ایک ذہین ڈیزائن ٹیم کے تیار کردہ 4 اپارٹمنٹ

Resham Ejaz Resham Ejaz
La Casa di Emma, disegnoinopera disegnoinopera Modern Oturma Odası İşlenmiş Ahşap Şeffaf
Loading admin actions …

جب آپ کا سامنا ایک ایسی ڈیزائن ٹیم سے ہو جو ہمیشہ سے شاندار ہو اور خوبصورت تخلیقات بناتی رہی ہو تو ان کے بارے میں بات کرنا تو بنتا ہے۔ اور آج ہم آپ کو ان کہ بہترین نمونے دکھانے والے ہیں۔ ایک دلکش اپارٹمنٹ دیکھنے کے بعد ہم ان ہی انٹیریر ڈیزائنرز کے تیار کردہ کچھ مزید نمونے دیکھنے سے خود کو روک نہ سکے۔ اور ہم اِس کی تفصیلات، جدید اندازِ اور قدرتی مواد کا بہترین استعمال دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اور اتنا کچھ دیکھنے کے بعد ہم نے سوچا کہ آپ کو یہ ۴ گھر نہ دکھانا شرمندگی کی بات ہو گی۔ آئیے ہمارے ساتھ اور ہم آپ کو ہر عمارت کا تعارف کروائیں گے جبکہ باقی سب کچھ تصویریں کہہ دیں گی۔ اگر آپ کو ان میں کچھ بھی پسند آئے تو اسے اپنے گھر میں استعمال کرنے کے لیے لکھ کر رکھنا مت بھولیے گا۔

۱۔ چھوٹا سا گھر

۱۰۲۲ مربع فٹ کی جگہ کے ساتھ آپ کے ذہن میں اِس اپارٹمنٹ کا بے ترتیب خاکہ آنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ مگر حقیقت اِس سے برعکس ہے۔ کھلے ڈیزائن اور خوبصورت لکڑی کے فرش کے ساتھ یہ گھر جدید اور روایتی اندازِ کا حَسِین امتزاج ہے جو اِس سوچ سمجھ کر بنائی گئی جگہ کو کشادہ بناتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو سامان رکھنے کی یہ فالتو جگہ بہت پسند آئی ہو گی جو رہنے کے کمرے اور کھانے کے کمرے کے بہت سے حصے پر سرمئی اور سفید رنگوں کہ ساتھ پھیلی ہوئی ہے۔ مگر صرف ہماری باتوں پر مت جائیے۔ آگے بڑھیے اور ان تصویروں پر ایک نظر ڈالئے جو اِس گھر کی حقیقی خوبصورتی پیش کرتی ہیں۔

۲۔ قدیم اور جدید

یہاں ہمارے پاس ۱۰۲۲ مربع فٹ کا ایک اور شاندار اپارٹمنٹ ہے۔ مگر پُرانے گھر سے ملتا جلتا ہونے کے بجائے یہ مکمل طور پر منفرد ہے۔ یہاں چمکدار سیمنٹ کے فرش اور قدیم اندازِ کے فرنیچر ایک ساتھ روایتی اور صنعتی اندازِ کا امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ 

منفرد شکلیں اور خوبصورت رنگ اِس گھر کو نمایاں کرتے ہیں۔ اور حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ اِس گھر کے روایتی عناصر کسی بھی طرح سے جدید حصوں کہ پیچھے چُھپ نہیں گئے۔ آئیے اور اِس اپارٹمنٹ کو دیکھتے ہوئے اپنے کو تبدیل کرنے کی تیاری کیجیے۔

۳۔ انیکسی والا گھر

اگر منفرد اندازِ کے گھر آپ کو بھاتے ہیں تو یہ گھر آپ کو ضرور متاثر کرے گا۔ اِس گھر میں جہاں نظر ڈالی جائے، نیا اور دلچسپ سامان نظر آتا ہے جو آپ کو مسلسل یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر اتنی خوبصورتی ایک جگہ اکٹھی کیسے ہو سکتی ہے۔

خوبصورت لکڑی سے لے کر ان حَسِین ٹائلوں اور سییڑھیوں تک آپ کو ہر شے اپنے گھر کی تجدید کرنے پر اکساتی محسوس ہو گی۔ یہ ایک ایسا گھر ہے جس میں کوئی کمی نہیں، یہاں تک کہ اِس میں ایک پالتو جانور بھی رکھا جا سکتا ہے۔ بس ان تصویروں کو دیکھئے اور مستقبل میں یہاں رہنے والے پالتو کتوں سے حسد میں مبتلا ہو جائیے۔

۴۔ دو منزلہ گھر

نئے ڈیزائن کی بہت سی شکلیں ہو سکتی ہیں مگر اِس اپارٹمنٹ میں جگہ کہ بہترین استعمال کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ جو دیکھنے میں جدید سفید رنگ اور لکڑی سے بنا گھر لگتا ہے، اپنے اندر منفرد فرنیچر، خوبصورت کھلے اندازِ اور ایک شاندار سٹڈی کو آسانی سے سمو لیتا ہے۔ 

اِس گھر کی سب سے دلچسپ بات اِس میں مختلف شکلوں کا استعمال ہے۔ ہر نیا اضافہ اِس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا نظر آتا ہے۔ دلچسپ دیواریں، منفرد ترتیب اور لکڑی سے بنا فرش سب آپ کو یہی سوچنے میں مصروف رکھتے ہیں کے آیا یہ اپارٹمنٹ جدید ہے، روایتی، یا دونوں کا امتزاج اور ہمیں یہی بات سب سے زیادہ پسند ہے! ایک ایسا گھر جو کبھی پرانا نہ ہو۔ آئے اور اِس کے پہلے کمرے سے لے کر آخری تک سب کی تصویریں دیکھئے اور اِس کے منفرد پن کا لطف اٹھائیے۔

مزید خوبصورت گھروں کہ لیے دیکھئے: ۳ جدید گھر جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں گے۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler