12 باورچی خانے جو کسی بھی گھر میں خوبصورت دکھائی دیتے ہیں

usranaz usranaz
Apartamento Publicitária, Johnny Thomsen Arquitetura e Design Johnny Thomsen Arquitetura e Design Modern Mutfak
Loading admin actions …

باوورچی خانہ کسی بھی گھر کابہت اہم حصہ ھوتا ھے۔جو لوگ اس جگہ کو دل و جان سے پسند کرتے ہیں ،اورجو لوگ اسے روائتی اور منفرد ٹچ دیتے ہیں وہ حقیقت میں اچھے اور لزیز کھانوں کا مزہ اٹھاتے ہیں۔

آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں باورچی خانوں کے 12 منصوبوں کو دیکھیں گے جنہیں انکی جگہ کے مطابق مکمل بنایا گیا ھے، جو ہر گھر کے لئے کامل حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ باورچی خانے مختلف ڈیزائن، رنگوں اور دلکش سٹائل کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔ یہ تمام شاندار اور مفید تجاویز ہیں۔

ہمارے ساتھ ان منصوبوں کو دیکھیں اور اپنے باورچی خانہ کے لئے اپنی پسند کے مطابق تجویز کا انتخاب کریں۔

1۔ فعال، پُرمقصد

اس چھوٹے سے باورچی خانے میں اس کی فعالیت پر پُر مغز بات کی جا سکتی ھے۔کاؤنٹردن بدن بہترین اقسام اور زیادہ جگہ کے ساتھ متعارف ھو رہے ہیں۔اوپری الماری کے ساتھ لگی ہکس چھوٹے برتنوں کو سنبھالنے اور ترتیب سے رکھنے میں مدد گار ثابت ھوتی ہیں۔ شیلفوں کا استعمال برتنوں تک آسانی سے رسائی اور ان کو سلیقے اور منظم رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ھے۔

اس سے کچھ آگے، باورچی خانہ میں استعمال ھونے والے آلات کے لئے ایک مناسب الماری استعمال کی گئی ھے،جہاں پر یہ قیمتی آلات جیسے جُوسر مشین، اوون وغیرہ محفوظ بھی ہیں اور آسانی سے استعمال میں بھی لائی جا سکتی ہیں۔

2۔ تمام تر سیاہ

اس دوسرے ڈیزائن میں، سیاہ رنگ  پورے باورچی خانہ پر حاوی ھےجو اس کی شخصیت کو ابھار رہا ھے۔ سیاہ رنگ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ اس باورچی خانہ میں نکھار پیدا کرنے اور سیاہ کاؤنٹر کے ساتھ دلکش امتزاج پیدا کر رہا ھے۔اس سیاہ رنگ کا بڑا فائدہ یہ ھے کہ اس انتخاب کے ساتھ زیادہ سجاوٹی چیزوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

U شکل کا ڈیزائن

فعال اور دانشمندانہ، اس کاؤنتر کے ساتھ میز منسلک کر کے لکڑی کے کام کو مہارت سے سرانجام دیا گیا ھے،جو خاندان کے لئے کھانے کی جگہ میں مزید کشادگی فراہم کرتا ھے۔

اس باورچی خانے کے اندر U شکل کا کاؤنٹر روزمرہ کے امور کو سرانجام دینے میں آسانی فراہم کرتا ھے۔

4۔ جدید فیشن

_IN Panamby, ARQ_IN ARQ_IN Modern Mutfak

منفرد ریفریجریٹر کے ٹچ سے اس باورچی خانہ میں جدت طاہر ہو رہی ھے، زرد سٹول اورپسِ منظر میں دیواروں پررنگین ٹائلز ایک پُر لطف ترتیب اور دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔

5۔ قدرتی رابطے کے ساتھ

اس منصوبے میں باورچی خانہ میں دو واضح کھڑکیوں کا استعمال ایک شاندار آئیڈیا ھے۔یہ کھڑکیاں اس باورچی خانہ میں خوبصورتی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں قدرتی روشنی کو اندر داخل ھونے کی اجازت دیتی ہیں۔باورچی خانہ کا باہر سے ربظ پیدا کرنے اور گرمی کو خارج کرنے کا بہترین حل ھے۔

6۔ شوخ رنگ

زرد اور مالٹئی رنگ تخلیقی صلاحیتوں کے لئے شاندار کردار ادا کرتے ہیں،اس لئے باورچی خانوں میں ان رنگوں کا انتخاب بہترین ھے۔ اس منصوبے میں ایک فیکٹری سے تیار شدہ کاؤنٹر دیوار کے ساتھ بہت مناسب جگہ گھیرے خوبصورت انداز اپنائے ھوئے ھے۔اس کاؤنٹر پر روزمرہ کے کام سرانجام دینے میں نہائت آسانی پیدا ھوتی ھے۔تا ہم ہلکی نیلی ٹائلز زرد رنگ کے دیوار کے ساتھ ہم آہنگ منظر پیش کر رہی ہیں۔

لکڑی کے شیلف کو آرائشی اشیاء کوترتیب سے رکھنے کے لئے ایک بہترین ذریعہ کے طور پر استعمال کیا گیا ھے.پسِ منظر میں سلیٹ رنگ کی دیوار اس باورچی خانہ میں ایک خوبصورت آرام دہ احساس پیدا کر رہی ھے۔

7۔ بڑی اور اچھی طرح روشن

homify Modern Mutfak

یہ پہلا ایسا باورچی خانہ ڈیزائن کیا گیا ھے جس کی تمام دیواروں کو استعمال میں لایا گیا ھے، دیواروں پر شیلف اور الماریوں کے ساتھ بہت سی سٹوریج کی جگہ فراہم کی گئی ھے۔ باورچی خانے کے آلات کی الماری خوبصورتی سے فعال ھے،جب کہ اوپری طرف بنی شیلف زیادہ چیزوں کے ذخٰیرہ کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ سیاہ رنگ کا صوفہ سیٹ، سرمئی رنگ کی لکڑی کی الماریاں اور شیلف اور سرمئی رنگ کا فرش رنگوں کا حسین اشتراک پیش کر رہے ہیں۔یہ ترتیب  باورچی خانہ کی دلکشی،جدت اور خوبصورتی کو ابھار رہی ھے۔

8۔ لکڑی

لکڑی کی بات کرتے ھوئے اس باورچی خانہ میں لکڑی کے بنے خوبصورت کاؤنٹر اور دیواروں پر لٹکتی شیلفیں لکڑی کے عظیم کام کی عکاسی کر رہی ہیں۔ لکڑی کا بہترین استعمال باورچی خانہ کی شخصیت کو نکھار بخش رہا ھے جیسا کہ آلات کے لئے بنائی گئی خوبصورت سٹائل کی الماری۔

روشنی  باورچی خانہ کے ہر انچ کے لئے اہمیت رکھتی ھے۔روشنی کو تاریک جگہ پر پہنچانے اور اسے روشن کرنے کے لئے مثلثی آئنے کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ھے۔

9۔ بار-بی- کیو کے ساتھ

ہم سب جانتے ہیں کہ بار بی کیو بہت سے لوگوں کے لئے ایک جنون ھے۔اسی وجہ سے ڈیزائن بناتے وقت بار بی کیو کے لئے خاص توجہ دی جاتی ھے۔اس منصوبے میں، مثال کے طور پر سفید رنگ کے ساتھ لکڑی کا کاؤنٹر ایک خوبصورت سیٹ بنا رہا ھے،سلاخوں اورکوئلے کے ساتھ منظم انتظام کیا گیا ھے۔

بالکونی کو اوپر دائیں طرف بار بی کیو کا مکمل اور منظم انتظام اس گھر کی روایات کو برقرار رکھ رہا ھے۔

10۔چھوٹی مگر معیاری

اس منصوبے میں باورچی خانہ کی چھوٹی سی جگہ کو منظم طریقے سے شاندار سٹائل میں ڈھالا گیا ھے،کونے میں الماری کا استعمال کر کے لکڑی کی بہترین کارپینٹری کی گئی ھے،اور لکڑی کی شیلفوں کی مدد سے زیادہ اشیاء کو سٹور کرنے کا منصوبہ اس ڈیزائن کی خاص بات ھے۔بائیں طرف سبز لکڑٰی کا شیلف دیہاتی اور خوشگوار ٹچ کے ساتھ جگہ کو سجانے کاکام کر رہا ھے۔ سادہ اور شاندار!

11۔ امریکن

Residência Goiânia/GO, Donakaza Donakaza Modern Mutfak

اس ایک اور ڈیزائن میں کاؤنٹر کی مدد سے امریکن سٹائل میں تقسیم کی گئی ھے۔اور یہ سادگی کے ساتھ نہائت دلچسپ ھے۔زرد رنگ کی کرسیاں اور زرد الماریاں اس جگہ میں جدت اور دلکشی لاتی ہیں۔ گھر کے آلات کے لئے لکڑی کی الماری بہترین ھے۔

12 صنعتی ٹچ

آخر کار،ہم اس خوبصورت باورچی خانہ کےبیم اور بڑے ستونوں کے ساتھ صںعتی سٹائل کی طرف آتے ہیں۔پیشہ ور ماہرین نے بجلی کی تنصیبات کو بظاہر چھپا کر تعمیر کیا ھے جس سے اس باورچی خانہ میں بےترتیب کا احساس کم ھو گیا ھے اور اسے سلیقہ سے برقرار رکھنے میں بہت مدد ملتی ھے۔الماریوں میں ایل،ای،ڈی لائٹ ایک خوشگوار اضافہ ھے اور تارک جگہوں کو روشن کرنے میں نہائت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ہلکی نیلی روشنیاں اس جگہ میں خوشگوار دھیما پن لاتی ہیں، واہ، زبردست!

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler