اپنے گھر کی دیواروں کو سجانے کے 15 سستے اور زبردست خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
Departamento DG, Concepto Taller de Arquitectura Concepto Taller de Arquitectura Modern Mutfak
Loading admin actions …

اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اسے فرنیچر اور دیگر مہنگی اشیاء سے بھر دیں، بلکہ اس کے لیے آپ کو گھر کے ہر حصے، خاص طور پر دیواروں پر توجہ دینی ہو گی۔ 

گھر کی دیوار سجانے کے بہت سارے طریقے ہوتے ہیں مگر اس طریقےکو تلاش کرنا جو کہ آپ کے بجٹ کے مطابق ہو، یہ تھوڑا مشکل کام ہے۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے لائیں ہیں 15 ایسے انداز جو کہ آپ کی جیب پر بھاری نہيں ثابت ہوں گے اور آپ کی دیواروں کو نئی زندگی  دیں گے۔

1- دیوار پر لگے گملے

آپ میں سے جن لوگوں کو قدرت کے قریب رہنا پسند ہے ان کے لیے یہ انداز بہت بہترین ہے۔ دیوار پر لگے گملے آپ کے پورے کمرے کو بہت تازگی بھرا انداز دیں گے۔

2- دیواری آرٹ

دیوار پر صرف رنگ کرنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ آپ اسے مزید خوبصورت بنانے کے لیے اس پر مزید نقش ونگار بھی بنا سکتے ہیں۔

3- شیشہ

دیوار پر ایک بڑا شیشہ لگانے سے آپ کا پورا کمرہ روشن اور خوبصورت لگنے لگتا ہے۔ اس کے لیے آپ انٹیک فریم والے ڈیزائنر شیشے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 

4- شوخ رنگ

اپنے کمرے کی دیوار پر شوخ رنگ کرنے سے بھی آپ اپنے کمرے کو بہت زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر خوبصورت اور منفرد انداز دے سکتے ہیں۔

5- روشنی کی تنصیبات

آرٹسٹک انداز کی روشنی کی تنصیبات لگانے سے آپ کی پوری دیوار بہت نمایاں ہو جاۓ گی۔ جس طرح اس تصویر میں ماہرین نے بہت خوبصورت انداز والی روشنی کا استعمال کیا ہے۔

6- وال پیپر

اگر آپ پورے کمرے میں رنگ نہیں کرنا چاہتے تو اس کی جگہ آپ وال پیپر کا استعمال کر سکتے ہیں۔  اس سے ایک بور سا کمرہ بھی خوبصورت لگنے لگے گا۔

7- پتھر کی دیوار

homify Modern Duvar & Zemin Tuğla

اگر آپ اپنے کمرے میں تھوڑا دیہی انداز لانا چاہتے ہیں تو اینٹوں کی ایک تہہ کا اضافہ کرنے سے آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ ہمارا مشورہ یہ ہے لال اینٹوں کا استعمال کریں۔ ان سے کمرے میں بہت قدرتی تاثر آۓ گا۔

8- ٹیکسچر والی دیوار

homify Modern Duvar & Zemin Bambu Yeşil

آپ اپنے گھر کی دیواروں کو سجانے کے لیے ان پر شوخ رنگ کرنے کے علاوہ مختلف ٹیکسچر کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔  جیسے کہ اس تصویر میں لہریا انداز کا ٹیکسچر ڈالا گیا ہے۔

9- دیوار پر لگے ٹائلز

Sugestões, Aprifer Aprifer Eklektik Duvar & Zemin

دیوار پر لگے ٹائلز کمرے کی سجاوٹ کے لیے ایک اور سستا حل ہے۔ اور آج کل تو مارکیٹ میں یہ بہت زیادہ رنگوں اور انداز میں باآسانی مل جاتے ہیں تو آپ ان میں سے آرام سے اپنے ذوق کے مطابق چناؤ کر لیں۔

10- پسندیدہ آرٹ

اپنے مہمانوں کو اپنے اعلا ذوق سے متاثر کرنے کے لیے اپنے پسندیدہ آرٹ کو دیوار سے لٹکا کر سب کی داد وصول کریں۔

11- وال ہینگنگ

اگر آپ کو بھی فن و فنکاری سے دلچسپی ہے تو آپ بھی اپنے کمرے کے لیے کچھ اسی طرح کی وال ہینگنگ تیار کر سکتے ہیں۔ 

12- دیواری اسٹیکر

ایک اور سستا طریقہ یہ ہے کہ آپ بڑے سائز کے دیواری اسٹیکر استعمال کر لیں۔ یہ اسٹیکر پھولوں پودوں کے بھی ہو سکتے ہیں اور پرندوں وغیرہ کے بھی۔

13- بڑا سا تختہ سیاہ

بچوں کے کمرے یا باورچی خانے کی دیوار کو آپ ایک بڑے سے تختہ سیاہ میں بھی بدل سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے گھر کو بہت منفرد انداز ملے گا اور آپ کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

14- مدھم رنگ

اپنے کمرے کی دیواروں پر ہلکے رنگ کرنے سے نا صرف ان کو بہت جدید انداز ملے گا بلکہ اس سے کمرہ روشن اور کشادہ بھی لگنے لگے گا۔

15- تصاویر کی گیلری

اگر آپ کے گھر میں بہت ساری تصاویر موجود ایں تو آپ کسی ایک سامنے نظر آنے والی دیوار کو تصویری گیلری بنا کر ادھر ساری تصاور سجا سکتے ہیں۔ 

وہ ۱۷ تہیں جو آپ کی دیوار کو خوبصورت بنائیں گی.

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler