خواب گاہ میں دیواروں کے رنگ اورجدید رجحانات

Amjad Ali Amjad Ali
The Black House, Etienne Hanekom Interiors Etienne Hanekom Interiors Eklektik Yatak Odası
Loading admin actions …

دن بھر کی محنت اورتھکاوٹ کے بعد خوابگاہ ہی آپکے آرام اورسکون کا آخری ٹھکانہ ہوتاہے۔ خوابگاہ کی پروقار اورماہرانہ سجاوٹ جہاں آپکے آرام اور زہنی سکون کا زریعـہ ہوتی ہے۔ وہاں آپکے ذوق اور نفاست پسندی کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ خوابگاہوں کی سجاوٹ اور تزين وآرایش اہل خانہ کے لیۓ ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ جدیدطرز اور نیۓ رجحانات کے مطابق خوابگاہوں کےدیواروں کے لیۓ رنگوں کے انتخاب پرچندمفید مشورے پیش خدمت ہیں۔

1۔ رنگ وروغن کا امتزاج

اگر خوابگاہ میں رنگ وروغن فرنیچر، پردوں اورٹایلوں کو مدنظررکھ کر کیاجایۓ توالگ ہی نظارہ بنتا ہے۔ رنگوں کے امتزاج میں ہلکا پھلکا تغیرایک جدید رجحان ہے جو مزیدخوبصورتی کا سبب بنتا ہے۔ زیر مشاہدہ تصویرمیں خوابگاہ کواسی تناظرمیں دکھایا گیا ہے. جس میں فرنیچر کے رنگ دیواروں سے ہلکے سے متغيرہیں لیکن امتزاج کے قابل دید نظارے کا باعث ہیں۔ 

2۔ صاف اور روشن

خوابگاہ کوبوقت ضرورت اور کم روشنی کے ساتھ روشن رکھنے کے لیۓ، ہلکے رنگوں کا انتخاب مناسب رہتا ہے۔ ہلکے رنگ روشنی کو زیادہ سے زیادہ منعکس کرتے ہیں۔ خوابگاہ کے پردے اور فرنیچرکو اسی مناسبت سے باآسانی ترتیب دیاجاسکتا ہے۔ کھلے اور وسیع کمروں میں ہلکے رنگوں سے فرحت بخش ماحول کا احساس ہوتا ہے۔ خصوصا زیرمشاہدہ تصویر میں کھڑکیوں اور پردوں کا امتزاج دیدنی ہے۔

3۔ سلیقہ مندی اوردیدہ ذیبی

خوابگاہ کا احاطہ کم ہو تو الماریوں، میزوں اور دیگرفرنیچراورسامان پردیہان دیناپڑتاہے۔ دیواروں کا ہلکا سنہرا رنگ اورچھت کی سفیدی کشادگی اورفرحت کا احساس دلاتی ہے۔ ایسی خوابگاہ میں روشنی کا مناسب انتظام مزیدد لکشی کا سبب بنتی ہے۔ ڈبل بیڈ کا پس منظراگرمتناسب ڈیزين یا وال پیپر سے سجا دیا جایے۔ توشاہانہ منظرتخلیق ہوتا ہے۔

4۔ گہرے رنگوں کی فنکاری

گہرے رنگ مثلا گہرانیلا، بھورایا گہرا سبزخوابگاہ کے ماحول کوصوفیانہ اورپرسکون بناتے ہیں۔ ان گہرے رنگوں کے ساتھ رنگین اور مدھم روشنیوں کا امتزاج خوابگاہ کومزیدمسحورکن بنانے کے لیۓ ایک اچھا انتخاب ہے بشرطیکہ ان روشنیوں کا ماہرانہ انتظام کیا جایۓ۔

5۔ چمکدارپینٹ کے خوبصورت ڈیزاين

ماہرانہ اندازمیں خالص سفید اورچمکداررنگ سے مزين خوابگاہ کی یہ تصویربیڈ شیٹ اور فرنیچرکے ساتھ امتزاج کے بعدچکا چوندمنظرپیش کررہی ہے۔ سفیدروشنی کے فانوس اس منظرمیں ایک رومانوی اضافے کا باعث ہیں۔ جواس روشنی میں اضافے کا باعث ہیں۔ 

6۔ رنگوں کا متنوع فیہ استعمال

اس تصویرمیں چھت کی سیلنگ سے لیکرفرش کے ٹايلوں تک رنگ بہ تدریج شوخ ہوتا گیا ہے۔ دیوار کا گہرا رنگ اور سیلنگ کا ہلکا بھورا رنگ فرش کے لکڑی نما ٹایلوں کے ساتھ خوب امتزاج بناتا ہے۔ ان رنگوں کی انفرادیت یہ ہے کہ دیواروں اور چھت کو تحفظ دینے کے ساتھ کمرے کے درجہ حرارت کو بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ چھت اورفرش گرمیوں میں ٹھنڈیے رہتے ہیں۔ ایسے معیاری پینٹ کی صفايی بھی آسان ہوتی ہے۔ تراش خراش سے محفوظ رہتی ہے۔ اس لیۓ پايدار ہے۔ جبکہ نفاست اورانفرادیت میں معیاری منظرپیش کرتی ہے۔

خوابگاہ سے متعلق مزید مفید اور کارآمد مشوروں اور ماہرانہ تجاویزکے لیۓ اس لنک پہ کلک کریں۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler