کم خرچ میں باورچی خانے کی دیواروں کی ازسرِنو آرائش کی تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
The Cow Shed Barn Conversion Kitchen, in-toto Kitchens Design Studio Marlow in-toto Kitchens Design Studio Marlow Klasik Mutfak
Loading admin actions …

بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے کی بجائے باورچی خانے کے کچھ حصوں کی نئی آرائش کرنا ممکن ہے۔ مثال کے طور پرایسا کرنے کے لئے باورچی خانے کی کسی ایک دیوار کی نئی آرائش کی جاسکتی ہے۔ آپ کو غالباً ایسا لگے کہ یہ کافی مشکل اورمہنگا ثابت ہوسکتا ہے، لیکن ایسا ہونا ضروری نہیں۔ یہ دکھانے کے لئے کہ ایسا کیسے کیا جا سکتا ہے، ہومی فائی (Homify)پر ہم آپ کو سجاوٹ سے متعلقہ کچھ تجاویز دے رہے ہیں۔ کونسے رنگ استعمال کرنے چاہئے، کونسے شیلف اور چوکھٹے استعمال کرنے چاہئے ، انکے علاوہ بھی اور کئی تجاویز ہیں۔ اسکے بعد آپکا گھر چمک اُٹھےگا اورآپ اس نئی سجاوٹ سے بہت خوش ہونگے ۔

1. پھول شامل کریں

homify Eklektik Mutfak

اگر آپ کو سبزجڑی بوٹیاں پسند نہیں توانکی بجائے پھول لگادیں۔ اس تصویرمیں دکھائے گئے باورچی خانے میں ماہرینِ تعمیرات نے نہایت تخلیقی اندازمیں دیوارپرموسمی پھُولوں پرمشتمل بہت سے گملوں کا اضافہ کیا ہے نتیجتاً ہمارے پاس ایک شاندار سجاوٹ آگئی ہے۔ 

2۔ ایک منفرد گھڑیال کا اضافہ کیجئے

تھوڑی سی مختلف سجاوٹ آپکے باورچی خانے کو فوراًایک نئی شکل دے دیتی ہے۔ یہ ایک نسبتاً آسان تجویز ہے ۔ آپ کسی بھی آرائشی سامان کی دوکان سے ایک اچھا سا گھڑیال لاسکتے ہیں یا اگر آپ کو پرانے زمانے کے ڈیزائن پسند ہیں تو آپ اتوار بازار بھی جا سکتے ہیں۔ باورچی خانےمیں گھڑیال ہونا ویسے بھی ضروری ہے۔ اس سے کھانے پینے کے اوقات میں پابندی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ 

3۔ ایک شوخ دیوار

White, black, stainless steel and a vibrant splash of yellow. homify Modern Mutfak

آپ کو باورچی خانے کی پوری دیوار کو رنگ کرنا ضروری نہیں۔ ایک طرف ہی آپ کو توانائی فراہم کرنے کے لئے کافی ہے۔ دیوار کی وہ طرف منتخب کریں جو آپ کے سامنے ہو جب آپ باورچی خانے میں بیٹھیں۔ رنگ کا ایک چھوٹا ڈبہ اور دلچسپ کام کی ایک دوپہرآپکے باورچی خانے کونئی زندگی عطا کرے گا۔ رنگ جتنا شوخ ہوگا اتنا ہی آپ کا باورچی خانہ بارونق ہوگا۔ 

4۔ مختلف طرز کے تختے (شیلف)

دیواروں پر لگے لکڑی کے تختے(شیلف) باورچی خانے اورباقی کمروں میں سجاوٹ اور سٹوریج دونوں کے لئے بہترین رہتے ہیں۔ مگرعام شیلفوں کے مقابلے میں مختلف ڈیزائن کے شیلف استعمال کریں ۔ یہ ایک دم سےآپ کے باورچی خانے کی شوبھا بڑھائیں گے۔ 

مثال کےطور پراس تصویر میں شیشے اورایکریلک  کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے جو کہ اس چھوٹے باورچی خانے میں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ 

5۔ مختلف جڑی بوٹیاں

باورچی خانے میں کچھ جڑی بوٹیوں کا اضافہ نا صرف آپکے کھانوں میں ذائقہ بڑھائے گا بلکہ بحیثیت سجاوٹی شے بھی سب کے دل جیتے گا۔ مثال کے طورپر سفید اور ہلکے رنگ کے اس باورچی خانے کو ملاحظہ کریں ۔ دیوار کی ایک طرف آویزاں گملوں میں لگی جڑی بوٹیاں باورچی خانے کی خوبصورتی اور کشش میں اضافہ کر رہی ہیں۔ آپ اپنی پسند کی کوئی بھی جڑی بوٹیاں ( پارسلے، دھنیا، تھائم، بیسل، روزمیری) منتخب کرسکتے ہیں۔ آپ ایسے گملے اِکیا (Ikea) اورگھریلو اشیاء کے کسی بھی سٹور سے حاصل کر سکتے ہیں۔ 

6۔ ایک اچھا دِن آپکا منتظرہو

باورچی خانے میں تختہِ سیاہ کا اضافہ اپنے پیاروں کے لئے محبت بھرے پیغام چھوڑنے کا اچھا بہانہ ہوگا۔ اس سے زیادہ اچھی کوئی بات نہیں ہوگی کہ آپ صبح اُٹھیں اورآپ کو ایک اچھے دن کے لئے نیک تمنائیں ملیں۔

اس صورت میں صرف دیوار کو نئی تازگی نہیں ملے گی بلکہ آپکا موڈ بھی تازہ دم ہوگا۔

7۔ دیوار پر بنی تصاویر

دیوار یا وینائل پر بنی تصاویرکا باورچی خانے میں اضافہ آسان ہوگا۔ اِسکے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں بہت زیادہ خرچ آئے گا۔ یہ کسی کم کشش والی دیوار کورونق بخشنے کا نہایت مناسب حل ہے۔ 

آپ تصویروں کی بجائے شیشے کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس سے کھانا پکاتے وقت چھینٹے پڑنے سے آپکی دیوار محفوظ رہے گی۔ 

8۔ روشنی کا انتظام

روشنی کا اچھا انتظام ہمیشہ ایک درست فیصلہ رہتا ہے۔ یہ صرف کھانا پکانے میں آپکی مدد نہیں کرتا بلکہ ایک مکمل ماحول بنانے میں بھی اہم کردارادا کرتا ہے۔ 

9۔ تصاویر

آپ اپنے باورچی خانے میں کچھ تصاویرکا بھی اضافہ کرسکتے ہیں کیونکہ سجاوٹ کا یہ انداز صرف رہنے سہنے کے کمرے یا خوابگاہ تک محدود نہیں ہے۔ ہمیں مختلف جگہوں کی یہ سفید اورسیاہ تصویریں بہت پسند آئیں اورباورچی خانے کی آرائش میں استعمال شدہ رنگوں کے ساتھ انکا امتزاج بالکل آج کل کے زمانے کے مطابق ہے۔  

10۔ نمایاں رکھے ہوئے برتن

باورچی خانے کے مختلف برتن جیسے کہ پتیلے، کڑاہیاں، پلیٹیں ،گلاس اور دیگر برتنوں کو بھی حق ہے کہ وہ دیواروں پر سجیں اگر آپ ایسا چاہیں تو۔ ایسا صرف آج کل کے زمانے میں نہیں ہوتا بلکہ پرانے زمانے میں بھی ہوتا تھا۔ اسمیں کمال کی بات یہ ہے کہ آپ اپنے سب سے خوبصورت برتن نکالیں۔ 

اگر آپ کو اپنے باورچی خانے کے لئے مزید تجاویزچاہیئں تو ذرا اسکو ملاحظہ کریں باورچی خانے کے لئے تجاویزجو آپکی زندگی کوآسان بنائیں گی۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler