مرصع خوابگاہ کے ۶ متاثرکُن ڈیزائن جو آپکو حیران کردیں گے!

Shahtaj Shahtaj
Загородный дом из бруса, премиум интериум премиум интериум Minimalist Yatak Odası
Loading admin actions …

خوابگاہ کسی بھی گھر میں سب پرسکون اور اپنائیت سے بھرپور جگہ ہوتی ہےجہاں کوئی بھی انسان اپنے آرام کا خیال رکھ سکتا ہے بلکہ اپنی زندگی کے خوبصورت خواب بھی سجا سکتا ہے۔ اور سونے پر سہاگا ہے اگر یہی جگہ آرامدہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہو۔ اگر آپکا خوابگاہ بھی آپکے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے تو یہ مراسلہ ہم نے آپ ہی کے لئے پیش کیا ہے تو آئیں اس پر ایک نظر ڈالیں!

۱۔ سفید اور پرسکون

اس خوابگاہ کی خاص بات یہاں سفید رنگ کا استعمال ہے، جس میں مسہری کا سرہانہ، قالین، پلنگ، تکیے، فرش، پردے، چھت اور یہاں تک کہ بستر ضمنی لیپ بھی شامل ہیں۔ سفید رنگ کی خاصیت ہی یہ ہے کہ جو بھی اس رنگ کو دیکھتا ہے اس پر سب سے زیادہ اثر سکون، امن اور اطمینان کا پڑتا ہے۔

اس خوابگاہ میں اسٹائلش انداز شامل کرنے کے لئے پلنگ کے پیچھے لکڑی کی دیوار بنائی ہوئی ہے اور اسی کے ساتھ ایک لکڑی کا ٹکڑا اس انداز سے لگایا گیا ہے جو بستر ضمنی میز کی وضع فراہم کر رہا ہے۔

۲۔ لکڑی کا استعمال

لکڑی کا استعمال ہمیشہ سے ہی بہت منفرد اور انوکھا رہا ہے اور اسی کا شاندار استعمال کسی بھی جگہ کو حسین وضع فراہم کرسکتا ہے۔ اس تصویر میں موجود خوابگاہ کو ہی دیکھ لیں لکڑی سے بنی دیواریں، فرش، کھڑکیاں، آئینہ سب کچھ شاندار اور خوبصورت نظر آرہا ہے۔

اور اگر اس میں موجود فرنیچر کو دیکھیں تو وہ اس کمرے کی شان میں بہت اضافہ کر رہا ہے نرم اور آرامدہ پلنگ، ہلکے گلابی رنگ کا نرم و ملائم بین بیگ، خوبصورت چھوٹی الماریاں اور ان سب کی دلکشی میں اضافہ کرتا یہ انوکھا فانوس۔ اس کمرے کی خاص بات اسکے فرنیچر کا ہلکا رنگ اور کمرے کی لکڑی سے بناوٹ ہے۔

۳۔ کشادہ اور پُرامن

اس خوابگاہ کے معمار تو قابلِ تعریف ہیں، اتنی چھوٹی جگہ میں بھی خوابگاہ کو اپنے سب سے بہترین انداز میں ڈیزائن کیا ہے اور اس کا رنگ منتخب کرتے وقت بھی بہت عقلمندی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ سیاہ اور سفید رنگ اسٹائل اور کشادگی فراہم کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جدید لیمپ، خوبصورت پردے، آرامدہ پلنگ سب کچھ بہت دھیان سے منتخب کیے گئے ہیں جو اس جگہ کو کشادہ اور پرامن وضع فراہم کرنے سے بالکل نہیں چوک رہے۔ سیاہ اور سفید رنگ کی پینٹنگ اس کمرے کے رنگ کے مجموعے کو قائم رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے جسکی عکاسی پلنگ کے پیچھے موجود فریم تک میں ہو رہی ہے۔

۴۔ دیہی انداز

دیہی انداز وہ بھی جدیدیت کے ساتھ ، یہ خوابگاہ کی تصویر اس بات کی بہترین مثال ہے! اس میں لکڑی کا استعمال اور ایک پودے کا شمول اس کمرے کی دیہی وضع کو قائم رکھتا ہے جس میں ہلکے پردے، دلکش مسہری کا سرہانہ، نرم و ملائم رضائی اور ہلکے رنگ کا بستر شامل ہیں۔

اور دوسری طرف ایل سی ڈی، جدید لیمپ اور خوبصورت فانوس اس کمرے میں جدیدیت کے ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔ اس خوابگاہ کے مرصع اسٹائل کو قائم رکھنے کے لئے اس میں زیادہ فرنیچر شامل نہیں کیا گیا ہے۔

۵۔ نفیس

سادگی، جدیدیت اور نفیس بھی! اس خوابگاہ میں جتنا کم فرنیچر لگایا گیا ہے اس سے زیادہ اسے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ پلنگ کا ایل سی ڈی کے بالکل سامنے ہونا، ایک خوبصورت نرم قالین کا آدھے پلنگ کے نیچے بچھانا، دو رنگ کے پردوں کا استعمال، جدید لیمپ اور شاندار بستر ضمنی میز اس کمرے کو خوابی اور آرامدہ بنا رہے ہیں۔ جتنا خوبصورت رنگ اس کمرے کی دیواروں کا ہے اس سے زیادہ اس کمرے میں موجود پلنگ نرم اور آرامدہ احساس فراہم کر رہا ہے۔ اگر دو رنگ کے پروں کی بات کی جائے تو وہ بدلتے موسم سے بچاؤ کے لئے لگائے گئے ہیں جیسے گرمی سے بچنے کے لئے ہلکے سفید رنگ کے پردے اور سردی میں آنے والی ٹھنڈک سے بچنے کے لئے گہرے بھورے رنگ کے پردے۔ ہے نا کمال؟

۶۔ جدید طرز

RENDER DE RECAMARA., hole hole Minimalist Yatak Odası

یہ خوابگاہ جدید اور مرصع طرز دونوں کے مجموعے کی شاندار مثال ہے۔ اور اس کمرے میں رنگوں کا انتخاب بہت عقلمندی سے کیا گیا ہے جو کھڑکی سے بیرونی مناظر نظر آنے کی وجہ سے اسے کمرے میں اور بھی اچھی طرح منظم کر رہا ہے۔ اس کمرے میں گہرے رنگ کے استعمال کی وجہ سے کمرہ صرف گرم احساس نہ دے اس لئے اسکے فرش میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جو اس کمرے کے موسم میں توازن رکھیگا۔

RENDER DE RECAMARA., hole hole Minimalist Yatak Odası

اس کمرے میں پلنگ، قالین، بستر ضمنی میز، نشست، آرام کرسی، لیمپ اور پردے جیسی ملزوم فرنیچر اور اشیاء کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت پینٹنگ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو اس کمرے کو باقی خوابگاہوں کی نسبت منفرد اور شاندار بنا رہی ہے۔

خوابگاہ کے اور خوبصورت ڈیزانز کے بارے میں جاننے کے لئے دیکھیں: جدیدیت سے بھرپور نفیس خوابگاہ کے ۵ ڈیزائن

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler