گھر کو سجانے کے 9 بجٹ دوست آئیڈیاز جنہیں آپ کاپی کرنا چاہیں گے۔

usranaz usranaz
Home Staging Ponte Milvio, Studio StageRô di Roberta Anfora - Home Staging & Photography Studio StageRô di Roberta Anfora - Home Staging & Photography
Loading admin actions …

جب ہم کسی کمرے کو جدید ترین اور سٹائلش انداز میں سجانے کا سوچتے ہیں تواکثر یہ خیال آتا ھے کہ ہمیں دولت خرچ کرنے کی ضرورت ھو گی۔اسلئے ہم نے یہ مضمون پیش کیا ھے کہ یہ تصور درست نہیں۔

یہ 9 منصوبے آپ کو دکھائیں گے کہ کیسے تھوڑی سی کوشش سے آپ سادہ، خوبصورت ترین اور کم بجٹ میں کمرے کو سجا کر اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔

کچھ توجہ سے نوٹس لیں کہ کیسے داخلی ڈیزائنر نے اس کو سجایا ھے۔

آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ کے کیا تاثرات ھونگے۔

1. رنگون کا ٹچ

ہم آپ کو یہ یاد دلاتے ھوئے کبھی نہیں تھکیں گے کہ تازہ روغن کی جھلک آپ کے گھر کو ایک نئی زندگی بخشتی ھے۔ گھر میں کچھ روشن رنگوں کے اضافے کے ساتھ ماحول کو روشن کرنے کے لئے کچھ افادیت پزیر عناصر کا استعمال کریں جیسے کہ کافی کی میز، قالین یا صوفہ۔ کبھی کبھی ایک مہنگا فرنیچر آپ کو زیادہ عرصے کے لئے پیسہ بچا کر اچھی سرمایہ کاری کرا سکتا ھے۔

اگر آپ اچھے فرنیچر کی تلاش میں ہیں،تا ہم ہلکے معیار کا لکڑی کا فرنیچر خرید لیں۔جو کہ اس ڈیزائن میں دکھایا گیا ھے، سستا بھی اور سٹائلش بھی۔

2. مناسب مالی سامان

ہم اپنے گھر کو بجٹ دوست فرنیچر کے ساتھ آراستہ کر سکتے ہیں۔اور یہ بات یاد رکھیں کہ فرنیچر پائیدار اور چند سال سےزیادہ پرانا نہ ھو۔

3۔ تروتازگی اور خوبصورتی

اس کمرے میں خوبصورت قالین کچھ روشن اور دلچسپ  رنگوں میں اضافہ کر کےکمرے کی تازگی اوردلکشی کو بڑھا رہا ھے۔ یہ روشن گدیلوں کے ساتھ مطابقت بھی رکھتا ھے۔

سادہ، کم بجٹ میں اور مؤثر۔

4۔ صاف سطحیں

اگر آپ کا گھر بڑا نہیں ھے اور بجت بھی کم ھے تو چند فعال اور موثر عناصر کا انتخاب کریں جو سستے بھی ھوں اور خوبصورت بھی۔

صاف ستھری سطحیں ہمیشہ دلچسپ ھوتی ہیں۔

5۔ دیوارپر نیلا

ہم اب ایسے کمرے میں جا رہےہیں جس کو سادہ سامان اورفرنیچر سے آراستہ کیا گیا ھے۔تا ھم،نیلی دیوار کمرے کے ماحول کو تازگی اور فرحت بخش احساس بخشتی ھے۔

6۔ خود سرانجام دینے والے امور

اگر آپ میں تخلیقی صلاحیت موجود ھے تو آپ اپنی مرضی کا خود فرنیچر تخلیق کیوں نہیں کرتے۔

ہم ہیاں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لکڑی کے تختوں سے کمرے کے ماحول میں دلکشی اورفعال ٹچ دیا گیا ھے۔

اس آرام دہ فرنیچر پر نظر ڈالیں جس میں کوئی بھی لکڑی کا تختہ استعمال نہیں کیا گیا۔

7۔ منظم روشنی

ہم یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے روشنی کا نظام اس کمرے کے سٹائلش ڈیزائن کو منور کر سکتا ھے۔لیمپ، شمع دان حتیٰ کہ موم بتیوں کے استعمال سے پورے گھر میں خوبصورت ماحول تخلیق کیا جا سکتا ھے۔

8۔ اس کو سادگی سے رکھیں

جب آپ وہم میں مبتلا ھوں تب سادہ فرنیچر کا انتخاب کریں،یہ آپ کے گھر کے کشادہ، صاف اور روشن احساسات کو کامل کر دے گا۔ 

سادگی کا اکثر مطلب کم خرچ والی اشیاء ھوتا ھے۔

9۔ ضروریات کی اھمیت

جب آپ کے پاس زیادہ خرچ کرنے کے لئےبجٹ نہ ھو،تب آپ کو بہت اشد ضروری اشیاء کا انتخاب کرنا چاہیے۔کشن،کمبل اور قالین کا انتخاب کریں جو آپ کے گھر کو کثیر الفعال اور آرام دہ ماحول فراہم کرتا ھے۔ 

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler