اکیسویں صدی کا ایک روایتی گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
21st CenturyTraditional, Andrea Schumacher Interiors Andrea Schumacher Interiors Klasik Mutfak
Loading admin actions …

آج کے اس دورے میں ہم آپ کو ایک ایسے اپارٹمینٹ کی سیر کرائیں گے جو اپنی چھوٹی چھوٹی تفصیلات کی وجہ سے بہت ہی شاہانہ، منفرد اور کلاسیکل انداز رکھتا ہے۔ خوبصورتی اور ذہانت سے ڈیزائن کیا گیا اس کا لےآؤٹ اور جدید انداز اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ یہ  اچھے ماہرین کے ہاتھوں تیار ہوا ہے۔ اس کے فرنیچر سے لے کر رنگوں کے چناؤ تک، ہر ہر ڈیٹیل پر کام کیا گیا ہے۔

سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ عام اپارٹمینٹ کی طرح اس میں ایک ہی طرح کا انداز استعمال نہیں کیا گیا لیکن اس کا ہر کمرہ ڈیزائن میں ایک دوسرے سے متصل دکھائی دیتا ہے۔ اس کی تفصیلات دیکھیں۔

منفرد اور کناسیک آرائش والا دیوانخانہ

اس دیوان خانے میں بہت سے رنگوں کو ملا کر خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے۔ ہلکے رنگ کی کارپٹ باقی شوخ رنگوں کے ساتھ مل کر بہت منفرد انداز پیش کر رہی ہے۔ اس پورے دیوان خانے کی آرائش و زیبائش سے لے کر رنگوں کے چناؤ تک، ہر چیز سے کلاسیکل انداز ٹپک رہا ہے۔ 

ادھر رکھے ہوئیے لال سٹرائپس والے صوفوں کو تو دیکھیں کہ دکھنے میں ہی کتنے زبردست اور وینٹیج اندازکے لگ رہے ہیں۔

چھٹا سا باورچی خانہ

اس چھوٹی سی جگہ پر کھلے منصوبے کے مطابق تیار کردہ یہ باورچی خانہ اپنے اندر انگ ہی سحر رکھتا ہے۔ لکڑی کے استعمال کی وجہ سے یہ اور بھی زیادہ دلکش لگ رہا ہے۔ اور ذرا اس کے گہرے نیلے رنگ کے سپلیش بیک کو تو دیکھیں۔۔۔ یہ اس پورے منظر میں جان ڈال دے رہا ہے۔

روشن کھانا کھانے کی جگہ

اس کھلے منصوبے کی وجہ سے اس گھر کا اندرونی حصہ بہت زیادہ روشن اور ہوادار لگ رہا ہے۔ اور اس کو دیکھیں تو یہ آج کل کے جدید تقاضوں کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس جگہ کا انداز بہت سادہ ہے لیکن پھر بھی یہ ایک بہت مہنگا تاثر دے رہا ہے۔ اس کی زبردست اور مختلف کرسیوں کو تو دیکھیں جن کے ساتھ سادہ سی لکڑی کی میز بہترین لگ رہی ہے۔ 

آرامدہ آتشدان

آتشدانوں کا فیشن دوبارہ سے واپس آ رہا ہے اور ہمیں تو اس بات کی بہت ہی زیادہ خوشی ہے کیونکہ سردیوں میں آتشدان کے سامنے بیٹھ کر چاۓ پینے اور اچھی سی کتاب پڑھنے سے زیادہ اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے۔

اس کمرس کو تو لگری کے استعمال سے پورا پورا کلاسیک انداز دیا گیا ہے۔

​خوبصورت کنٹراسٹ

اب چلتے ہیں خواب گاہ کی طرف۔ ادھر کی آرائش میں بہت شوخ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ متوازن انداز لانے کے لیے ہلکے خاکی رنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے بہت جدید انداز پیدا ہو رہا ہے۔ ذرا اس کمرے کی آرائش پر غور کریں کہ اس کمرے میں صرف ایک آرٹ پیس استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اس سے ہی یہ کمرہ بہت پر تعیش انداز دینے لگا ہے۔

شاہانہ غسل خانہ

کتنا زیادہ شاہانہ انداز ہے نا۔ اس کو دیکھ کر لکڑی کی اصل خوبصورتی کا اندازہ ہو رہا ہے۔ اس دلکش سے وال پیپر کے ساتھ مل کر یہ جگہ بہت ہی منفرد لگ رہی ہے۔

متاثرکن انداز والا سادہ مگر کلاسیک فلیٹ.

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler