۱۵ خوبصورت تالاب جو آپ کو تر و تازہ کر دیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Piscinas varias, Piscinas Scualo Piscinas Scualo Modern Havuz Masif Ahşap Rengarenk
Loading admin actions …

ایک ایسا گھر جس میں ایک تالاب بھی ہو نہ صرف آنکھوں کے لیے ٹھنڈک ہے بلکہ اِس کی قیمت بھی اچھی خاصی لگتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس جگہ کم ہو یا رقم ہی کمی کا مسئلہ ہو آپ تب بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ایک تالاب بنا سکتے ہیں۔ وہ تالاب جو آپ کے پورے خاندان کے لئے سکون بخش ہو گا اور آپ وہاں تفریح بھی کر سکیں گے۔ تو تالاب سے متعلق ان ۱۵ شاندار تجاویز پر ایک نظر ڈالئے اور اپنی پسند ڈھونڈ لیجیے۔

۱ ۔ ایک خوبصورت منظر کے ساتھ تالاب

کیا آپ کے گھر سے باہر ایک خوبصورت قدرتی منظر یا شہر کی روشنیاں نظر آتی ہیں؟ تو ایک ایسا تالاب بنائیں جو اس منظر میں گُھل مل جائے۔ یہ جدید بھی ہوتے ہیں اور سستے بھی۔

۲ ۔ دلچسپ شکل

کوئی ضروری تھوڑی ہے کہ آپ کا تالاب مستطیل ہی ہو۔ اِس کے بجائے آپ اِس کو منفرد بنانے کے لیے اِس کی کوئی بھی ایسی شکل رکھ سکتے ہیں جو آپ کے باغ یا صحن میں اچھی لگے۔

۳ ۔ بہت محفوظ

یہ مستطیل تالاب صحن کی لمبائی جتنا ہی ہے اور اس کی ایک طرف پورا آ جاتا ہے۔ تو باقی کی جگہ بیٹھنے، کھانے یا گھر کے باہر كھانا پکانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ تِین اطراف سے محفوظ بھی کیا گیا ہے جو کہ بچوں یا جانوروں والے گھر کے لیے ایک اچھی تجویز ہے۔

۴ ۔ گھر کے اندر موجود نفیس تالاب

اگر آپ کے باغ یا صحن میں جگہ نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں۔ گھر کے اندر موجود تھوڑی سی فالتو جگہ پر بھی تالاب بنایا جا سکتا ہے۔ اور آپ اسے سارا سال استعمال کر سکتے ہیں کیوں کہ یہ موسم کی سختیوں سے آزاد ہو گا۔

۵ ۔ علاج کے لیے مختص

ہر تالاب کا پر لطف ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ یہاں دکھائے گئے تالاب جیسے خاص تالاب تھکاوٹ کا علاج کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

۶ ۔ سطحی خوشی

اگر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ آرام سے بیٹھنے یا موج مستی کے لیے تالاب بنانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے کم گہرا تالاب اچھا رہے گا ۔ تقریبا ایک میٹر جتنی گہرائی کافی ہو گی۔

۷ ۔ آبشار کے ساتھ

یہ چھوٹا مگر خوبصورت دو رخی پول جس کے گرد لکڑی کا عرشہ لگا ہے، اِس میں لگی پانی کی نقلی آبشار کی وجہ سے مزید حَسِین بن گیا ہے۔ اور اِس کا سہرا 'Piscinas Scualo' کے تالاب بنانے والوں کے سر جاتا ہے۔

۸ ۔ بس مزے لینے کے لیے

اگر آپ صرف گرم موسم میں ٹھنڈک کا احساس چاہتے ہیں تو ایک چھوٹا سا تالاب آپ کے لیے کافی ہو گا۔ اِس کے گرد زیادہ جگہ دھوپ سینکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

۹ ۔ خوبصورت روشنیوں کے ساتھ

گرمیوں کی گرم راتوں میں ایک تالاب جنت کا ٹُکْڑا معلوم ہوتا ہے۔ مگر اِس کے اندر اور ارد گرد ضرورت کے مطابق پیاری سی روشنیاں لگانا نہ بھولیں۔ اس سے صحن پر بھی ایک نیا روپ آ جائے گا۔

۱۰ ۔ پورے خاندان کے لیے پر لطف

یہ تالاب خوبصورت ہے اور صحن میں ایک فعال اندازِ میں پورا آ جاتا ہے۔ اور یہ سارے خاندان کے اکٹھے وقت گزرنے اور بچوں کا خیال رکھنے کے لیے بہترین ہے۔

۱۱ ۔ حَسِین عکس

گھر کے بیرونی حصے کے قریب ایک بڑا سا تالاب عمارت، سورج اور آس پاس موجود درختوں کو ایک منفرد اندازِ میں منعکس کرے گا۔

۱۲ ۔ بارش سے محفوظ

بالکونی یا باغ میں موجود ایک کھلا پول بارش یا طوفان کا نشانہ بن سکتا ہے۔ تو اس کی حفاظت کے لیے تصویر میں موجود سائبان کی طرح ایک خوبصورت سائبان لگانا ایک اچھی تجویز ہے۔

۱۳ ۔ جادوئی روشنیاں

اِس تصویر سے ایک بار پِھر تالاب کے اندر اور ارد گرد خوبصورت اور عملی روشنیاں لگانے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ روشنیاں ڈرامائی طور پر ایک تالاب، اس کے ماحول اور آپ کے باغ کی ساخت تبدیل کر سکتی ہیں۔

۱۴ ۔ سادہ مگر نفیس

ایک سادہ تالاب جو باغ کے ساتھ جچتا ہو آسانی سے اچھا لگ سکتا ہے۔ اِس کے ارد گرد ایک لکڑی کا عرشہ بنائیں، دھوپ سینکنے یا کتابیں پڑھنے کے لیے لمبی کرسیاں رکھیں اور پودے لگائیں۔

۱۵ ۔ ٹائلوں کی خوبصورتی

سرخ ٹائلیں تالاب کے ارد گرد ایک دیہی ماحول بنا دیتی ہیں۔ آپ اِس کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے رنگ برنگی بےترتیب ٹائلوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ 

یہاں دیکھئے: جھونپڑی اور پول: گرمیوں کے لیے بہترین ملاپ۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler