی بات نہیں۔ مگر آپ کبھی بھی خود سامان بنانے کا انتخاب کر کے اپنی رقم بچا سکتے ہیں۔ خیر، اس آئیڈیا بک میں ہم تختوں والے فرنیچر کی ۴۳ تجاویز دیں گے جن کی مدد سے آپ اس مواد کی حقیقت جان سکیں گے۔ اس سفر میں کھو جائیے!

۱۔ گھر کے باہر باغ کا فرنیچر

اچھی دیکھ بھال اور ایک اصلی ڈیزائن سادہ تختوں کو تصویر کی طرح باہر رکھے جانے والے شاندار فرنیچر میں بدل دے گا۔

۲۔ سادہ بنی کافی ٹیبل

سجاوٹ میں تختوں کے استعمال کی کامیابی کی چابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ انہیں سادگی سے کسی عملی اور فعال فرنیچر میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ بس ٹانگیں لگانے کے بعد آپ کی بہترین کافی ٹیبل تیار ہو گی۔

۳۔ گھر کے اندرونی حصے کے لیے فرنیچر

تختوں سے بنے میز اور بنچ ایسا انوکھا فرنیچر ہیں جو گھر کے باہر ہی نہیں اندر بھی اچھے لگتے ہیں۔

۴۔ ایک عملی اور چلتی پھرتی کافی ٹیبل

جی! جیسا کہ آپ نے پڑھا، آپ کو اس کی ٹانگوں میں کچھ پہیے لگانے ہوں گے اور آپ اپنی تختوں سے بنی میز کو جہاں چاہیں لے جا سکیں گے۔

۵۔ سوفے کی شکل میں بھی

آرام دہ؟ آپ کو یہ بنانا چاہیے! تختوں سے بنا یہ سوفا دوسرے مود سے بنے سوفوں سے کسی طرح بھی کم نہیں اور پہیوں کی بدولت آپ کس کی جگہ باآسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔

۶۔ باقی سجاوٹ سے ملانے کے لیے تختوں کا فرنیچر

اگر آپ بہترین ہم آہنگی چاہتے ہیں تو اپنے فرنیچر پر رنگ کر کے اسے باقی کمرے جیسا کرنے سے نہ گھبرائیں۔

۷۔ ٹیرس پر رکھے جانے والے فرنیچر کے لیے ایک متاثر کن ڈیزائن

نفاست اور انفرادیت دکھاتا یہ تختوں سے بنا گھر کے باہر رکھا جانے والا فرنیچر اس کہاوت کی عملی شکل ہے کہ، 'اصل ذوق سادگی میں ہے۔'

۸۔ تختوں سے بنے گھر کے باہر رکھے جانے والے فرنیچر کے لیے مزید تجاویز: آرام اور عمدگی

۹۔ تختوں والی فرنیچر کسی بھی قسم کی سجاوٹ کے ساتھ جچتا ہے

۱۰۔ رنگوں کا کھیل

اگر آپ اپنے تختوں سے بنے فرنیچر کو رنگین بنانا چاہتے ہیں تو پینٹ کے علاوہ اس پر درست گدیاں بھی رکھ سکتے ہیں۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

۱۱۔ حقیقت بدل دی گئی

آپ کو تختے ان کی اصل شکل میں استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکے آپ ان کی شکل تبدیل کر کے خاص اور منفرد فرنیچر تخلیق کر سکتے ہیں۔

۱۲۔ گھر کے باہر رکھا جانے والا آرام دہ اور گرم فرنیچر

۱۳۔ منفرد اور بے حد دلچسپ تجاویز

تختوں سے بنے فرنیچر کا مطلب یہ نہیں کہ کہ آپ عام فرنیچر سے حاصل ہونے والی سہولیات سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ یقین نہیں آتا تو دیکھیں یہ میزیں کسی بھی قسم کی میزوں کے مقابلے پر آسکتی ہیں۔

۱۴۔ باغ میں رنگ لے آئیں

جب بھی آپ کو اس کی ضرورت ہو، آپ باغ کے ڈیزائن کو فرنیچر کے ذریعے دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ تختوں کے فرنیچر کے ذریعے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

۱۵۔ تختوں سے بنی میز کی شیشے سے حفاظت کریں

۱۶۔ روشنی آنے دیں

انفرادیت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اگر آپ کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں تو کیوں نہ اپنے تختوں سے بنے فرنیچر میں کچھ روشنیاں لگائی جائیں۔

۱۷۔ لکڑی کے تختوں سے بنی منفرد انداز کی لمبی کرسیاں

دھوپ میں آرام سے بیٹھ کر کچھ کھانے سے بہتر اور کچھ نہیں۔ کیوں نہ لاؤنجر کے بجائے اس قسم کی کرسیاں لگائی جائیں۔

۱۸۔ سجاوٹ کے حصے سے کہیں زیادہ

جیسا کے آپ دیکھ سکتے ہیں، تختوں سے بنے فرنیچر سے سجاوٹ کے علاوہ بھی بہت سےکام لیے جا سکتے ہں۔ اس کی فعالیت میں کوئی شبہ باقی نہیں۔

۱۹۔ تختوں سے بنا فرنیچر آپ کے گھر کے کسی بھی کمرے کو پیارا بنا دیتا ہے

۲۰۔ گدیوں کی اہمیت

اگر آپ تختوں سے فرنیچر بنانا چاہتے ہیں تو صبر کا مظاہرہ کریں اور باریکیوں پر توجہ دینا نہ بھولیں۔انہیں بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس سوفے کو کشن اور گدیوں سے مکمل کیا گیا ہے جو اسے انوکھا بناتے ہیں۔

۲۱۔ آپ خواب گاہ کے فرنیچر کے لیے بھی تختوں کا استعمال کر سکتے ہیں

چاہے بستر کے ہیڈ بورڈ کی صورت میں ہو یا بستر کی بنیاد کی صورت میں، تختے خواب گاہ کو خوبصورت فرنیچر بنانے کے لیے بہترین ہیں۔

۲۲۔ تختوں سے بنی بستر کی بنیاد ایک نیا حل ہے

۲۳۔ تختوں سے بنی بنیاد کی انفرادیت کے ساتھ اس بستر کو دیکھنا بھی کسی خواب جیسا ہے

۲۴۔ ان تختوں سے کمرے کے لیے انوکھے ڈیزائن کا فرنیچر جنایا جا سکتا ہے

۲۵۔ تختوں سے بنی سائیڈ ٹیبلز

یہ کسی بھی قسم کے بیڈ روم فرنیچر کے ساتھ اچھی لگیں گی اور خاص اسی لیے انہیں تختوں یا لکڑی کی ڈبوں سے بنایا جاتا ہے، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گيا ہے۔

۲۶۔ سستی سائیڈ ٹیبل

ایک تختے سے آپ ایک میز بنا سکتے ہیں۔ یہ ڈیزائن نہ صرف نیا ہے بلکہ اس میں عملی اور فعال ہونے کے لیے بھی ہر چیز موجود ہے۔

۲۷۔ میزوں کی مزید تجاویز، اس بار سادہ انداز

۲۸۔ بڑی سی

سجاوٹی اور چھوٹے سامان کے علاوہ تختوں سے بڑا سامان بھی بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ کھانے کی میز۔

۲۹۔ انوکھا سامان

اگر آپ کے پاس زیادہ جگہ نہیں، یا جگہ ہے مگر آپ کچھ الگ کرنا چاہتے ہیں تو کیون نہ لاؤنج میں تختوں سے بنا ایک چھوٹا سوفا، دو اسٹول اور ایک میز رکھی جائے؟ بہترین!

۳۰۔ تختوں سے بنی قدیم خوبصورتی کی حامل اس آرام کرسی سے مسحور ہو جائیے

۳۱۔ ایک مکمل کافی ٹیبل: تختوں اور پہیوں سے بنی، شیشے سے محفوظ ہوئی

۳۲۔ ایک مکمل منظر

چاہے آپ کے گھر کے کسی کمرے کا ڈیزائن کوئی سا بھی ہو تختون والے فرنیچر کے استعمال سے نہ گھبرائیں۔ یہ اس کمرے کی طرح کسی کی بھی خوبصورتی بڑھا سکتا ہے۔

۳۳۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والا

لکڑی کے ڈبوں کو دوبارہ استعمال میں لا کن نہایت عملی فرنیچر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ میگزین کا ریک، سامان رکھنے کی جگہ، اور چلتا پھرتا؟ ایک سے زیادہ کام کرنے والا سستا فرنیچر

۳۴۔ تختوں اور ڈبوں سے کی گئی سجاوٹ

اس ڈیزائن کا سہرا تختوں کے سر جاتا ہے جو انفرادیت سے ایک پوری دیوار تختوں اور ڈبوں سے بنے شیلف سے بھرے ہوئے ہیں۔ اصلی اور عملی۔

۳۵۔ تختوں کو نئے شیلف بنانے کے لیے استعمال کریں

۳۶۔ آپ تختوں سے شوکیس بھی بنا سکتے ہیں

۳۷۔ باتھ روم میں دوبارہ استعمال میں لایا گیا فرنیچر

ایسی جگہ میں جہاں کی صفائی اور ترتیب لازمی ہو، سامان رکھنے کی اچھی جگہیں ضرور ہونی چاہیئں۔ مگر یہ ایسے نئے ڈیزائن، جیسا کہ لکڑی کے ڈبوں کے دوبارہ استعمال کی موجودگی میں کچھ مشکل نہیں۔

۳۸۔ تختوں سے بنے گھر کے باہر رکھے جانے والے فرنیچر کے لیے سب سے شاندار تجویز

۳۹۔ پودوں کی جگہ بنانے کے لیے تختوں کا استعمال کریں

اگر آپ اپنے گملوں اور پودوں کے لیے کوئی نئی ترتیب چاہتے ہیں جو تختوں کو دوبارہ استعمال میں لا کر ایک فرنیچر بنائیں جو ایک بہترین متبادل ہو گا۔

۴۰۔ تختوں سے بنی ایک اور مّال جو آپ کے صحن یا باغ کو حسن سے بھر دے

۴۱۔ تختوں کے دوبارہ استعمال سے ایک عمودی باغ بنائیں

۴۲۔ آپ کی سبزے والی دیوار کے لیے تختوں سے بنا پائیدار ڈیزائن

۴۳۔ ہر قسم کے اندازوں کا ملاپ

آپ جو بھی سوچ رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اگر یہ فرنیچر کے بارے میں ہے تو وہ تختوں والا فرنیچر ہے۔ دوبارہ استعمال میں لائے گئے فرنیچر کی دنیا میں کھو جائیے اور نئے ڈیزائن بنانے کے لیے تیار ہو جائیے۔ 

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: نچلی منزل پر رہنے کے ۶ فوائد۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler