40 سکوائیر میٹر پر مشتمل ایک خوبصورت اور پرلطف گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
北投 阿曼, 中孚 設計 / FRANKFU INERIOR DESIGN 中孚 設計 / FRANKFU INERIOR DESIGN Modern Yemek Odası
Loading admin actions …

ہمارے ہاں ہومی فائی میں گھر کی ایک لاتعداد کلکشن موجود ہے اور ان کی اندرونی آرائش کے تو اس سے بھی زیادہ انداز اور خیالات موجود ہیں۔ ان میں بڑے گھر بھی شامل ہوتے ہیں اور چھوٹے بھی۔  جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بڑے گھر دکھنے میں بہت اچھے لگتے ہیں اور اسی لحاظ سے ان کی آرائش کےانداز میں بھی فرق ہوتا ہے ، لیکن ہم میں سے ہر کوئی اتنے بڑے گھر افورڈ نہیں کر سکتا۔ 

 تو اسی لیے ہم آج یہ آئیڈیابک ان لوگوں کے لیے لاۓ ہیں جو اپنے چھوٹے سے گھر کو خوبصورتی کے ساتھ سجانا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اسے دیکھنے کے بعد آپ کو خوبصورت رنگ بھی اپنے گھر کے لیے پسند آئیں گے اور دلکش انداز بھی۔

داخلی ہال

اس چھوٹے سے گھر میں داخل ہوتے ہی ساتھ آپ کو ایک پتلا سا ہال نظر آۓ گا جس کی آرائش فلوٹنگ شیلف سے کی گئی ہے۔ ایک کونے میں موجود جوتے اتارنے کی جگہ بہت زبردست اضافہ ہے۔ اس کے کوپر بچھا کپڑا اس پوری جگہ کو صاف ستھرا اور منظم انداز دے رہا ہے۔ اس پورے حصے کی آرائش اس گھر کے مکینوں کے اعلا ذوق کی عکاس ہے۔

سادہ انداز

مرکزی حصہ صرف ایک صوفے اور ایک چھوٹی میز پر مشتمل ہے جو کے کسی چھوٹی فیملی کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ کائی رنگ کی دیوار اس کمرے کو جامد اور غیردلچسپ ہونے سے بچا رہی ہے۔

روشن اور چمکدار

اسی کمرے میں مزید آگے بڑھیں تو آپ کو ایک بالکنی نظر آئے گی جس سے آتی روشنی کی کرنیں پورے کمرے کو منور کر رہی ہیں۔ چھوٹے گھروں کے لیے تو یہ انداز بہت ہی اچھا رہتا ہے کیونکہ روشن کمرہ خودبخود کشادگی کا احساس پیدا کرتا ہے۔

صوفے کے سامنے بنی الماری بہت سی ضروری اشیاء رکھنے کے کام آ سکتی ہے۔

ایک اور رخ

اسی کمرے کو دوسرے رخ سے دیکھیں تو ہمیں دیوار سے کی گئی دلکش پارٹیشن بھی نظر آ جاۓ گی جو کہ داخلی حصے کو دیوان خانے سے الگ کر رہا ہے۔ اس آدھی دیوار سے جگہ زیادہ تنگ بھی نہیں لگ رہی اور پرایوسی کا بھی انتظام ہو رہا ہے۔

خوابگاہ۔

 اس خوابگاہ میں موجود اشیاء کی وجہ سے اسے دیکھ کر ایک نرم گرم سا تاثر مل رہا ہے۔ بستر کے ساتھ موجود شیلف میں رکھی کتابیں اس کے مکین کی قابلیت اور اعلا ذوق کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اور بستر کے بالکل ساتھ بچھا غالیچہ صبح صبح پیروں کو بستر سے نکلتے ہی ساتھ ٹھنڈے فرش پر پڑنے سے بچاۓ گا۔

غسل خانہ

اس غسل خانے میں بھی اسٹائل کی کمی نہیں ہے۔ گہرے رنگ کی دیواروں کے ساتھ لگا پیلے رنگ کا شیشہ اس پوری جگہ کو ریٹرو انداز دے رہا ہے۔

اور گولائی میں موجود اشیاء اس جگہ کی خوبصورت وائب میں اضافہ کریں گے۔

چھوٹے گھروں کے لئے 20 عملی تجاویز.

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler