ایک دیہی اندازِ کا گھرکی 7 تصویریں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Rockyview Acerage, Drafting Your Design Drafting Your Design Kırsal Evler
Loading admin actions …

آج کی ہومی فائی 360° کی دریافت کے لیے ہم نے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کا رخ کیا۔ یہاں ۲ ایکڑ کی زمین پر ایک خاندان کے لیے بنا آرام دہ اور خوبصورت گھر موجود ہے جو کے بنیادی عناصر پر توجہ دیتے ہوئے ایک خاندان کے رہنے کے لیے بہترین جگہ بناتا ہے۔ 

تو دیہی اندازِ سے شغف رکھنے والوں کے لیے اِس گھر میں دیہی اور دستکاری اندازِ کے عناصر موجود ہیں۔ 'Drafting Your Design' کے تخلیقی پِیشہ وروں کے اِس گھر کے اندرونی حصے کو ایک ایسے مصروف خاندان کے لیے بہترین بنانے میں مدد دی جسے تفریح کرنا پسند ہے۔  

کیا آپ کو اپنی پسند کی جھلک نظر آئی؟ آگے چلیے اور دیکھئے

​دیہی اندازِ

اِس کے بیرونی حصے پر ایک نظر ڈالتے ہی ہم اِس کا دیہی اندازِ دیکھ سکتے ہیں۔ گھر کے داخلے پر پتھروں کی مدد سے برآمدے کو اونچا کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر ہلکے کتھئی رنگ کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے اور اِس کو نمایاں کرنے کے لیے کچھ سفید رنگ پھیلایا گیا ہے۔ گھر کے ساتھ بنا ایک تِین گاڑیوں کا گیراج فعالیت کا ثبوت ہے۔

ایک دلکش داخلی راہ داری

ہر گھر کی داخلی راہ داری کو اپنائیت بھرا ہونا چاہیے، بالکل اِس کی طرح۔ کیا آپ نے دیکھا کہ ڈھلکی ہوئی چھت کس طرح اِس داخلے کو خوبصورت بناتی ہے؟ 

یہاں سے گھر کے رہائشی گیراج اور سیڑھیوں سے آسانی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ جگہ گھر کے مرکزی حصے کی طرف بھی لے جاتی ہے۔  گہری لکڑی کا بنا فرش اور لوہے کی ریلنگ ایک نفیس قبائلی اندازِ بناتے ہیں۔

رہنے اور کھانے کی جگہ

ہمیں یہ بہت پسند آیا کہ کس طرح یہ مڑی ہوئی چھت کمرے کو کشادہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ دو روشن دان گھر کو خوبصورتی سے روشن کر رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ بڑی بڑی کھڑکیاں بھی قدرتی روشنی اندر لاتی ہیں اور باہر کا منظر دکھاتی ہیں۔ 

لکڑی کے فرنیچر کا فنکارانہ اندازِ گھر کو مزید دیہی بناتا ہے۔ اور ہمیں یہ کونے میں کھڑکیوں کے ساتھ بنا كھانا کھانے کا حصہ خاص طور پر پسند آیا۔  

کیا آپ بھی ایسی ہی پیشہ وارانہ وضع چاہتے ہیں؟ ہمارے پیشہ وروں کی فہرست دیکھئے۔

حَسِین باورچی خانہ

ہمارے خیال میں یہ وضع دَار کچن گھر کے اندرونی حصے میں سب سے بڑی یادگار ہے۔ درمیان میں رکھے گئے اِس بڑے سے کاؤنٹر کو تو دیکھئے۔ یہ لطف اٹھانے کے لیے بہترین ہے اور کام کرنے کے لیے بھی فالتو جگہ فراہم کرتا ہے۔ 

روشن، سفید الماریاں اور چمکدار سٹیل کا سامان باورچی خانے کو مزید جدید بناتی ہیں جبکہ کاؤنٹر کے گرد رکھے گہرے سرخ سٹول آرام اور رنگوں کا اضافہ کرتے ہیں۔  

کیا آپ کو نہیں لگتا کہ صبح کی چائے سے لے کر رات کے کھانے تک ہر چیز کا مزہ لینے کی جگہ یہی ہے؟

خاندان کے لیے آسان غسل خانہ

ایک خاندان کے لیے کتنا بہترین ہے جہاں ایک دروازہ باتْھ روم کو دو حصوں کو تقسیم کر رہا ہے جس کی مدد سے خاندان کا ایک فرد آرام سے نہا سکتا ہے جب دوسرا دانت برش کر رہا ہو۔ 

اور کیا آپ ان خوبصورت پتھروں کی ٹائلوں کو داد دیئے بغیر رہ سکتے ہیں جو کمرے کا حُسْن غیر متوقع طور پر بڑھا رہی ہیں؟

کمرے سے ملحقہ باتھ روم

مرکزی کمرے سے ملحقہ باتھ روم میں ایک علیحدہ شاور والا باتْھ ٹب ہے۔ اوپر ایک مستطیل روشن دان ہے جو پرائیویسی بر قرار رکھتے ہوئے روشنی کی خاصی مقدار اندر لاتا ہے۔

مرکزی خواب گاہ

مرکزی خواب گاہ گھر کے نچلے حصے پر موجود ہے۔ مشرق کی طرف کھلتی کھڑکیوں سے دیہی پہاڑیوں کا ایک دلفریب منظر نظر آتا ہے۔ 

سادہ فرنیچر اور قدرتی روشنی یہ امر واضح کرتی ہے کہ یہ کمرہ پر سکون ہو کر آرام کرنے کے لیے ہے۔ خود بنوایا گیا لکڑی کا فرنیچر دیہی اندازِ کہیں کھونے نہیں دیتا جبکہ کریم رنگ کی کھڑکیاں نفاست کو قائم و دائم رکھتی ہیں۔  

قدیم اندازِ کا ایک پرکشش گھر جو آرام اور خوبصورتی مہیا کرنے کو بے تاب ہے۔

یہاں دیکھئے: سوات میں بنے ایک گھر کی توسیع اور تجدید نو۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler