گھر کی راہداری اور گزرگاہ کے لیئے ۱۱ ڈیزائن

Farheen Farheen
homify Kırsal Koridor, Hol & Merdivenler
Loading admin actions …

گھروں کے مطابق راہدایوں کے ڈیزائن بدلتے رہتے ہیں، کبھی لمبی گزرگاہ تو کبھی چھوٹی، کبھی شاندار تو کبھی سادہ سب آپکے گھر کے مطابق ہوتا ہے لیکن ایک چیز جوبہت ضروری ہے وہ ہے ڈیزائن کا یکساں شاندار ہونا۔

اس مضمون میں ہم ۱۱ ایسی شاندار راہداریوں ے بارے میں جانیں گے جو بہترین انداز میں ڈیزائن کی گئی ہیں۔ تو آئیے نظر ڈالتے ہیں ہمارے شاندار ڈیزائنز پر

۱۔ شاندار اور آرام دہ

کلاسک ڈیزائن جو کہ شاندار ہو سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتا ہے۔لکڑی کی کرسیاں، شاندار سجاوٹیں اور ماربل اس جگہ کی خاصیت ہیں مجموعی طور پر شاندار

۲۔ باغیچے کی راہداری

ان مرصع دروازوں کے ڈیزائن کچھ مختلف نہیں ہیں۔جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں انٹیریئر ڈیزائنر نے ایک تیر سے دو شکار کیئے ہیں۔ پہلا شکار یہ کہ اس نے سیڑھیوں کے نیچے کی چھوٹی سے جگہ کو اتنے شاندار طریقے سے استعمال کیا ہے اس میں باغیچہ بنا کر دوسرا حصہ یہ ہے کہ اس نے اسکو راہداری کے طور پر استعمال کیا ہے۔

۳۔اوریئنٹل آرٹ

اوریئنٹل جھومر کے استعمال گھر کے مالک کے ذوق کا پتہ چلتا ہے کہ کس منفرد انداز میں اس نے راہداری کو سجایا ہے۔

دیکھیں کس طرح انٹیریئر ڈیزائنر نے فرش کو گلدانوں کے ساتھ ملایا ہے اس سے پرانے فیشن کی یاد تازہ ہوئی ہے لیکن گھر کی خوبصورتی اور تجدید مانند نہیں پری

۴۔ باسن کے پودے لگانا

ہرے پودے ہمیشہ ایک شاندار اور آرام دہ راہداری بناتے ہیں لیکن آپکو کرنا صرف یہ ہے کہ یہ دیکھنا ہے کہ کونسا پودا کونسے رنگ کا یہاں سوٹ کرے گا۔

۵۔ چمکدار رنگ

ایک ہی وقت میں متحرک اور تروتازہ ڈیزائن۔  دیوار کے اوپر نیلا وال پیپر لگائیں ، نیچے گلابی رنگ کا قالین بچھائیں۔ ایک چمکدار رنگ کا میز رکھیں اس کے اوپر کچھ شاندار سے گلدان، گلدان میں قدرتی پودے لگائیں کیونکہ قدرتی پودے ہمیشہ کمال کے ہوتے ہیں لیجِئے ایک شاندار راہداری تیار ہے

۶۔ سرخ کارپٹ

سرخ کارپٹ زینے کے پاس ہمیشہ مہمانوں کی راہنمائی کرتا ہے کہ کس طرف جانا ہے ساتھ ہی ساتھ ایک گرم خوش آمدید کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ انٹیریئر ڈیزائنر بہت گہرے رنگوں کو ایک ساتھ استعمال نہیں کرتے اسلیئے ہلکے رنگ کی دیواروں اور ہلکے رنگ کے فرش کے ساتھ اسکو استعمال کیا گیا ہے

۷۔ سفید لکڑی------ ایک خاص جادو

یہ ایک لمبی راہداری کے لیئے ہے۔جس کے دونوں اطراف میں ہلکے رنگ کی دیواریں ہیں اور قدرتی روشنی نے اس میں خاص عمل کیا ہے

۸۔ کلاسک

سنگِ مرمر کے فرش پر لکڑی کی بیس کے ساتھ یہ راہداری کلاسی اور آرام دہ ہے۔ اس راہداری کو بہت سے آثارِ قدیمہ کے ساتھ سجایا گیا ہے جن میں شاندار کرسیاں، لکڑی کے ڈیزائن شامل ہیں

۹۔شیشے

یہ بات جانی مانی ہے کہ شیشے بہت شانادر ہوتے ہیں۔ یہ راہداری میں لگانے کا آئیڈیا سب سے اچھا ہے

۱۰۔ دیوار پر پینٹنگ

یہ ڈیزائن آرٹ کے دیوانوں کے لیئے بہترین ہے اس کے ساتھ اگر آُپ ہلکی روشنیاں بھی استعمال کریں تو یہ مزید شاندار ہوجائے گا

۱۱۔ٹھنڈا

یہ ڈیزائن گرم ممالک کے لیئے بہت خاص ہے ہلکے رنگ نظروں کو تراوت بخشتے ہیں اسطرح یہ ڈیزائن بہت خاص ہے

یہ مضمون بھی پڑھیں : سجاوٹی ۱۰ غلطیاں جنہیں ضرور

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler