۹ تجاویز جو آپکے گھر کو کشادہ بنا دیں گی

Farheen Farheen
Kitchen & Dining, Gracious Luxury Interiors Gracious Luxury Interiors Modern Mutfak
Loading admin actions …

ایک ایسے گھر میں رہنا جو چھوٹا اور بند ہے آپکو محدود کرسکتا ہے۔ تاہم، چھوٹے کا مطلب ہمیشہ برا نہیں ہوتا اگر آپکو پتا ہو کہ اسکو سجانا کیسے ہے؟ تھوڑی سی تجاویز اور ترکیبوں پر عمل کر کہ آپ اپنے چھوٹے گھر کو کشادہ بنا سکتے ہیں۔ یہ آئیڈیا بک آپکی خدمت میں حاضر ہیں جنکی مدد سے آپ اپنے گھر میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

اس سفر میں ہمارے ساتھ آئیں ان تجاویز کو پڑھیں اور اپنے گھر کو آرام دہ اور خوبصورت بنائیں۔ آخر میں اپنا فید بیک ضروردیں اور اس مضمون پر ایک نظر ڈالیں۔

۱۔شیشے

شیشے پر اسرار طور پر ہمیشہ جادوئی کام کرتے ہیں۔ اس سے کمرہ زیادہ کشادہ اور چمکدار لگتا ہے اور کمرے کے جمالیاتی حسن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ آپ مختلف طرح کی شکلوں اور جسامت والے شیشے دیواروں پر لگا سکتے ہیں۔ آپ اس تصویر جیسا شیشہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بس انکو لگاتے ہوئے دھیان رکھیں ذرا سج کر یہ بہت شاندار اور حسین لگتے ہیں

۲۔کثیر مقاصد فرنیچر

Main space homify Eklektik Yatak Odası

ہم فرنیچر کو مرصع بنانے کے لیئے بہت بھاری فرنیچر خرید لیتے ہیں لیکن یہ حقیقت بھول جاتے ہیں کہ فرنیچر کو مرصع سے زیادہ کثیر مقاصد ہونا چاہیے۔ تصویر میں نظر آنے والے پلنگ کے نیچے اچھی خاصی اسٹوریج کی جگہ ہے۔ اسی طرح آپ صوفہ بیڈ اور مزید کثیر مقاصد فرنیچر ہومی فائی پر دیکھ سکتے ہیں

۳۔سارا سفید

کشادگی حاصل کرنے کے یقینی طریقوں میں سے ایک سارے گھر کو اس تصویر کی طرح سفید کر دینا ہے۔ اگر سفید آپکی فطرت نہیں ہے تو کوئی بھی ہلکا ، غیر جانبدار رنگ چنیں، چمکدار رنگوں کے چھٹے سے بھی کام بن سکتا ہے۔ گہرے رنگوں سے جس حد تک ممکن ہو بچیں

۴۔مرصع سجاوٹ

مرصع سجاوٹ ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو گھر کو کشادہ بنانا چاہتے ہیں۔ مرصعیت کا مطلب سادگی ہے تو ہر چیز کو کم کر دیا گیا ہے--- دیواروں پر کم تصویریں، کم سجاوٹ اور کم فرنیچر۔ یہ گھر کو کشادہ کرتا ہے اور آپکی زندگی بدلتا ہے۔

۵۔افقی باغیچہ

گملے خوبصورت بہت ہوتے ہیں لیکن جگہ بہت گھیرتے ہیں۔ لیکن چھوٹا گھر ہونے کو مطلب نہیں کہ آپکو باغبانی کو شوق چھوڑنا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس ایک چھوٹی سی بالکوںی بھی ہے تو آپ اس میں ایک افقی باغیچہ بنا سکتے ہیں۔ آپ فرش کی جگہ بچانے کے لیئے گملوں کو لٹکا بھی سکتے ہیں۔

۶۔ چیزیں دیواروں پر لٹکائیں

چیزیں دیواروں پر لٹکا کر آپ جگہ بچا سکتے ہیںاس سے جگہ تو بچتی ہی ہے لیکن آپکا گھر جدید اور دلکش بھی لگتا ہے۔ تصویر میں ایک سائیکل کو لٹکایا گیا ہے لیکن آپ اپنی ہیٹ ، چابیاں، زیورات کو لٹکا سکتے ہیں۔ اسطرح آپ اسٹوریج کی جگہ بنا سکتے ہیں

۷۔ باتھ روم میں اسٹوریج

신규 제품 업데이트, K-BATH K-BATH Modern Banyo Küvet & Duşlar

باتھ روم آسانی سے بکھرا اور نامکمل لگ سکتاہے۔ اس لیئے ضروری ہے کہ آپ کے باتھ روم میں ایک اسٹوریج کی جگہ ہو۔اس سے باتھ روم مزید کشادہ لگتا ہے۔ اس تصویر میں باتھ ٹب کے نیچے اسٹوریج کی جگہ بنائی گئی ہے اس طرح باتھ روم صاف بھی لگ سکتا ہے اورآپ جگہ بھی بچا سکتے ہیں

۸۔کھڑکی کی دیواروں کا استعمال کریں

گھر میں جگہ بنانے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ گھر میں موجود ہر جگہ کو استعمال کریں۔ اگر آپ کے گھر میں بھی تصویر جیسی دیوار ہے تو  ہم آپکو کہیں گے کہ اس کے پاس ایک بیٹھنے کی جگہ بنائیں۔ یہ صرف ایک اچھی بیٹھنے کی جگہ ہی نہیں بنائے گی بلکہ اس میں آپ بہت سی چیزیں رکھ بھی سکتے ہیں۔

۹۔سیڑھیوں کے نیچے اسٹوریج

آخری لیکن کم نہیں، اپنے سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ کو استعمال کرنا نہ بھولیں۔ آپ خود بھی ایک بنوا کر بھی رکھ سکتے ہیں۔ یہ اسٹوریج ان چیزوں کو چھپانے کے لئے ہے جنہیں آپ چھپانا چاہتے ہیں اسکا نتیجہ یہ ہے کہ گھر مزید کشادہ ہوجائے گا۔

ہمیں امید ہے یہاں آپکو اچھی تجاویز ملی ہوں گی۔ مزید تجاویز کے لئے اس مضمون کو پڑھیں ۱۱شاطر طریقے اپنے باورچی خانے کو بڑھا کرنےکے

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler