1797 مربع فٹ کا جدید گھر اوراسکی منازل کی منصوبہ بندی

usranaz usranaz
homify: modern tarz , Modern
Loading admin actions …
  1. آج ھم آپکو 1797 مربع فٹ پر بنا گھر دکھاتے ہیں۔یہ گھر ھون کنسیپٹ انجینیئر کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا ھے۔کتنی وبصورتی سے جگہ کو استعمال کیا گیا ھے۔آیئے ! اس کو دیکھتے ہیں۔
  2. یہ آرام دہ گھر جدت پسند لوگوں کے لئے بہت ہی اعلٰی طرزِ رہائش ھے،اس گھر کا باورچی خانہ ،رہائشی کمرہ اور کھانے کا کمرہ کھلے ماحول کی طرز پر بنایا گیا ھے تا کہ حقیقی زندگی کا مزہ دے۔قدرتی روشنی گھر کے کونے کونے کو روشن رکھتی ھے۔
  3. اس کی خاص بات اس کا مرکزی کمرہ ھے،جو کہ بالکونی میں کھلتا ھے،بالکل گیراج کی اوپر کی جگہ کو استعمال کرتے ھوئے۔اس گھر میں قدرتی آب و ھوا اورروشنی آپکو بڑا مزہ کرتی ھے۔آئیں، اس کے نقشہ کو دیکھتے ہیں۔

1۔ داخلی اور بیرونی جگہیں۔

homify: modern tarz , Modern

گھر کی خصوصیات میں لکڑی سے مزین خوبصورت آنگن جس کی چھت کا سرمئی رنگ باقی رنگوں کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتا ھے۔یہ گھر ساحل پر بنے گھر سے بڑی حد تک مشابہت رکھتا ھے۔

اندرونی اور بیرونی جگہ کا بہترین استعمال خوبصورت بالکونی کے ساتھ ،بالکونی کو جاتی سیڑھیاں اور دلکش دھوپ سے لطف اندوز ھونے کے لئے خوبصورت باغ شامل ھے۔بڑے سائز کی شیشے کی کھڑکیاں اور دروازے قدرتی روشنی کو زیادہ سے زیادہ داخل ھونے دیتی ھے جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں۔

2۔ سامنے کے حصہ سے

homify: modern tarz , Modern

گھر کے سامنے کا حصہ بنسبت پچھلے حصہ کے زیادہ با پردہ ھوتا ھے۔اور اس کے ساتھ بنا گیراجگاڑی اور سائیکلوں کو کھڑا کرنے کے لئے انتہائی موزوں ھے اور ان کی موسم سے حفاظت  بھی کرتا ھے۔

سامنے کا باغ آنگن کی زمینی اور قدرتی دلکشی میں اضافہ کرتا ھے،جب کہ گھر میں داخل ھونے والی سیڑھیاں انتہائی آرام دہ اور فرحت بخش ہیں۔دروازہ پر دستک کے بعد انتظار کے دوران بارش اور دھوپ سے بچنے کے لئے یہ جگہ بہت موزوں ھے۔

3۔ بیرونی فرنیچر

homify: modern tarz , Modern

پائیدار اعلٰی معیار کا فرنیچر، باہر بیٹھ کر کھانا کھانے ،چائے اور آرام کے لئے دلکش جگہ فراہم کرتا ھے۔ایسی جگہ کسی بھی گھر کے لئے بہترین تجویز ھے۔

آپ کا بیرونی حسہ ، رہائشی جگہ سے بڑھ کر کثیر المقاصد ھونا چاہئے۔اگر آپ باہر کرسیوں پر گدیلے استعمال کرتے ہیں تو اس بات کی تسلی کر لیں کہ شام میں استعمال کے بعد انہیں موسم سے بچانے کے لئے اچھی طرح محفوظ کر لیں۔

مشورہ: اس مقصد کے لئے لکڑی بہترین رہے گی

4۔ شاندار اندرونی حصہ

homify: modern tarz , Modern

جس طرح بیرونی حصے کی سجاوٹ قدرتی رنگوں سے ھوتی ھے اسی طرح اندرونی حصے کا بھی خیال رکھا گیا ھے۔مرکزی کمرہ میںآنے والی روشنی ، وہان صوٖفوں کا ہلکا رنگ ،لکڑی کا  کام اور دیواروں پر ہلکا رنگ ایک حسین امتزاج پیش کرتا ھے۔

اس کو بنانے  والے نے فیشن اور ضرورت کو ایک جگہ اس طرح اکٹھا کیا ھے کہ اندرونی  حصہ کی جدت بیان سے باہر ھے۔

5۔ خوبصورتی کا کھلا منصوبہ

homify: modern tarz , Modern

اس کو ایک اور زاوے سے دیکھیں! رہائشی کمرہ کس خوبصرتی سے کھلے حصہ سے جڑا ھوا ھے۔ماحول کی خوبصورتی اور جاذبیت کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

کھلا منصبہ ہمیشہ اچھا انتخاب رہا ھے۔کیوں کہ یہ گھر کو کشادگی فراہم کرتا ھے۔یہ قدرتی روشنی کو گھر میں داخل کرتا ھے اور خاندان کے لئے مل بیٹھنے،گپ شپ کرنے اور لطف اندوز ھونے کے لئے موزوں جگہ فراہم کرتا ے۔

6۔ پر مسرت کچن اور کھانے کا کمرہ

homify: modern tarz , Modern

کھانے کا کمرہ اور کچن ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ھوئے ہین کھانے کی چیزیں بڑی آسانی کے ساتھ میز تک پہنچتی ہیں۔کھانے کی میز پر تازہ پھولوں کا گلدستہ کسی بھی گھر کی سجاوٹ کا اہم جزو ھے۔

کسی بھی گھر کے لئے بہترین مشورہ :  کھانے کی میزکو ایک تازہ پھولوں ےا گلدستہ سے  آراستہ کریں۔

منصوبہ بندی

homify: modern tarz , Modern

اس خاکہ سے پتہ چلتا ھے کہ ڈیزائنر نے کس خؤبصورتی سےکھلے گھر کے منصوبے کو کم سے کم جگہ کو استعمال کرتے ھوئے عملی جامہ پہنایا ھے۔

یہ بھی دیکھا جا سکتا ھے کہ ڈیزائنر نے کس خوبصورتی سے اندرونی اور بیرونی جگہ کے استعمال کا خیال رکھا گیا ھے۔ایک خاندانی گھر اس سے اچھا اور کس طرح ھو سکتا ھے۔

سائیڈ سے نظارہ

homify: modern tarz , Modern

گھر کا نقشہ بتاتا ھے کہ کس طرھ اعلٰی مہارت سے ادرون اور بیرون کی تعمیر کی گئی ھے۔گھر کی حفاظت کے لئے اس کی اونچائی اور لمبائی میں بڑی احتیاط  کے ساتھ ایک خاص تناسب رکھا گیا ھے۔

کیا آپ کو چھت کے ساتھ چوبارہ پسند آیا؟

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler