ایک پرانے انداز کے گھر کی دلکش تزئین و آرائش

Hamna – Homify Hamna – Homify
Appartamento in vendita a Lesa, Boite Maison Boite Maison Modern Mutfak
Loading admin actions …

اگر آپ محسوس کر رہے ہیں کہ اپنے پرانے گھر سے آپ تھوڑا بور ہو چکے ہیں تو ابھی مارکیٹ میں جائیداد دیکھنے کی جلدی نہیں کریں. ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر کو اچھی تزئین و آرائش کی ضرورت ہو. بعض اوقات ایک گھر کی دلکشی اس کی پرانی آرائش کی وجہ سے چھپی ہوتی ہے اور انتظار میں ہوتی ہے کہ اسے ظاہر کیا جائے.یہی بالکل یہی معاملہ اس گھر کا ہے جو ہم آج دیکھ رہے ہیں ایک پرانا گھر ممکنہ قابلیت سے بھرا ہوا ہے پہلے ہومی فائی کے ماہرین اپنی ذمہ داری میں لیا اور اسے مکمل طور پر نئی شکل دی. اس حیرت انگیز تبدیلی کے پیچھے ایک دلچسپ جدید گھر انتطار کر رہا ہے اس بے جان ڈیزائن سے نکلنے کا اور اس گھر کو اسکی بنیادی شکل میں لانا ہے اور اسے نئی شکل دینی ہے. نتیجہ جو آپ دیکھیں گے وہ شاندار ہوگا.بیرونی آرائش کے لیے کم سے کم نقطہ نظر چاہئیے ہوتا ہے جبکہ اندرونی آرائش روشن اور چمکدار جگہ جو کہ متحرک رنگوں سے سجی ہو غیر ملکی آرائش اور جدید اشیاء  سے سجایا جائے. آئیے پھر آپ بھی اس تبدیلی کو قریب سے دیکھیں.

پہلے: بے ترتیب اور بھرا ہوا

تبدیلی سے پہلے یہ گھر وقت کے گرداب میں گم ہو گیا تھا۔ بےشک اس کے حالات اتنے خراب نہیں تھے لیکن پھر بھی اس کو دلچسپ بنانے کے لیے اس میں بدلاؤ لانے کی اشد ضرورت تھی۔

بعد: جدید اور سٹائلش دیوان خانہ

اب اس دیوان خانے کو دیکھیں تو آپ اس کو پہچان نہیں پائیں گے۔ غور کریں کہ ادھر بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں لائیں گئی ہیں لیکن پھر بھی اس جگہ کو جدتی ذہانت سے جدید انداز دیا گیا ہے وہ قابل دید ہے۔  ادھر کا پرانا فرنیچر اور دیگر اشیاء ہٹا کر ان کی جگہ خوبصورت اور جدید اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔ اور دیکھیں اس کے نتائج کتنے شاندار نکلے ہیں۔
سب سے زیادہ زبردست بات تو یہ ہے کہ کس طرح ماہرین نے اس  کے فرش کے پیڑن کو ہی ادھر کی تھیم بنا دیا ہے۔ سادہ سی تصاویر، جدید روشنیاں اور فرش انداز اس عام سی جگہ کو ہی خاص بنا رہے ہیں۔

پہلے: آہم

اس خوابگاہ کو دیکھنے کے بعد تو صرف ایک ہی خیال ذہن میں آ رہا ہے۔۔۔ پلیز اس کو کوئی تو بدل دے۔

بعد: ایک آرامدہ خوابگاہ

واہ کیا تبدیلی ہے۔ آپ بھی ہماری طرح ایک دفعہ پھر حیران ہو گیے ہیں نا! پہلے بور نظر آنے والے فرش کو اسی رنگ کے کشن استعمال کر کے نئی زندگی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روشنی کی وجہ سے بھی اس کمرے میں بہت بہتری آئی ہے۔ ادھر سے بھی پرانے انداز کا فرنیچر ہٹا دیا گیا ہے تاکہ تھوڑا جدید انداز لایا جائے۔

بعد: دلچسپ غسل خانہ

اس غسل خانے کی دیواروں پر لگے دلچسپ ٹائلز ہی اس جگہ کی اصل خوبصورتی ہیں۔ باقی گھر کی طرح ادھر بھی ایک ہی رنگ کی تھیم استعمال کی گئی ہے۔ نارنجی رنگ کا چناؤ ایک منفرد مگر بہت زبردست انتخاب ہے۔ اور ویسے بھی یہ غسل خانہ خوابگاہ کے ساتھ مل کربہت جدید اور منفرد انداز پیش کر رہا ہے۔

بعد: چھوٹا سا اور دلکشی سے بھرا باورچی خانہ

ویسے تو یہ باورچی خانہ بہت چھوٹا سا ہے لیکن اسے دیکھتے ہی ساتھ ادھر کھانا پکانے کا تصور بہت خوش کن لگ رہ ہے۔ یہ سادہ سا باورچی خانہ نا صرف بہت فعال ہے بلکہ اس میں کھڑے ہو کر آپ اپنے آپ کو بہت پرسکون بھی محسوس کریں گے۔ دیکھیں یہ کتنی خوبصورتی کے ساتھ باقی کے سارے گھر کے ساتھ مل رہا ہے۔

ایک نہایت خوبصورت اور جدید گھر بھی دیکھیں.

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler