ایک سے زیادہ کام کرنے والے فرنیچر کی ‫۱۸ اقسام جو چھوٹے گھروں کے لیے بہترین ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Linea Reciclato, Semillero Muebles Semillero Muebles Modern Oturma Odası
Loading admin actions …

درمیانی اور بڑے شہروں میں جگہ کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی بڑی تعمیراتی کمپنیوں نے چھوٹے گھر بنانے شروع کر دیے ہیں جن کے رہائشیوں کو ہر مسئلے کا اچھا حَل ملتا ہے اور ان کے آرام میں کوئی خَلَل نہیں آتا۔ 

ایسے ہی حَل ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے آج ہم آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں فرنیچر سے متعلق ایسی تجاویز جو آپ کے گھر میں کافی تبدیلی لے آئیں گی، خاص کر کہ چھوٹے گھروں میں۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والے حصے روز مرہ کے معمول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور جگہ کو کشادہ اور فعال بناتے ہیں۔  

اسی لیے مندرجہ ذیل تصویریں دیکھئے اور کچھ ایسے انتخابات دیکھئے جن سے آپ شاید آپ تک نا واقف ہیں۔ اور آپ جان جائیں گے کہ گھر کی کارکردگی بڑھانا کتنا ضروری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ ان انتخابات پر پچھتائیں گے نہیں۔

۱۔ بستری الماری

Main space homify Eklektik Yatak Odası

اِس تجویز کے ساتھ ہی آپ اپنے بستر کے نیچے کی خالی جگہ کو الوداع کہہ دیں۔ بستر کو زیادہ آسانی سے اور عملی طریقے سے منظم کرنے کے لیے ٹوکریاں وغیرہ استعمال کی جا سکتی ہیں۔

۲۔ شیلف کے ساتھ میز

کیا کمرے میں پڑھائی کے لیے ایک میز رکھنے کی جگہ نہیں تھی؟ یہ شیلف اس کا حَل ہے۔ اتنی درازوں کے ساتھ یہ بہت سا سامان رکھنے کے کام آ سکتا ہے اور پڑھنے کے لیے استعمال کی جانے والی میز کا کام بھی دیتا ہے۔ سادہ اور فعال۔

۳۔ تنصیب کردہ باورچی خانے کے سامان

وہ لوگ جنہیں ایک ہی کمرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنا ہو ان کے لیے تنصیب کردہ سامان بہترین حَل ہے۔ جیسا کہ اِس مثال میں کچن کا سارا سامان کاؤنٹر کے اوپر موجود الماریوں میں ہے جن کے دروازے آسانی سے بند کیے جا سکتے ہیں۔ ایک ہی جگہ پر کمرا اور کچن منظم اندازِ میں موجود ہیں۔

۴۔ خانوں والی کام کی میز

اِس کے لیے ایک تجربے کار بڑھئی کی مدد لینا ضروری ہو گا۔ یہ میز جس میں الماری بھی ہے، گھر میں موجود آفس کا تمام سامان سمیٹنے کے لیے کافی ہے۔

۵۔ درازون والی میز

یہ میز عملی اور خوبصورت ہے۔ دراز کی گہرائی ریک کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے یا کمرے میں موجود چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسا کہ ریموٹ کنٹرول سنبھالنے کے کام بھی آ سکتی ہے۔

۶۔ گھر میں موجود آفیس کے لیے مڑ جانے والی میز

یہ سادہ اور نفیس اندازِ میں سامان کو منظم کرنے کا اک اور اچھا طریقہ ہے۔ یہ چھوٹی سی الماری کھل کر كھانا کھانے یا پرھائی کرنے والی میز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اِس کے کناروں میں سامنا رکھنے کی کافی جگہ موجود ہے اور یہ چند سینٹی میٹر سے زیادہ کی جگہ نہیں لیتی۔

7۔ جگہ تقسیم کرنے والا فرنیچر

یہ سامان رکھنے والا شیلف ایک چھوٹی میز کا کام بھی دیتا ہے اور ان کے لیے بہت اچھا ہے جو گھر میں جگہ کھلی رکھتے ہوئے اس کی تقسیم چاہتے ہیں۔

۸۔ دہری سامان رکھنے کی جگہ والی میز

چھوٹے گھر میں جگہ بنانا ضروری ہوتا ہے۔ اور یہ اِس میز میں موجود سامان رکھنے کی ڈھیر ساری جگہوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

۹۔ تبدیل ہو جانے والی میز

Muebles sobre diseño, Weld Weld Modern Oturma Odası Kenar Masa & Tablaları

اگر آپ کے رہنے کے کمرے میں میز رکھنے کی جگہ نہ ہو تو یہ میز بہترین حَل ہے۔ اِس کا اوپری حصہ آسَان استعمال کے لیے لوہے کے سریوں کی مدد سے الگ ہو جاتا ہے۔ کتنی شاندار تجویز ہے۔

۱۰۔ بستر جس میں کتابیں رکھنے کی جگہ بھی ہے

بستر کے نیچے والی جگہ سے فائدہ اٹھانے کی یہ ایک اور اچھی تجویز ہے۔ اِس ڈھانچے میں بہت سے خانے ہیں تو اب آپ کے پاس کتابیں رکھنے کی جگہ ہمیشہ ہو گی۔

۱۱۔ چمک دار میز

دیوار سے جڑا یہ چھوٹا سا ڈبہ کھل کر ایک میز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اِس کے اندر تنصیب کردہ روشنیاں ان کے لیے ہیں جو سارے کمرے کو روشن نہ کرنا چاہیں۔ یہ ایسے لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کے گھر میں زیادہ لوگ رہتے ہوں۔

۱۲۔ بچوں کے لیے بہترین حَل

homify Modern Çocuk Odası Yatak & Beşikler

اِس بستر کے بعد بچوں کے پاس سارے گھر میں کھلونے پھیلانے کا کوئی بہانہ نہیں رہے گا۔ اِس میں درازیں اور شیلف ہے جو کھلونے سنبھالنے کے مسئلے کو حَل کر دیتا ہے۔

۱۳۔ ٹی وی رکھنے کی جگہ شیلف کے ساتھ

کیا آپ کا رہنے کا کمرا منظم نہیں؟ ایک شیلف میں جڑا ٹی وی سے مسئلہ حَل کر دے گا۔

۱۴۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والا جوتوں کا ریک

Raumwunder, Connox Connox Modern Koridor, Hol & Merdivenler Elbise Askısı & Gardroplar

یہ خوبصورت ڈبے آپس میں جڑ کر جوتوں کے لیے ایک ریک بناتے ہیں مگر انہیں کچھ بھی رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اِس پر رکھا گیا سَجاوَٹی سامان داخلے کی خوبصورتی بڑھاتا ہے۔

۱۵۔ فالتو لکڑی کا استعمال

یہ ایک اور بہترین حَل ہے۔ وہ میز جو کبھی بالکل سادہ تھی، اب اس میں شیلف بن گیا ہے جس میں بہت سا سامان سنبھالا جا سکتا ہے۔

۱۶۔ بستر + لکھنے کا ڈیسک

یہ کمرا تقسیم کرنے کے لیے ایک اور اچھی تجویز ہے۔ اِس بیڈ میں بہت سی درازیں ہیں اور ایک چھوٹا شیلف کھل کر میز کا کام دیتا ہے۔ نہایت فعال !

۱۷‬۔ کچن کی ایسی میز جو بڑی ہو جاتی ہے

Mesas de cocina extensibles, Furnet Furnet Modern Mutfak Masa & Oturma Grupları

اِس چھوٹے سے ڈیسک میں ایک دراز ہے جو نیچے کی طرف سے کھل کر ٹیبل کو بڑا کر دیتی ہے۔ 

۱۸۔ سنک جس کے ساتھ واشنگ مشین کی جگہ بنی ہے

آخر میں ایک ایسا حَل جو ان تمام گھروں کے لیے اچھا ہے جہاں کپڑے دھونے کی جگہ ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے۔ اِس سنک کا کاؤنٹر اِس طرح بنایا گیا ہے کہ اِس میں ایک کپڑے دھونے کی مشین پوری آ سکے۔ جگہ بنانے اور روز مرہ کے کاموں کو منظم کرنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔ 

کیا آپ کو گھر کی سجاوٹ میں مدد چاہیے؟ ہم حاضر ہیں۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler