گھرمیں نمايشی دیواروں کے دلفریب اورتخلیقی ڈیزاين

Amjad Ali Amjad Ali
PH A Las Nubes, ARCO Arquitectura Contemporánea ARCO Arquitectura Contemporánea Yatak Odası
Loading admin actions …

گھرمیں نمايشی دیواروں کے تخلیقی اور منفرداندازمعماروں کے ساتھ گھروالوں کی نفاست، تخلیقی صلاحیتوں اورفنکارانہ مہارت کا ثبوت ہوتی ہے۔ دیواروں کے ایک خاص گوشے کو گھرکے کسی مرکزی مقام مثلا دیوان خانے وغیرہ کے پس منظرکو سرمایہ کاری اورمہارت سے خوبصورت اور منفرد انداز میں سجایا جاتا ہے۔ آرايشی دیواروں کے چندخوبصورت اور دلکش نمونوں کے مختلف انداز آپکے ملاحظے کے ليے حاضرہیں۔

ایک تخلیقی اور تعمیری سوچ

چوکوراور مستطیلی اور عمودی خانوں میں سرمي پتھروں کے خوبصورت ڈیزاين پر متناسب روشنی کی پھوار ایک قیمتی فن پارہ تخلیق کرتی ہے۔غ

پہاڑی طرز تعمیر

ماربل کے پتھر پاکستان کے شمامغربی قبايلی علاقوں میں پایاجاتا ہے۔ تراش خراش کے بعدسکریپ کی صورت میں جو خام مال بچتا ہے، اس کو تعمیرات میں بہ کثرت استعمال کیاجاتا ہے۔ زیرنظرنمونے میں ماربل سکریپ کی مدد سے ایک حیران کن فن پارہ تخلیق کیا گیا ہے۔

پس منظر اور پیش منظر

لکڑی کی سیڑھیوں کے پس منظرمیں کالے ماربل کی دیوار اور ماربل کی چمکدار پالش سے گھرکے شان و شوکت میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

ایک حیران کن تخلیق

دیوار میں سجايے گيے پہاڑی پتھروں کے خوبصورت انداز سے کھانے کے کمرے میں ایک نیا اور اچھوتا منظرتخلیق کیا گیا ہے۔ جس سے زندہ دلی اورنفیس ذوق کی عکاسی ہوتی ہے۔

نفیس کاریگری

نفاست اور صفايی کے ساتھ استقبالی دیوار میں نصب بھورے پہاڑی پتھروں کی شاندار پٹی توجہ کھینچنے والی خوبصورتی رکھتی ہے۔ 

امتزاج کی جادوگری

خوبصورت پالش شدہ اور ماہرانہ انداز میں نصب شدہ خوبصورت کالے اور نیلے ٹايلوں کوروشنی کے انتظام سے یاد گار بنایا گیا ہے۔ اس قسم کی فنکاری مرکز نگاہ و توجہ ہوتی ہے۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler