چھوٹے بیڈ روم کی سجاوٹ: ۹ بہترین تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
La belleza de lo simple , cs cs Minimalist Balkon, Veranda & Teras
Loading admin actions …

ہم سب جانتے ہیں کہ بیڈ روم ہر گھر کا ایک چھوٹا سا خاص حصہ ہوتا ہے… مگر کبھی کبھی یہ بہت چھوٹا لگنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے یا اگر آپ کے گھر میں کوئی ایسا چھوٹا کمرہ ہے جس کا آپ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں توآپ کو چھوٹی خواب گاہوں کے لیے پیش کردہ ان تجاویز پر ایک نظر ڈالنی چاہیے۔ آپ ایک چھوٹی سی جگہ میں بھی سکون سے سو سکتے ہیں اور کافی جگہ کھلی رکھ سکتے ہیں۔

۱. ایک سادہ اور روشن خواب گاہ

La belleza de lo simple , cs cs Minimalist Balkon, Veranda & Teras

جب ایک کمرہ چھوٹا ہو تو اس کا سارا ماحول ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ اس مقصد میں سفید رنگ مددگار ثابت ہو گا جو کمرے کو بے داغ بنائے گا۔ آپ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہم کمرے کو بہت سے سامان سے بھر نہیں سکتے، تو آپ نے بس اتنا فرنیچر چننا ہے جو کمرے کو بھرے بغیر اسے پرلطف بنا سکے۔

۲. الماریوں کے درمیان میں رکھا بستر

یہ شاید اس ساری فہرست میں سے سب سے فعالی تجویز ہے۔ بہت سی الماریوں اور درازوں کے درمیان گھرا ایک بیڈ… اگر آپ ایک ایسا چھوٹا کمرہ چاہتے ہیں جس میں آپ کا تمام سامان پورا آجائے تو یہ تجویز آپ کے لیے ہے۔ اور یہ خوبصورت تفصیل تو دیکھیے کہ کیسے ایک دراز بیڈ پر چڑھنے کے لہے سیڑھی کا کام دے رہی ہے۔

۴. بستر صرف تب جب اس کی ضرورت ہو

6M2 Cuarto de Huéspedes + Escritorio, MinBai MinBai Minimalist Yatak Odası Ahşap Ahşap rengi

یہ تجویز ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کے بچے سکول جاتے ہیں۔ سٹڈی کی دیوار میں ایک فولڈنگ بیڈ جڑا ہوا ہے. موڑنے پر یہ کسی جادو کی طرح دیوار میں غائب ہو جاتا ہے۔ آسان اور فعال۔

دلچسپ اور قابل رہائش

Optimización del espacio reducido. 44m2., MinBai MinBai Modern Yatak Odası Ahşap Ahşap rengi

کافی بار یہ سمجھا جاتا ہے کہ فولڈنگ بیڈ ایک پرانا اور بے کار ڈیزائن ہے… مگر یہ اتنے شاندار بھی ہو سکتے ہیں۔ جی، یہ ایک ڈبل بیڈ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے کناروں پر شیلف بنے ہیں, ایک ایسی چیز جو جگہ اورفعالیت بڑھاتی ہے۔

۶. چھوٹا اور سمندری وضع والا

سوفا بیڈ والے اس کمرے کی خوبصورتی اس کی سمندری وضع بڑھاتی ہے۔ مرکزی دیوار کے لیے ایک دھاریوں والا ڈیزائن چنا گیا ہے، اور مختصر سجاوٹ اس کا انداز بہتر بنا رہی ہے. کمرے کو مکمل بنانے کے لیے ان ہی رنگوں کا قالین چنا گیا ہے۔

اپنی مرضی کے مطابق حل حاصل کرنے کے لیے ہمارے کسی بھی انٹیریئر ڈیزائنر سے رابطہ کریں۔

۷. ہر شے کے لیے جگہ ہے

30 M2: Centro, Buenos Aires. Argentina., MinBai MinBai Minimalist Yatak Odası Ahşap Ahşap rengi Yataklar & Yatak Başları

یہ تجویز… بہترین ہے۔ یہ بیڈ اس لائبریری میں جڑا ہوا ہے جسے رات کے وقت میز کی روشنی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ حصہ جس میں دو کرسیاں رکھی ہیں، بہت خوبصورت ہے اور دن کے باقی حصے کے لیے اس کمرے کو مزید فعال بناتا ہے. ایک چھوٹے کمرے سے آپ اور کیا چاہ سکتے ہیں۔

۸. .آئینہ

ظاہر ہے ایک چھوٹے بیڈ روم میں (یا گھرکے کسی بھی اور کمرے میں) آئینہ لگانا ایک اچھی تجویز ہی ہے کیوں کہ یہ کمرے کو گہرائی عطا کرتا ہے۔ آپ اس تصویر کی طرح الماریوں پر آئینہ لگا سکتے ہیں، کیوں کہ اس طرح آئینہ فرش سے چھت تک پھیل جائے گا، یا پھر آپ کسی دیوار پر بھی آئینہ لگا سکتے ہیں۔

۹. سجاوٹی ترکیبیں

جگہ کی کمی زے دھیان ہٹا دینے والا سامان بھی ایک اچھا حل ہے۔ اس دیوار پر لگے ڈیزائن کو دیکھیں جو کہ ایفل ٹاور کی طرفکھلتی کھڑکی معلوم ہوتا ہے۔ یہ اتنی خوبصورت سجاوٹ ہے کہ اس میں کھو کر ہم جگہ کی کمی کے بارے میں بھول جاتے ہیں۔

اگر آپ مزید فعال تجاویز جاننا چاہتے ہیں تو یہ پڑھیے: لکڑی کی الماریوں کے لیے تجاویز۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler