خوبصورت آئیڈیاز کے ساتھ نئے غسل خانے!!!

M Usman M Usman
BALDUINA, MOB ARCHITECTS MOB ARCHITECTS Modern Banyo
Loading admin actions …

غسل خانہ ایسی جگہ نہیں جسے آسانی کے ساتھ نظر انداز کر دیا جائے بلکہ آپ کی  تھوڑی سی توجہ اسے حیرت انگیز طور پر خوبصورت بنا سکتی ہے، اور آج کا یہ مضمون اسی بارے میں ہے۔ اپنے منفرد سٹائل اور جدت سے پھرپور حل کے ساتھ ہر غسل خانہ ایک دوسرے سے جدا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آپ ان شاندار باریکیوں کو یقینناً پسند کریں گئے اور اس تبدیلی کو اپنے غسل خانے میں بھی لے کر آئیں گئے۔  یقینی طور پر بہت کم لوگ غسل خانے کے ماہر ڈیزائنر ہیں مگر ہم ان سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔  لہذا ہمارے منتخب کئے گئے ٹاپ ڈیزائن  دیکھئے جن کے بغیر آپ نہیں رہ سکیں گئے۔

1. اس بارے میں سوچئے

دھاتی رنگ! اس سال کا سب سے مشہور ٹرینڈ ہے۔ کاپر، چاندی اور سونے کے رنگ اندرونی آرائش میں جدت لاتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کے غسل خانے کے لئے لاجواب ہیں۔ ایک سادہ شیشہ، کچھ روشنیاں اور سازوسامان سب کچھ شاندار ہے۔

2. دو واش بیسن اچھے نظر آ رہے ہیں

غسل خانے کو زیادہ استعمال کے قابل اور مشترکہ خاندان میں قطار کی زحمت سے بچنے کے لئے دو واش بیسن بہترین حل ہیں۔

3. خم دار سطح

یہ منظر ایک پرسکون اور سپا(Spa) غسل خانے کا احساس دلانے کے لئے کافی ہے۔ واش بیسن کے نیچے موجود دراز اس جگہ شاندار نظر آرہا ہے۔

4. کچھ ورائیٹی لائیں

ایک پیٹرن کے تحت ترتیب وار لگی ٹائلز کے بعد چاروں طرف پھیلا ہوا بینڈ منظر کو جلا بخشنے کے لئے کافی ہے۔ لیکن ہمارے خیال میں شیلف کے اندر بھی یہ خوب نظر آئے گا۔

5. تولیے کو گرم رکھنا

تولیے کو گرم رکھنے والی ریلز(Rails) اس کو خشک، نرم اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے بہترین ہیں۔ فرش کی جگہ کو بچاتے ہوئے یہ سفید رنگ ایسا ہے جسے آپ آسانی سے دیکھ نہیں سکتے۔

6. دنیا سے الگ سوچیں

homify: minimalist tarz , Minimalist

رنگوں کے چناؤ میں تھوڑی بہادری دکھاتے ہوئے کالے رنگ کو منتخب کریں۔ کالے رنگ کی ٹائلز کے درمیان موجود شاور(shower) اس جگہ کو مزید الگ تھلگ اور پرائیویٹ بناتا ہے۔

7. کبھی نہ بھولئے

homify: modern tarz , Modern

اپنے غسل خانے میں نمی کو جذب کرنے والے پودے ضرور اگائیے! یہ کمرے کی شادابی اور اس سے بھی اہم سیم سے بچانے کے لئے اہم ہے۔ ایک غسل خانے میں دو دو پودے کیسے لگے؟

8. جدید انداز اختیار کریں

homify

وہ دن گئے جب غسل خانہ کھلتے ہی سامنے واش بیسن لگے ہوتے تھے، اب دیوار کے ساتھ لگی اکثر چیزوں کے ساتھ فرش کی جگہ کو بچایا جا رہا ہے۔ مستقبل کو غسل خانوں کو خوش آمدید!!!

9. کچھ رنگ بھی شامل کریں

homify Modern Banyo

دھاگے سے بنی اشیا خریدتے ہوئے رنگ کو ضرور خاطر میں لائیں۔ تولیے تو ہر غسل خانے کا حصہ ہوتے ہیں تو کیوں نہ ان کی مدد سے رنگ میں تنوع لایا جائے؟ لیموں کی طرح سبز رنگ یہاں تروتازہ نظر آ رہا ہے۔

10. رنگوں میں تنوع لائیں

قابلِ دید اور دلچسپ جگہ کی تخلیق کے لئے آپ رنگوں کو متوازن رکھتے ہوئے آخر میں تجربات بھی کر سکتے ہیں۔

11. فطری انداز اختیار کریں

دیوار کے ساتھ پتھر کی ملمع کاری قدرتی انداز کا خوبصورت اضافہ ہے۔ پانی سے محفوظ خصوصیت کے ساتھ پتھر کی ملمع کاری، چینی مٹی کی ٹائلز کی بانسبت عمدہ انتخاب ہے جو آپ کے غسل خانے میں نفاست کا احساس دلاتا ہے۔

12. گہرے رنگ

اپنے غسل خانے میں آپ کس حد تک گہرے رنگوں کا اضافہ کر سکتے ہیں؟ کالے پتھر کی ٹائلز یہاں عجیب منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ ششیے کے فرنیچر اور لمبے آئینے کے ساتھ یہ روایتی، جدید اور زبردست ہے۔

13. خیال سے آگے

غسل خانے کے فرش کو کچھ نیا انداز دیں۔ ڈیزائن کو بنانے یا بگاڑنے میں فرش کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ٹائلز کے ترتیب وارڈیزائن والے فرش کے ساتھ سادہ دیواریں خوب نظر آتی ہیں جبکہ قدرتی فرنیچر اس ماحول کو مزید خوشگوار بناتا ہے۔

اگر آپ کو اپنے غسل خانے کے ٹب کے لئے آئیڈیاز چاہیئے تو یہ مضمون لازمی دیکھیں: غسل خانے کے ٹب کے لئے اہم ہدایات!

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler