کھانے کی میز کے دلکش آئیڈیاز کی ۱۵ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
Апартаменты в ЖК Легенда Цветного, Elena Potemkina Elena Potemkina Minimalist Yemek Odası
Loading admin actions …

کھانے کا کمرہ بہت کم لوگ ہی علیحدہ سے بناتے ہیں، یا تو دیوان خانے کے ساتھ بنا لیتے ہیں یا پھر باورچی خانے کے ساتھ! ہر کوئی اپنی کسی وجہ کے تحت اپنے کھانے کے کمرے کی جگہ اور اس میں شامل کرنے والا فرنیچر چنتا ہے۔ لیکن ایک بات تو طے ہوتی ہے اور وہ ہے کھانے کی میز اور کرسیوں کا شمول اور ظاہر ہے کیوں نہ ہو؟ اس کے بغیر کوئی بھی جگہ کھانے کا کمرہ نہیں کہلائے گی۔ کھانے کے میز کا انتخاب بہت سی چیزوں پر منحصر ہوتا ہے جیسے کمرے میں موجود دیواروں کا رنگ، پردوں کا رنگ، فرش کا مواد یا رنگ، دیوان خانے میں رکھے صوفوں کا رنگ، باورچی خانے کے لوازمات وغیرہ۔ لیکن صرف رنگ ہی نہیں ہوتے جو کھانے کی میز کے انتخاب کو متاثر کرتے ہیں بلکہ اسکا سائز اور شکل گھر میں رہنے والے افراد خانہ پر بھی منحصر کرتا ہے اور گھر میں ہونے والی دعوتوں کا معیار بھی زیرِ غور رکھا جاتا ہے جب کھانے کی میز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ، میز کی شکل گول ہونی چاہئے، چکور یا مشتطیل یہ بھی آپ ان ہی عوامل کو مدد نظر رکھ کر منتخب کرسکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اپنے انٹیرئیر ڈیزائنر سے بھی مشورہ کرسکتے ہیں۔ لیکن ہماری آپکے لئے اسی معاملے میں چھوٹی سی مدد لے کر آج ہم حاضر ہوئے ہیں کھانے کی میز کے دلکش آئیڈیاز کی  ۱۵ تصاویر کے ساتھ، تو آئیں دیکھیں!

۱۔ شہد کی مکھی کے چھتّے جیسے فانوس کے نیچے بڑے اجتماع کے لئے دلکش کھانے کی مستطیل میز کے ساتھ منفرد کرسیاں۔

۲۔ درمیانے خاندان کے لئے سفید رنگ میں اس سادگی سے بھرپور کھانے کی میز اور کرسیوں کا جواب نہیں

۳۔ دو بزرگ، میاں بیوی اور دو چھوٹے بچوں کے لئے اس آرامدہ چھوٹے بھورے اور آف وائٹ رنگ کی میز اور کرسیوں پر مشتمل ایک مرعوب سیٹ

۴۔ سفید رنگ میں سادگی اور دلکشی سے نمایاں یہ چکور کھانے کی میز کے ساتھ آرامدہ کرسیوں کا انتخاب کمال ہے

۵۔ لکڑی کی بڑی کھانے کی میز کے ساتھ سیاہ رنگ کی لمبی آرامدہ کرسیاں فانوس کے ہمراہ جگہ کی کشش میں اضافہ کر رہی ہیں

۶۔ مستطیل سیاہ رنگ کے میز کے گرد موجود سفید چھوٹی گولائی میں بنی کرسیاں نفاست کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہیں۔

۷۔ چھوٹی لیکن آرامدہ گہرے سرمئی رنگ کی کرسیاں بھورے رنگ کے کھانے کے میز کے گرد موجود کمرے کی وسعت میں اضافہ کر رہی ہیں

۸۔ مرصع کھانے کے کمرے کی عکاسی کرتی رنگین لکڑیوں کی کرسکیاں لکڑی کے میز کے اطراف میں قدامت کی بھرپور نشاندہی کرتی ہیں

۹۔ چھوٹے شیشے اور لوہے کے میز کے گرد موجود لمبی، نرم سفید کرسیاں کمرے کی وضع کو دلکش منظر دینے میں کامیاب ہیں

۱۰۔ جدید فانوس کی روشنی میں روشن لکڑی کی کرسیوں کے ہمراہ شیشے کی میز، ہے نا منفرد؟

۱۱۔ لال رنگ کی جدید کرسیوں کے ساتھ گول دائرے کی صورت اختیار کرتا یہ شیشے کی میز کامل اور حسین ہے

۱۲۔ سفید اور سیاہ رنگ کی میز کے ساتھ سرمئی رنگ اور لکڑی سے بنی کرسیاں عجیب ہیں؟ نہیں بلکہ کمرے کی وضع کی مناسبت سے منتخب کی گئی ہیں!

۱۳۔ دلکشی کی نمائش کرتا سیاہ رنگ کرسیوں پر خوب جچ رہا ہے اور شاتھ شیشے کی میز پر بھی سیاہ رنگ کا شمول کامیاب ڈیزائن ہے

۱۴۔ سنگ مرمر سے بنی کھانے کی میز کے ساتھ ان آرامدہ، چھوٹی خوبصورت کرسیاں اوپر موجود جدید فانوس اور فرش کے ساتھ بخوبی امتزاجی محسوس ہوتی ہیں

۱۵۔ گول لکڑی کی گہرے بھورے رنگ کی میز کے ساتھ چار انوکھی کرسیاں چھوٹے اجتماع اور خاندان کے لئے بہترین ہیں

مزید معلومات کے لئے پڑھیں: کھانے کے کمرے کی ۱۰ دلکش اور شاندار ڈیزائن

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler