9 ایسی چیزیں جنھیں آپ کو اپنے گھر سے ختم کرنا ھوگا

usranaz usranaz
homify Modern Evler
Loading admin actions …

گھر کے کاموں میں صفائی ایک انتہائی اہم کام ھے لیکن کبھی کبھی ہم اس صفائی سے مایوس ھو جاتے ہیں جب ہماری استعمال کی چیزوں کی وجہ سے گندگی پھیلتی ھے۔ آج کی آئیڈیا بُک آپ کو یہ احساس دلائے گی کہ صفائی کے ان جھنجھٹوں سے چھٹکارا پانا ممکن ھے کیوں کہ آج ہم ایسے 6 مسائل کا حل لے کے آئے ہیں جو روزمرہ زندگی میں ہمیں درپیش آتے ہیں، اور آپ ان بےوقعت اور گندگی پھیلانے والی چیزوں کو پھینکنے پر مجبور ھو جائیں گے۔ تو چلیئے ! اس آئیڈیا بُک کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔

باورچی خانے کے پرانے اسفنج

homify Modern Evler Ev Aletleri

اسفنج ایسی چیز ھے جو گندگی کے قریب تر ھے۔ اسفنج چکنائی اور غلاظت سے بھرے ھوتے ہیں اس میں کوئی وجہ نہیں ھے کہ آپ کے دلکش اور خوبصورت باورچی خانے میں صاف دھلے برتنوں کے ساتھ یہ گندا اسفنج پڑا آپ کا منہ چڑا رھا ھو۔ چلیں آج سے اس عادت کو اپنائیں کہ اپنے گندے اسفنج کو پھینک دیا کریں۔اور جب یہ گندا اور غلیظ ھو جائے اس کو نئے کے ساتھ تندیل کر دیا کریں۔

2. پُرانے جوتے

Closet Space homify Modern Giyinme Odası

کیا آپ کے جوتے صحیح طریقے سے جوتوں کی الماری میں رکھے ھوئے ہیں۔؟ یا آپ کے جوتوں کا مجموعہ ایسے ہی بے ترتیب پڑا ھے جسے آپ بھول چکے ہیں۔؟ یا آپ داخلی جگہ پر بہت سے جوتے چھوڑ آئے ہیں؟ کیا آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ کون سے جوتے رگڑ کھا کے گھس چکے ہیں اور اپنی زندگی پوری کر چکے ہیں اور کو ن سے جوتے ابھی پہننے کے قابل ہیں۔ اس سے آپ بہت سارے غیر ضروری جوتوں کو گھر سے باہر پھینک سکتے ہیں اور سٹوریج میں کافی کشادہ جگہ خالی کر سکتے ہیں۔

3. پرانے اخبار اور رسالے

اگر آپ کے گھر میں کتابوں کی الماری ھے یا کتابوں کو محفوظ رکھنے کے لئے شیلفوں کا انتظام ھے تو آپ کو پرانے اخبار اور رسالوں کو ادھر اُدھر پھینکانا نہیں چاہئے۔ ان رسالوں کے لئے شیلف کے ایک حصہ مختص کر دیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ھے کہ پرانے رسالوں اور اخبار کی کوئی اہمیت نہیں اور انھیں کباڑ میں دے دینا چاہئے لیکن ہمارا مشورہ ھے کہ رسالوں کو مت پھینکیں کیوں کہ ان میں بہت اہم معلومات اور کام کی چیزیں موجود ھوتی ہیں۔ آپ ان میں سے جو اہم اور معلوماتی رسالے ہیں ان کو چھانٹ لیں اور شیلف میں مٖفوظ کر لیں باقی رسالوں اور اخباروں کو کباڑ میں جمع کرا دیں۔ 

4. باورچی خانہ کے پرانے آلات

اپنی الماری کو کھولیں۔اور تلاش کریں کہ کوئی پرانا بھولا بسرا باورچی خانے کا آلہ یا برتن چیزوں کے پیچھے چھپا پڑا ھو اور کافی عرصے سے استعمال میں نہ رھا ھو اور مزید یہ کہ وہ آپ کے کسی کام کا بھی نہ ھو تو ایسے برتن یا آلے کی باورچی خانے میں کوئی جگہ نہیں ایسی چیزوں کو آپ عطیہ کرنے میں ہچکچاتے کیوں ھیں؟

یا آپ کے باورچی خانے میں کوئی پرانی گرائیڈل پڑی ھے جو کہ بوسیدہ اور ناکارہ ھو چکی ھے لیکن اس نے آپ کے باورچی خانے میں جگہ گھیر رکھی ھے تو فورا’ اس کو باورچی خانے سے ہٹائیں اور اپنے باورچی خانے کو کشادہ، دلکش اور خوبصورت انداز میں ترتیب دیں۔

5. گلی سڑی اور بوسیدہ خوراک کے ٹکڑے

گلی سڑی اور زائدالمیعاد خوراک کو اپنے باورچی خانے میں جگہ مت دیں۔ باورچی خانے کے محفوظ رکھنے والی الماری اور فریج کا جائزہ لیں اور اگر اس میں آپ کو بوسیدہ پرانی اور زائیدالمیعاد اشیاء نظر آئیں تو فورا’ ان چیزوں سے اپنے باورچی خانہ کو صاف اور پاک کریں اور اس کے ماحول کو تازہ اور خوشگوار رکھیں۔

6. پرانی شیٹس اور تولئے

چلیں! پرانی پلنگ کی چادروں اور پرانے تولیوں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ سے ختم کریں۔ اگر آپ کی بیڈ شیٹس اور تولئے پرانے ھو چکے ہیں تو انھیں ذیادہ دیر تک مت استعمال کریں۔ ان کو تبدیل کرنے میں دیر مت کریں۔ پرانے تولیوں کو استعمال میں لانے کا ایک اور ذریعہ اس کو پانی میں بھگو کر فرش کو صاف کرنے میں استعمال کریں۔ یہ اس کا بہترین استعمال ھے۔ اس کے علاوہ بھی ان پرانے تولیوں اور پلنگ کی چادروں کو مختلف انداز میں استعمال میں لا سکتے ہیں۔

7۔ ادویات اور وٹامنز

Classic, yet Contemporary Rencraft Klasik Mutfak kitchen,kitchen pantry,kitchen larder,painted kitchen,kitchen cabinet,bespoke kitchen,designer kitchen,storage

جس طرح زائدالمیعاد خوراک کو ختم کیا جاتا ھے اسی طرح زائدالمیعاد ادویات کو استعمال کرنا بھی نقصان دہ ثابت ھوتا ھے اسی لئے بغیر کسی توقف کے ان زائدالمیعاد ادویات کو جلد سے جلد ختم کر دیا جائے تو بہتر ھے۔ 

8. خریداری کے دوران پیکنگ کے لوازمات

خریداری کرنا ایک پسندیدہ مشغلہ ھے۔ اکثر ہماری درازوں اور بٹووں میں شاپنگ کی رسیدیں بھرتی ہیں۔ اور ایک ماہ کے بعد تو یہ بھر جاتی ہیں۔اس کے علاوہ خوبصورت شاپنگ بیگز بھی ادھر اُدھر بکھرے پڑے ھوتے ہیں جن کو ختم کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ ہمارا مشورہ یہی ھے کہ ان پرانی رسیدوں اور شاپنگ بیگز کو ختم کریں اور درازوں کو خالی کر دیں۔

9. پرفیوم اور کاسمیٹکس

خوراک کی نسبت پرفیوم اور کاسمیٹکس کی ختم ھونے کی میعاد کافی ذیادہ ھوتی ھے۔لیکن اس وجہ سے آپ اس کی طرف سے بے پرواہ مت ھوں بلکہ اس کی میعاد کو  چیک کرتے رھیں۔زائد المیعاد کاسمیٹکس کے استعمال سے آپ کی جلد اور صحت پربُرے اثرات مرتب ھو سکتے ہیں۔ اپنی ا لماری میں ہمیشہ صاف ستھری اور تازہ کاسمیٹکس کو جگہ دیں۔

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler