بالکنی کو منظم رکھنے کے ۵ منفرد طریقے

Shahtaj Shahtaj
Пентхаус, Rash_studio Rash_studio Modern Balkon, Veranda & Teras
Loading admin actions …

بالکنی گھر کا سب سے اہم جز ہے جو اندر سے صاف ستھرا اور باہر سے خوبصورت نظر آنا چاہئے تا کہ لوگ آپ کی بالکنی کی مثال دیں۔ اگر آپ کسی ماہر تعمیرات کی مدد سے اپنا گھر بنوا رہے ہیں تو یقیناََ گھر کے مختلف حصوں میں اپنی مرضی اور سہولت سے گنجائش رکھوا سکتے ہیں لیکن اگر آپ بنا ہوا گھر لے رہے ہیں تو پھر آپ کو گھر کے حصوں پر سمجھوتہ کرنا پڑیگا۔

آج کل جو گھر بنائے جا رہے ہیں وہ ویسے تو جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہیں مگر بعد میں یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح منظم کرکے رکھتے ہیں۔ تو ٓئیے ہم آپ کو گھر کی بالکنی کو منظم کرنے کے طریقے بتاتے ہیں۔

۱۔ الماری

اگر بالکنی بڑے ہے اور اس میں گنجائش ہے تو آپ ایک خوبصورت اور جدید طرز کی الماری بنوا سکتے ہیں تاکہ گھر کا وہ سامان جو روز مرہ استعمال میں نہیں آ رہا اسے اس الماری میں رکھ دیں اور اس کے بیرونی سطح پر خوبصورت فارمیکا یا رنگ استعمال کرلیں تو نہ صرف یہ کہ فالتو سامان ایک ٹھکانہ پر رہ جائیگا بلکہ ایک طرف بنی الماری سے بالکنی کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجائیگا۔

۲۔ گملے

خوبصورت اور مناسب سائز کے گملے بھی بالکنی کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں ان گملوں میں مختلف طرح کے چھوٹے موٹے پودے اور پھول لگا لیں تو بالکنی کی خوبصورتی بڑھ جائیگی۔ اس کے علاوہ چھت سے لٹکائے گئے چھوٹے گملے اور اس میں لٹکائے گئے خوبصورت پتیاں اور باریک چھوٹے پھول بھی لگائے جاسکتے ہیں اور بالکنی میں جالی میں لگا کر باہر کی طرف چھوٹے چھوٹے رنگین گملے میں آپ کی بالکنی جو خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

۳۔ کرسیاں

صاف ستھری بالکنی میں بیٹھ کر چائے پینے کا ایک الگ ہی مزہ ہے۔ آپ پلاسٹک کی درمیانے سائز کی خوش رنگ کرسیاں اور فولڈنگ میز رکھ کر اپنے گھر کے افراد اور نزدیکی احباب کے ساتھ بیٹھ کر چائے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور باہر کا نظارہ بھی کرسکتے ہیں اور نظر آنے والے اپنے جاننے والوں کو ہاتھ ہلا کر ہائے ہیلو بھی کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے جاننے والوں سے دوری کا احساس بھی نہیں رہتا اور روزانہ کی سلام دعا سے آپ کی بحبت بھی بڑھتی رہے گی اور بالکنی میں رکھا ہوا آپ کا ہلکا پھلکا فرنیچر آپ کے دوستوں کے آپ کے گھر چائے کے لئے آنے پر مجبور کردیگا۔

۴۔ جھولا

homify Minimalist Balkon, Veranda & Teras

ایک خوبصورت درمیانے سائز کا جھولا بھی بالکنی کی خوبصورتی بڑھا سکتا ہے۔ جدید وضع کے جھولے بے شمار اقسام میں بازار میں دستیاب ہیں۔ آپ انہیں لا کر اپنی بالکنی کی رونق بڑھا سکتے ہیں۔ ان جھولوں کی پینگیں زیادہ تیز یا اونچی نہیں ہوتیں مگر دھیمے دھیمے ہلکورے لیتے ہوئے اس جھولے میں بیٹھ کر آپ نہ صرف اپنے ہلکے پھلکے کام سرانجام دے سکتے ہیں بلکہ اپنا مطالعہ بھی جاری رکھ سکتے ہیں اور اپنے دوستوں سے گپ شپ بھی جاری رکھ سکتے ہیں جو آپ کو کسی حد تک تازہ دپ کردیگا۔

۵۔ روشنی

رات کے وقت بالکنی میں اندھیرا بے حد برا لگتا ہے  اس کے لئے معقول روشنی کا انتظام کرنا ضروری ہے۔ رنگین اور جدید وضع کے بلب لگا کر اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ بالکنی میں اندر چھوٹے  یا درمیانے سائز کے بلب لگا کر رکھیں تو اس سے نکلنے والی دودھیا روشنی آپ کی بالکنی کو بڑا خوبصورت ماحول فراہم کریگی اور دور سے دیکھنے والے اس جدید وضع کی بالکنی کو دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

منظم کرنے کے نئے آئیڈیاز جانیں یہاں: باغ کا انتظام کرنے کے ۶ آسان طریقے

Ev projenizle ilgili yardıma mı ihtiyacınız var?
Bizimle temasa geçin!

Öne çıkan makaleler