گلگت میں بنا ایک خاموش دو منزلہ گھر کے 6 تصویریں.

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Modern Evler Ahşap Ahşap rengi
Loading admin actions …

گلگت میں زیادہ تر گھر قدرتی اندازِ میں بنائے جاتے ہیں۔ یہ حاصل کیا جاتا ہے قدرتی رنگوں، لکڑی کے بے دریغ استعمال اور گھر اور اس کے ماحول کے درمیان ایک خوبصورت ہم آہنگی قائم کرنے سے۔ تو یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ آج جس گھر کا ہم تعارف کروانے والے ہیں وہ خوبصورت درختوں سے گھرا ہوا ہے۔ 

ٹاپو کے معماروں نے ایک ایسا گھر بنایا ہے جو ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو گا جو ایک منفرد اندازِ کی بالکونی چاہتے ہیں۔ یہ عمارت اِس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بڑے شہر میں بھی قدرتی گھر بنانا ممکن ہے۔

بڑی بڑی کھڑکیاں

homify Modern Evler Ahşap Ahşap rengi

اِس گھر کی چھت تکونی ہے جس کے دونوں حصے ۱۵۰ مربع میٹر کی جگہ گھیرتے ہیں۔ نچلی منزل پر رہنے کا کمرا، باورچی خانہ اور ایک مرکزی خواب گاہ بنی ہے۔ دوسری منزل پر دو اضافی خواب گاہیں اور ایک دلچسپ آدھی کھلی بالکونی ہے۔ گھر میں زیادہ تر روشنی اسی طرف سے آتی ہے اور بڑے بڑے شیشے کے سرکنے والے دروازے ایک روشن اندرونی حصہ بناتے ہیں۔ چلیے اِس میں ایک نظر ڈالتے ہیں… .

تقریباً باہر بنی بالکونی

homify Modern Evler Ahşap Ahşap rengi

تکونی چھت کی وجہ سے کھڑکیوں اور بالکونی کو ایک خاص زاویاتی شکل دی گئی ہے۔ یہ بیرونی حصے کو سادہ اور سیدھا سا بنا دیتی ہے۔ معماروں نے درختوں سے گہری اِس منظر کا فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اضافی بالکونی بھی بنائی ہے جو دوسری خواب گاہ سے باہر نکلتی ہے۔ یہ درخت کو گلے لگاتی معلوم ہوتی ہے اور گھر کی جمالیات کا ایک اہم حصہ ہے۔

اندرونی ڈیوڑھی

homify Modern Oturma Odası Ahşap Ahşap rengi

اِس گھر میں ایک ڈیوڑھی ہے اور اِس کی چھت 5.2 میٹر اونچی ہے۔ یہ اندرونی حصے کو اتنا پرسکون اور ہوادار بناتی ہے کے کچھ لوگ اِس کو جنگل میں بنا گھر سمجھنے لگیں۔ چھوٹی کھڑکیاں گھر میں مزید روشنی لانے کا باعث بنتی ہیں اور چھت پر نظر آتے لکڑی کے شہتیر اِس کے قدرتی اندازِ کو مکمل کرتے ہیں۔

لکڑی کا کچن

homify Modern Yemek Odası Ahşap Ahşap rengi

گہرے رنگ کی لکڑی سے بنا یہ باورچی خانہ لکڑی کے فرش اور چھت سے مل کھاتا ہے۔ یہ اِس سارے کھلے ڈیزائن کو ہم آہَنْگ بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سب صفائی سے بنایا گیا ہے اور گھر کا چکر لگاتے وقت آپ اِس کے رہنے کے کمرے، کھانے کے کمرے اور خواب گاہ میں بھی ایسے ہی گہری لکڑی کا استعمال دیکھیں گے۔ یہ جدید گھروں میں پایا جانے والا ایک نیا رجحان ہے۔

اندرونی کھڑکیاں

homify Modern Yatak Odası Ahşap Ahşap rengi

شیشے سے بنی کھڑکیاں آج کل حد سے زیادہ مقبول ہیں۔ اگر یہ ٹھیک طرح سے لگائی جائیں تو یہ کمرے کی پرائیویسی خراب کیے بغیر اچھی خاصی روشنی اندر لے آتی ہیں۔ یہاں یہ کھڑکی اتنی اونچائی پر بنی ہے کہ پرائیویسی میں داخل اندازی ممکن نہیں۔ اور یہاں ہم پاکستانی گھروں کا روایتی اندازِ بھی دیکھ سکتے ہیں یعنی کہ گھر کی بیرونی بالکونی۔

آرام دہ اور کشادہ غسل خانہ

homify Modern Banyo Ahşap Ahşap rengi

اِس باتھ روم کا حجم درمیان ہے اور اِس کا ماحول قدرتی اور پرسکون ہے۔ اِس میں ایک بڑا حصے ڈیزائن کی سادگی اور سامنے نظر آتے قدرتی عناصر کا ہے۔ لکڑی کی الماری پر بنا کریم رنگ کا بیسن اور اوپر بنی دوسری الماریاں بہت سی قدرتی روشنی منعکس کرتی ہیں۔ 

یہاں دیکھئے: گھر ڈیزائن کرنے کا منصوبہ: مور چال۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler