روشنی کی 7 ایسی غلطیاں جو آپ کر رہے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Интерьер дома для молодой семьи, Rash_studio Rash_studio Klasik Giyinme Odası
Loading admin actions …

ہم سب ایسی چھوٹی چھوٹی بیوقوفانہ غلطیاں کر چکے ہیں جو ہمارے گھر کی حقیقی خوبصورتی میں کچھ کمی لے آتی ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ آپ روشنیوں کی کوئی غلطی نہ کریں کیوں کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے روشنی کی ۷ ایسی غلطیاں اکٹھی کی ہیں جو لوگ عام طور پر کرتے ہیں تا کہ آپ ان سے بچ سکیں۔ آپ کے گھر کا ہر کمرا، باتھ روم کی روشنیوں سے لے کر کچن تک، روشنیوں کی خرابی یا غلط ڈیزائن کا شکار ہو سکتا ہے۔ تو آگے پڑھیں اور ان غلطیوں سے نبٹیں۔

۱. روشنی کے ایک ہی ذریعے پر انحصار کرنا

مرکزی روشنیاں لازمی ہیں مگر کبھی کبھار آپ کو کچھ کاموں کے لیے مخصوص روشنیوں کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ یہ کبھی مت سمجھیں کہ ایک بلب ہر چیز دیکھنے کے لیے کافی ہے بلکہ کچھ لیمپ خریدنے کی کوشش بھی کریں۔

۲. بہت تیز اونچی روشنیوں کا استعمال

آپ شاید سب سے تیز روشنی والا بلب خریدنا پسند کریں گے، مگر کسی بھی انٹیریر ڈیزائنر سے پوچھ لیں اور آپ کو یہی جواب ملے گا کہ آپ ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

ایک خوشگوار ماحول کے لیے آپ کو صرف دن کی روشنی سے مشابہت رکھتی روشنی کی ضرورت ہے۔

۳. برقی قوت کے بارے میں نہ سوچنا

آپ کو اپنی روشنیو ں کی برقی قوت کو ضرور مد نظر رکھنا چاہیے۔

آپ صرف اپنے بلبوں کی واٹیج گھٹا کر توانائی اور رقم کی ایک معقول مقدار بچا سکتے ہیں اور شاید آپ ایک مزید پرلطف ماحول بھی تخلیق کر پائیں۔

۴. بہت زیادہ لگی ہوئی روشنیاں

اپنے گھر میں بہت سی روشنیاں لگائیں اور آپ کی چھت کسی پنیر کی طرح نظر آنے لگے گی۔ اسے سادہ، فعالی اور معقول رکھیں۔

۵. مدھم گروں کو بھول جانا

MIESZKANIE POKAZOWE NA OŁTASZYNIE, Q2Design Q2Design İskandinav Oturma Odası

روشنی مدھم کرنے والے سوئچ کمرے میں کسی بھی موقع کے لیے بہترین ماحول پیدا کرنے کے لیے شاندار ہیں۔ اگر آپ لیمپ استعمال کرنا نہیں چاہتے تو بھی اِس طریقے سے آپ جب چاہیں کمرے میں اپنا پسندیدہ تاثر قائم کر سکتے ہیں۔

۶. غیر آرام دہ جگہوں پر سوئچ لگانا

Basement with Light well, Clapham SW11, TOTUS TOTUS Modern Mutfak

وہ آخری چیز جس کی آپ کو ضرورت ہو گی، دیواروں میں غلط جگہوں پر لگے سوئچ ہیں جن کو ڈھونڈنے کی کوشش میں آپ دیواروں پر میلے ہاتھوں کے نشان چھوڑ دیں۔

ہمیشہ ذہن میں ایک فعال منصوبہ رکھ کر کام کریں۔

۷. اپنی الماری کے بارے میں بھول جانا

الماریان ان اہم جگہوں میں سے ایک ہیں جہاں لوگ روشنیاں لگانا بھول جاتے ہیں، جس کی وجہ سے صبح تیار ہونا خاصا مشکل کام بن جاتا ہے۔

ہم آپ کو نصیحت کریں گے کہ ایسی روشنیاں لگوائیں جو آپ کے دروازہ کھولتے ہی روشن ہو جایا کریں اِس طرح آپ کو دوبارہ کبھی اندھیرے میں جد و جہد نہیں کرنی پڑے گی۔ گھر سے باہر روشنی کرنے کی تجاویز کے لیے دیکھئے: گھر کے باہر روشنی کرنے کی 15 تجاویز جو آپ کے گھر کو چمکا دیں گی۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler