کراچی کے انٹیریر ڈیزائنرز کی جانب سے قدیم اندازِ کی سجاوٹ کی ۸ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
PEACOCK LIFE SHOWROOM, Turiya Lifestyle LLP Turiya Lifestyle LLP Rustik Yatak Odası Ahşap Ahşap rengi
Loading admin actions …

گھر سجانا آپ کو پیش کردہ مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ ایک کمرے کی ہئیت بَدَل ڈالنے کے لیے اتنی اشیاء موجود ہیں کہ آپ تذبذب میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ 

آپ کی مدد کے لیے یہ رہیں انٹیریر ڈیزائنرز کی پیش کردہ ۸ قدیمی اندازِ کی سجاوٹ کی تجاویز۔

۱۔ دستکاریاں

گھر کی سجاوٹ کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء میں سے ایک آسانی سے دستیاب چیز دستکاری ہے۔ لکڑی کے آرائشی ٹکڑے جیسا کہ شیشے اور آئینہ کسی بھی جگہ کی خوبصورتی بڑھا دیتے ہیں اور اسے ایک روایتی اندازِ دیتے ہیں۔ ایسے آرائشی ٹکڑوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سارے ملک میں دستیاب ہیں اور سستے بھی مل جاتے ہیں۔

۲۔ میزیں

ایک اور چیز جو آپ کے گھر میں ضرور ہونی چاہیے وہ میز ہے۔ آپ کو روایتی اندازِ کی میزوں کی ضرورت نہیں بلکہ آپ تقریباً کسی بھی چیز پر ایک تختہ لگا کر اسے میز میں تبدیل کر سکتے ہیں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ یہ پُرانے فرنیچر اور دوسرے سامان کو استعمال میں لانے کا بھی ایک اچھا طریقہ ہے۔

۳۔ کتابوں کی الماری

اگر آپ کسی خالی جگہ کو بھرنا چاہتے ہیں تو کتابوں کی الماری ایک اچھی تجویز ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اس الماری میں صرف کتابیں ہی رکھیں بلکہ اِس میں سجاوٹی سامان بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ان جیسی فرش سے چھت تک پہلی الماریاں خاصی مقبول ہیں۔

۴۔ منفرد سٹول

بیٹھنے کی مناسب جگہ بنانے کے لیے آپ تصویر میں دكھائے گئے سٹولز جیسے منفرد سٹول رکھ سکتے ہیں جو کمرے کا ماحول بہتر بنائیں گی۔ ان سٹولز کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ انہیں اپنی مرضی کا مطابق استعمال کر سکتے ہیں اور یہ جگہ بھی بچاتے ہیں۔

۵۔ مرکزی دیوار

آپ کے کمرے میں موجود عمودی جگہ کے استعمال کا ایک اور اچھا طریقہ ایک مرکزی دیوار شامل کرنا ہے۔ جیسا کہ اِس تصویر میں دکھایا گیا ہے، آپ لکڑی کے تختوں اور ایک آئینے کی مدد سے اپنے کمرے کو اچھوتا بنا سکتے ہیں۔

۶۔ دیوار کی سجاوٹ

دیوار کی سجاوٹ ہر رہنے کی جگہ کے لیے اہم ہے۔ آپ چھوٹے چھوٹے دیوار پر لٹکنے والے آرائشی تکڑے، آئینے یا تصویریں لگا کر کمرے کو بھرے بغیر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آپ کو بس یہ یاد رکھنا ہے کہ جگہ قدرتی لگے اور ضرورت سے زیادہ سجائی گئی محسوس نہ ہو۔

۷۔ موم بتیاں

بے شک آپ کو یہ لگتا ہو گا کہ آج کے زمانے میں موم بتیوں کا کوئی کام نہیں مگر کچھ موم بتیاں گھر میں ادھر اُدھر رکھنے سے آپ اپنی پسندیدہ فیشن ایبل وضع ضرور حاصل کر لیں گے۔

۸۔ لٹکنے والی روشنیاں

سجاوٹ میں شامل کی جانے والی ایک اور اہم شے لٹکنے والی روشنیاں ہیں۔ چاہے وہ فانوس ہوں یا بس چھت سے اکیلی لٹکتی روشنیاں، سارے کمرے کو ہم آہَنْگ بنانے کے لیے اِس طرح کے آرائشی سامان کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔ 

سجاوٹ سے متعلق مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: ایک گھر کی قدر و قیمت کیسے بڑھائی جائے۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler